وزارت اطلاعات ونشریات
لتھوانیائی فلم ‘ٹاکسک’ نے افی 2024 میں گولڈن پیکاک جیتا
رومانیہ کے ہدایت کار بوگدان موریسنو کو ‘دی نیو ایئر دیٹ نیور کیم’ کے لیے بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ ملا
فرانسیسی اداکار کلیمنٹ فیوو کو‘ہولی کاؤ’ کے لیے بہترین اداکار (مرد)کا ایوارڈ ملا
‘ٹاکسک’ کے لئے ویسٹا ماٹولیٹے اورایوا روپئی کیٹےکو بہترین اداکار(خواتین) کامشترکہ ایوارڈ ملا
امریکی ہدایت کار سارہ فریڈ لینڈ کو ‘فیمیلیئر ٹچ’ کے لیے بہترین ڈیبیو فیچر فلم کا ایوارڈ ملا
فرانسیسی-تیونسی اداکار ایڈم بیسا کو ‘ہوڈوآئی بِلانگ ٹو؟’ کے لئے اسپیشل منشن ایوارڈ ملا
55 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا (افی) کا اختتام سنیما کی صلاحیت کے شاندار مظاہرے کے ساتھ ہوا جس میں فلم سازوں، اداکاروں اورفلمی دنیا کے پیشہ ورکہانیوں کو بتانے کے فن کاجشن منانے کےلئے جمع ہوئے۔
لتھوانیائی فلم ٹاکسک کو بہترین فلم کے لیےمعروف گولڈن پیکاک ایوارڈ ملا، جب کہ رومانیہ کے ہدایت کار بوگدان موریسنوکودی نیو ایئر دیٹ نیور کیم کے لئے بہترین ہدایت کار کا سلور پیکاک ایوارڈ ملا۔
- بہترین فلم کے لئے اہم گولڈن پیکاک ایوارڈ: ٹاکسک

لتھوانیائی فلم ٹاکسک کوبہترین فیچر فلم کے لئےافی کا سب سے اہم ایوارڈ، گولڈن پیکاک ملا۔ ڈائریکٹر، سولے بلیوویٹے گولڈن پیکاک ٹرافی، ایک سرٹیفیکیٹ، اور 40,00,000 روپے کا نقد انعام پروڈیوسر،گی ایڈرے بوروکائٹ کے ساتھ ساجھا کریں گے۔
جیوری نے فلم کی گہری حساسیت اور ہمدردی کے لیے تعریف کی، جوایک سخت مادی اور سماجی پس منظر پر مبنی کہانی ہے ۔ جیوری نے کہاکہ ٹاکسک کو بہترین فلم منتخب کیا گیا ہے ، کیوں کہ اس میں بلوغیت اور معاشی طور پر محروم معاشرے میں پرورش پانے والے لوگوں کے حقائق کو انتہائی حساسیت اور ہمدردی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور ساتھ ہی مادی اور سماجی پس منظر میں بلوغیت کی کہانی بھی پیش کی گئی ہے ۔
2-بہترین ہدایت کار کے لیے اہم سلور پیکاک ایوارڈ: بوگدان موریسنو

رومانیہ کے ہدایت کار بوگدان موریسنو کو رومانیہ کی فلم دی نیو ایئردیٹ نیور کیم میں ان کے غیر معمولی کام کے لیے بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ دیا گیا۔ بین الاقوامی مقابلے کے زمرے میں بہترین ڈائریکٹر کےلئے بوگدان مریسنو کو ایک سلور پیکاک ٹرافی اورسرٹیفکیٹ کے ساتھ 15,00,000 لاکھ روپئے کا نقد انعام دیا گیا ۔
جیوری نے خاص طور پر فلم کے شاندار پروڈکشن ڈیزائن،مس – ان- سین، اور استعاروں کی تعریف کی جنہوں نے اس دور کو زندہ کیا،ساتھ ہی اداکاروں کی بہترین اداکاری کی بھی تعریف کی ۔
جیوری کے سرٹیفکیٹ میں کہاگیا ہے کہ ‘‘ٹریجی کامیڈی’’ بنانا مشکل ہے اور انقلاب کے دوران ایسا کرنا اور بھی مشکل ہے۔بوگدان موریسنو نے انقلاب کے دہانے پر کھڑے ایک ملک کی زندگی کو پیش کرنے کے لیے چھ کہانیوں کو آپس میں جو ڑ کر ایسا کرنے میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے ۔ اورانہوں نے یہ کام بہترین پروڈکشن ڈیزائن، مس - این-سین اور استعاروں کے ساتھ اس دور کو پیش کرنے کے لئے کیا ہے اوراداکاروں کی شاندار اداکاری اسے پوری کرتی ہہے۔

3- بہترین اداکار (مرد اور خاتون) کے لئے سلور پیکاک
بہترین ا دکار (مرد )اور بہترین اداکار (خاتون) اہم رول میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ، سلور پیکاک ٹرافی ، ایک سرٹیفکیٹ اور 10,00,000 لاکھ روپئےکے نقد انعام سے نوازا جاتا ہے ۔
4- بہترین اداکار (مرد) کے لئے سلور پیکاک:کلیمنٹ فیوو

کلیمنٹ فیوو نے فرانسیسی فلم ہولی کاؤ میں اپنی باریک اور دلکش اداکاری کےلئے بہترین ادا کار (مرد) کا ایوارڈجیتا۔ ان کی اداکاری نے جیوری کو کافی متاثر کیا ، جس سے ان کے کردار کو معتبریت اور گہرائی فراہم کرنے کی ان کی قابل ذکر صلاحیت کا پتہ چلا۔
جیوری نے کہاکہ کلیمنٹ فیوو کو بہترین اداکار (مرد) کا ایوارڈ دیا گیا۔‘‘ان کے حیرت انگیز فطری اداکاری کے لئے جو معصومیت سے پختگی تک کے سفر کے جذباتی اتار چڑھاؤ کو پوری طرح سے ظاہر کرتا ہے’’۔

ملک: فرانس
جیوری نے ایڈم بیسا کو ‘ہوڈوآئی بلانگ ٹو؟’ میں ان کے رول میں غیرمعمولی فطری کارکردگی کے لیے ایک اسپیشل منشن ایوارڈ کابھی اعلان کیا ، بلال کی معصومیت سے پختگی تک سہل تبدلی کو پیش کرنے میں بیسا نے جو جذباتی گہرائی دکھائی، اس کے لئے نقادوں کے ذریعہ اسکی تعریف کی گئی۔

جیوری نے کہا:‘‘تیونسیائی فلم ‘ہوڈوآئی بلانگ ٹو ؟’ نے بلال کے طور پر ان کے تخیل پر مبنی اورمطمئن مظاہرہ کے لئے ج یوری نے ایڈم بیسا کو اسپیشل منشن ایوارڈ سے بھی نوازا۔’’

5-سلورپیکاک –بہترین اداکار (خاتون ) کے لئے : ویسٹاماٹولیٹے اور ایواروپئی کیٹے

ویسٹا ماٹولیٹے ا ور ایوا روپئی کیٹے کو مشترکہ طور پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔مبصرین نے ‘‘ویسٹا ماٹولیٹے اور ا یوا روپئی کیٹے کی غیر معمولی ادکاری کاحوالہ دیا جو ماریجا اور کرسٹینا کے ناقابل فراموش کرداروں کو نبھانے کے لئےاپنی جسمانی اور جذباتی حدود کاامتحان لیتے ہیں ۔

6- خصوصی جیوری ایوارڈکے لئے سلورپیکاک: لوئیس کورووئیسئر
فرانسیسی ہدایت کار لوئیس کورووئیسیر کو انکی پہلی فلم ہولی کاؤ کے لیے خصوصی جیوری ایوارڈ سے نوازا گیا۔جیوری نے نوبلوغیت سے بلوغیت میں قدم رکھنے کے آفاقی تصور کےلئے فلم کی تعریف کی ۔مبصرین نے تبصرہ کیا کہ ‘‘اس آفاقی کہانی کی شروعات کے لئے جب ایک خوش مزاج لڑکا اچانک بلوغت میں قدم رکھتا ہے اوراسے آگے بڑھنا ہوتاہے اور اپنی زندگی پر قابو رکھنا ہوتا ہے۔’’
افی ہر سال فلم سازی کے ہر پہلو میں بہترین کارکردگی کو ایک خصوصی جیوری ایوارڈ سے نوازتا ہے ۔ایوارڈ میں سلور پیکاک ٹرافی، سرٹیفکیٹ اور 15,00,000لاکھ روپے نقد شامل ہیں۔کورویسئر کی کہانی ایک خوش مزاج لڑکے سامنے آنے والے چیلنجوں کو بیان کرتی ہے جب وہ اچانک بالغ ہوتاہے اوراپنی زندگی کوکنٹرول کرنے کےلئے مجبور ہوجاتاہے ۔
7-بہترین ڈائریکٹر کی ڈیبیو فیچر فلم: سارہ فریڈلینڈ

امریکی ڈائریکٹر سارہ فریڈلینڈ کو ان کی فلم ‘فملیئر ٹچ ’ کے لیے بہترین ہدایت کاری کے دیبیو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ عالمی سطح پر فلم میں ہونہار نئے ٹیلنٹ کو تسلیم کرتا ہے۔ سارہ فری لینڈ کو سلور پیکاک ایوارڈ سے نوازا گیا۔ایوارڈ میں سلور پیکاک ٹرافی، ایک سرٹیفکیٹ، اور 10,00,000 روپے کا نقد انعام مشامل ہے۔
جیوری نے کہا کہ‘‘اپنی ہدایت کاری وا لی پہلی بیانیہ فیچر فلم میں، سارہ فریڈ لینڈ نے ایک دلخراش کہانی بنائی ہے جو ہمیں بتاتی ہے کہ ہم سبھی مسلسل بالغ ہوتے جارہے ہیں اور پیار اور دیکھ بھال کی اہمیت ، خاص طور سے بوڑھے ہونے پر سمجھ میں آتی ہے۔’’

افی 2024 میں بین الاقوامی مقابلے کےلئے جیوری میں پانچ نامورارکان شامل تھے: آشوتوش گواریکر (جیوری چیئرپرسن)؛ سنگاپور کے ڈائریکٹر انتھونی چین، برطانوی نژاد امریکی پروڈیوسر الزبتھ کارلسن، ہسپانوی پروڈیوسر فرین بورگیا، اور افسانوی آسٹریلوی فلم ایڈیٹر جِل بلکاک۔
افی میں منعقد ایک پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کے ساتھ ان کی بات چیت یہاں دیکھیں۔
12 بین الاقوامی اور 3 ہندوستانی فلموں سمیت 15 فلمیں اہم گولڈن پیکاک ایوارڈ کے دور میں تھیں۔ نامزد فلموں کے بارے میں یہاں دیکھیں ۔
****
ش ح۔ف ا ۔ف ر
Urdu No. 3167
(Release ID: 2078894)