سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کیرالہ میں زیر تعمیر پل کی شٹرنگ منہدم، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں


لاپرواہی پر کنسیشنر اور کنسلٹنگ فرم کے خلاف سخت کارروائی کی گئی، این ایچ اے آئی نے برج انجینئر اور کنسلٹنگ ٹیم لیڈر کو ہٹا دیا

این آئی ٹی کالی کٹ اور بھارتی ریلوے کے ماہرین شٹرنگ ڈیزائن کا جائزہ لیں گے اور پل گرنے کا معائنہ کریں گے

Posted On: 28 NOV 2024 7:24PM by PIB Delhi

کیرالہ میں کولم بائی پاس سے این ایچ -66 کے کدمبٹوکونم سیکشن کو 6 لین میں تبدیل کرنے کے لیے نیشنل ہائی وے پروجیکٹ پر آیاتھل جنکشن پر ایک زیر تعمیر پل کا شٹرنگ آج دوپہر 1.00 بجے منہدم ہوگیا۔ یہ واقعہ ٹھوس سلیب پل کے کنسرٹنگ کے دوران پیش آیا۔ اس واقعے سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

سخت کارروائی کرتے ہوئے، این ایچ اے آئی نے برج انجینئر اور کنسیشنیئر کے ڈی جی ایم سٹرکچر کے ساتھ ساتھ کنسلٹنگ فرم کے ٹیم لیڈر کو پروجیکٹ سے 'معائنہ کی درخواست' (آر ایف آئی) کا معائنہ کرنے کے لیے اہلکاروں کو تفویض کرنے میں ناکامی پر پروجیکٹ سے ہٹا دیا ہے۔

پروفیسر ٹی پی سوم سندرم، (سبکدوش)، این آئی ٹی کالی کٹ اور ریلوے کے برج انجینئر جناب پدم جن شٹرنگ ڈیزائن/مٹیریل کی جانچ کے لیے مصروف ہیں اور آئندہ روز یعنی 29.11.2024 کو سائٹ کا دورہ کریں گے۔

این ایچ اے آئی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہا ہے کہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے ضروری تدارک کے اقدامات کیے جائیں۔

**********

 (ش ح –ا ب ن-ر ا)

U.No:3160


(Release ID: 2078786) Visitor Counter : 6


Read this release in: English , Hindi , Malayalam