الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اتر پردیش کے لکھنؤمیں ڈیجیٹل انڈیا اسٹیٹ کنسل ٹیشن ورکشاپ کا انعقاد؛این ای جی ڈی نے ڈیجیٹل انڈیا  پروگرام کے تحت اہم اقدامات کو نمایاں کیا

Posted On: 29 NOV 2024 10:32AM by PIB Delhi

لکھنؤ میں حکومت اتر پردیش اور اتر پردیش ڈیولپمنٹ سسٹم کارپوریشن لمیٹڈ(یو پی ڈی ای ایس سی او) کے اشتراک سے نیشنل ای گورننس ڈویژن(این ای جی ڈی)،وزارت الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم ای آئی ٹی وائی) کے ذریعہ ایک ڈیجیٹل انڈیا اسٹیٹ کنسل ٹیشن ورکشاپ کا انعقاد  25 نومبر 2024 کوکیا گیا۔

 

اتر پردیش حکومت کے افسران نے اس ورکشاپ میں حصہ لیا جس کا افتتاح جناب انل کمار ساگر، آئی اے ایس، پرنسپل سکریٹری، آئی ٹی اور الیکٹرانکس، حکومت اتر پردیش اور محترمہ نیہا جین، آئی اے ایس، اسپیشل سکریٹری، آئی ٹی اینڈ الیکٹرانکس اور مرکز برائے ای-گورننس، اتر پردیش کی ریاستی کوآرڈینیٹر نے کیا۔ جناب جے ایل گپتا، ڈائریکٹر،این ای جی ڈی؛ایم ای آئی ٹی وائی، جناب ہیمنت اروڑہ، سینئر ڈائریکٹر (آئی ٹی)، این آئی سی؛جناب رئیس اختر، ایس پی (ٹیکنیکل سروسز) اور لیفٹیننٹ کرنل (ڈاکٹر) پروین کمار سنگھ، ڈائریکٹریو آئی ڈی اے آئی نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

DSC_4047.JPG

کلیدی خطبہ میں، جناب انل کمار ساگر، آئی اے ایس، پرنسپل سکریٹری، آئی ٹی اور الیکٹرانکس، حکومت اتر پردیش نے ڈیٹا اور ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کی اہمیت پر زور دیا اور ریاست سے کنکٹیوٹی قائم کرنے اور آخری حد تک ڈیجیٹل رسائی حاصل کرنے کے لیے تعاون کرنے کی اپیل کی۔ محترمہ نیہا جین، آئی اے ایس، اسپیشل سکریٹری، آئی ٹی اینڈ الیکٹرانکس، حکومت اتر پردیش نے اظہار خیال کیا کہ یہ ورکشاپ منفرد تھی کیونکہ اس میں نہ صرف ریاست کے عہدیداروں نے حصہ لیا تھا بلکہ ای-ڈسٹرکٹ مینیجرز نے بھی اچھی حکمرانی کے لیے تعاون کے ساتھ کوشش کی۔

 

ورکشاپ میں حکومت کے فلیگ شپ ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے تحت این ای جی ڈی کے ذریعے شروع کیے گئے مختلف قومی اقدامات جیسے ڈیجی لاکر، این ٹی ٹی لاکر، اے پی آئی سیتو، اوپن فورج ، مائی اسکیم، امنگ، یو ایکس 4جی پر توجہ مرکوز کی گئی۔ سائبر سیکورٹی اور کیپیسٹی بلڈنگ جیسے اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ریاست نے سی ایم ہیلپ لائن (1076) اور آئی جی آر ایس، یو آئی ڈی اے آئی ایکو سسٹم اور آدھار آتھنٹکیشن  خدمات پر بات چیت کی قیادت کی۔

 

کلیدی پریزنٹیشنز کے بعد، ایم ای آئی ٹی وائی اور حکومت اتر پردیش کے افسران کے درمیان ریاست میں ای-گورنمنٹ پروجیکٹوں کے نفاذ میں درپیش چیلنجوں اور مسائل پر غور و خوض کرنے، اس طرح کے معاملات کو حل کرنے کے لیے تجاویز اور رائے حاصل کرنے کے لیے ایک کھلی بحث ہوئی۔

 

ان ورکشاپس کا انعقاد مشاورتی ورکشاپس کی ایک سیریز کے ایک حصے کے طور پر کیا جا رہا ہے جس کا اہتمام این ای جی ڈی، ایم ای آئی ٹی وائی نے ریاستوں/یو ٹیز کے تعاون سے کیا ہے جس کا مقصد دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے تحت اہم پروجیکٹوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا، ڈیجیٹل انڈیا پلیٹ فارم کا استعمال کرنے ،ریپلیکیشن کے لیے کامیاب پروجیکٹس کی نشاندہی کرنے ، خیالات کے تبادلے، معلومات کے تبادلے اور صنعت کی شراکت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ریاستی آئی ٹی پروجیکٹوں کے مواقع کی نشاندہی کرنا ہے۔

 

 

****

 

ش ح۔م م ۔ع د

U NO: 3172

 


(Release ID: 2078913) Visitor Counter : 7


Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Tamil