ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
پارلیمنٹ کا سوال:- نیشنل زولوجیکل پارک، دہلی کی حالت
Posted On:
28 NOV 2024 2:02PM by PIB Delhi
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب کیرتی وردھن سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ نیشنل زوولوجیکل پارک، دہلی ایک چڑیا گھر ہے جو سینٹرل زو اتھارٹی سے تسلیم شدہ ہے۔ نیشنل زولوجیکل پارک، دہلی میں جانوروں کے باڑوں اور سہولیات کا جائزہ سینٹرل زو اتھارٹی کے ذریعہ چڑیا گھر کے قوانین، 2009 کی شناخت میں وضع کردہ معیار اور اصولوں کے مطابق کیا جاتا ہے۔
نیشنل زولوجیکل پارک کو پچھلے پانچ سال کے دوران دیکھ بھال اور نئے بنیادی ڈھانچے کی تخلیق کے لیے مختص کیے گئے فنڈز کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
مالی سال
|
نیا بنیادی ڈھانچہ اور جدید کاری
|
موجودہ بنیادی ڈھانچہ کی مرمت اور دیکھ بھال
|
مختص رقم
(لاکھ میں)
|
اخراجات
(لاکھ میں)
|
مختص رقم
(لاکھ میں)
|
اخراجات
(لاکھ میں)
|
2019-2020
|
500
|
351.47
|
500.00
|
496.49
|
2020-2021
|
500
|
499.84
|
380.00
|
379.97
|
2021-2022
|
270
|
265.86
|
500.00
|
339.69
|
2022-2023
|
600
|
600
|
122.00
|
111.12
|
2023-2024
|
1000
|
999.89
|
141.00
|
130.53
|
جن تنظیموں کے ساتھ نیشنل زولوجیکل پارک، دہلی نے جدیدیت، جانوروں کی صحت کے مطالعہ، جانوروں کے تبادلے، جانوروں کے سائنسی بندوبست، تحفظ افزائش، تحفظ کی تعلیم اور استعداد کار بڑھانے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں، ان کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
i زولوجیکل سروے آف انڈیا، کولکتہ، مغربی بنگال
|
ii گرینز زولوجیکل ریسکیو اینڈ ری ہیبلیٹیشن سنٹر، جام نگر، گجرات
|
iii ناناجی دیشمکھ ویٹرنری سائنس یونیورسٹی، جبل پور، مدھیہ پردیش
|
iv ٹرٹل سروائیول الائنس-انڈیا، لکھنؤ، اتر پردیش
|
v. اشوکا یونیورسٹی، سونی پت، ہریانہ
|
vi نیشنل میوزیم آف نیچرل ہسٹری، نئی دہلی
|
قومی زولوجیکل پارک، دہلی نے مہمانوں کے تجربے کو بڑھانے اور جانوروں کے لیے رہائش کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ ان میں سیروتفریح کرنے والوں کے لیے آن لائن ٹکٹنگ سسٹم، آگاہی پیدا کرنے کے لیے معلوماتی نشانات کی تنصیب، مقامی درختوں اور جھاڑیوں کی شجرکاری، جانوروں کے لیے بہتر ماحول پیدا کرنا، زائرین کے لیے بیٹری سے چلنے والی گاڑیوں کی خدمات فراہم کرنا، تعلیم اور آگاہی کے پروگرام اور جانوروں کے باڑوں کی سی سی ٹی وی نگرانی شامل ہیں۔
****
ش ح۔ا س۔ف ر
Urdu No. 3125
(Release ID: 2078593)
Visitor Counter : 4