خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
شی باکس ۔پورٹل حال ہی میں خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے شروع کیا
اسے کام کی جگہ پر خواتین کی جنسی ہراسانی ایکٹ، 2013 کی دفعات کے مطابق تیار کیا گیا ہے
پورٹل کو ریاستی یوٹی/ انتظامیہ کی سطح کے کام کی جگہوں کے ساتھ ساتھ نجی شعبے میں کام کی جگہوں پر آئی سیز اور ایل سیز کے لیے مرکزی ذخیرہ کے طور پر کام کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے
Posted On:
29 NOV 2024 4:21PM by PIB Delhi
ملک میں خواتین کی حفاظت اور سیکیورٹی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے "خواتین کے کام کی جگہ پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف (روک تھام، ممانعت اور ازالہ) ایکٹ 2013" (ایس ایچ ایکٹ) نافذ کیا ہے تاکہ خواتین کو کام کی جگہ پر جنسی ہراسانی سے تحفظ فراہم کیا جا سکے اور اس سے متعلق شکایات کے ازالے اور روک تھام کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔ اس ایکٹ کے تحت تمام خواتین شامل ہیں، خواہ ان کی عمر، ملازمت کی حالت یا کام کی نوعیت کچھ بھی ہو، چاہے وہ عوامی یا نجی، منظم یا غیر منظم شعبے میں کام کر رہی ہوں، اور چاہے وہ دیہی یا شہری علاقوں میں ہوں۔ یہ ایکٹ تمام کام کی جگہوں کے مالکان پر قانونی ذمہ داری عائد کرتا ہے، چاہے وہ عوامی ہوں یا نجی، کہ وہ کام کی جگہ پر جنسی ہراسانی سے پاک اور محفوظ ماحول فراہم کریں۔ اس کے تحت، ہر آجر پر یہ لازم ہے کہ وہ داخلی کمیٹی (آئی سی) تشکیل دے جہاں ملازمین یا مزدوروں کی تعداد 10 سے زیادہ ہو۔ اسی طرح، متعلقہ حکومت کو ہر ضلع میں مقامی کمیٹی (ایل سی) تشکیل دینے کا اختیار حاصل ہے تاکہ وہ ان اداروں سے شکایات وصول کر سکے جہاں کارکنوں کی تعداد 10 سے کم ہو یا اگر شکایت خود آجر کے خلاف ہو۔ ایکٹ میں اس معاملے کے مختلف پہلوؤں کو نمٹنے کے لیے کافی دفعات موجود ہیں، جن میں ایکٹ کی دفعات کی خلاف ورزی کرنے والوں، بشمول آجر، کے لیے سزاؤں کے احکام شامل ہیں۔ خواتین و بچوں کی بہبود کی وزارت (ایم ڈبلیو سی ڈی) جو نوڈل وزارت ہے، وقتاً فوقتاً تمام مرکزی وزارتوں/محکموں اور ریاستی حکومتوں/یونین ٹریٹری (یو ٹی) انتظامیہ کو ایکٹ کے مؤثر نفاذ کے لیے ہدایات جاری کرتی ہے اور آجر اور ملازمین کو حساس بنانے کے لیے ورکشاپس اور آگاہی پروگراموں کا انعقاد کرتی ہے۔
ایکٹ کی دفعات کے مطابق، متعلقہ حکومت کو شکایات کی تعداد کا ریکارڈ رکھنا ضروری ہے جو موصول ہوئی ہیں اور ان کا ازالہ کیا گیا ہے۔ حالیہ وقت تک، آئی سی اور ایل سی کی تعداد کے ساتھ ساتھ شکایات کی تعداد کو رکھنے کے لیے کوئی مرکزی ڈیٹا بیس نہیں تھا۔ اس لیے نودل وزارت ہونے کے ناطے، خواتین و بچوں کی بہبود کی وزارت (ایم ڈبلیو سی ڈی) نے حال ہی میں "شی باکس" شروع کیا ہے۔ شی باکس میں شکایت درج کرانے کی خصوصیت 19 اکتوبر 2024 کو اس وقت فعال ہوئی جب مرکزی وزارتوں اور محکموں کی اکثریت نے اس پورٹل کو اپنایا۔ اس کے بعد سے پورٹل پر 9 شکایات موصول ہو چکی ہیں۔ یہ پورٹل آئی سی اور ایل سی کے لیے مرکزی ذخیرہ کے طور پر کام کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو مختلف ریاستی/یو ٹی انتظامیہ کی سطح پر کام کی جگہوں اور نجی شعبے کی کام کی جگہوں پر ہے، جب وہ پورٹل پر شامل ہوں گے۔
شی باکس پورٹل کو خواتین کے کام کی جگہ پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف (روک تھام، ممانعت اور ازالہ) ایکٹ 2013 کی دفعات کے مطابق تیار کیا گیا ہے اور ایکٹ کے تحت تحقیقات کے لیے وقت کی حد 90 دن ہے۔
یہ معلومات خواتین و بچوں کی بہبود کی وزیر مملکت، محترمہ ساوتری ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں فراہم کی۔
***********
( ش ح۔ اس ک۔ق ر)
U.No.3203
(Release ID: 2079097)
Visitor Counter : 10