وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

انٹرایکٹو پویلین، اختراعی نمائشوں نے آیوش @آئی آئی ٹی ایف 2024 کی وزارت کے لیے سلورمیڈل جیت لی


سانپ اور سیڑھی، یوگا کا مظاہرہ، آیوش ویزا، زائرین کے لیے اہم پرکشش مقامات

Posted On: 28 NOV 2024 4:04PM by PIB Delhi

آیوش پویلین نے 43 ویں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر(آئی آئی ٹی ایف) میں صحت اور تندرستی کو فروغ دینے کے حوالے سے اپنے جدید نقطہ نظر کی بدولت وسیع پیمانے پر پذیرائی حاصل کی۔ انٹرایکٹو نمائشیں، آیورویدا سے متاثرہ "سانپ اور سیڑھیاں" کے کھیل جیسے تفریحی تعلیمی سرگرمیاں، اور بچوں کے لیے ڈرائنگ مقابلے نے شائقین کو متوجہ کیا۔ اسی دوران، پویلین میں لائیو یوگا کی نمائشیں ہولیسٹک ہیلتھ پریکٹسز کی طاقت کو اجاگر کرتی ہیں۔ یہ کوششیں نہ صرف عوام کے دل جیتنے میں کامیاب ہوئیں بلکہ آئی آئی ٹی ایف 2024 میں وزارتِ آیوش کے لیے سلور میڈل بھی جیتیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001GFZ4.jpg

پویلین کا تھیم ‘آیوش کے ساتھ سوستھ بھارت،وکست بھارت’ ( آیوش کے ساتھ صحت مند بھارت، ترقی یافتہ بھارت) تھا، جو بھارت کے روایتی صحت اور تندرستی کے نظاموں کے ساتھ ساتھ وزارت کے تازہ ترین اقدامات کی ایک روشن مثال تھا۔ انٹرایکٹو نمائشیں اور جدید منصوبے، جیسے "آیوش ویزا" اور "آیوش آہار"، زائرین اور بین الاقوامی شرکاء کے درمیان بہت پسند کیے گئے۔

پویلین کا دورہ کرتے ہوئے، وزیر مملکت برائے وزارتِ آیوش، جناب پرتاپ راؤ جادھو نے روایتی علم کو جدید اختراعات کے ساتھ ضم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر نے آیوش ٹیم کو سلور میڈل جیتنے پر مبارکباد دی اور نمائش کنندگان اور شرکاء کی کاوشوں کی تعریف کی، اور ان کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کیا جو عالمی سطح پر ہولیسٹک ویلنیس کے بارے میں جانکار ی حاصل کررہے ہیں۔

یوگا تھراپی سیشنز، یوگا کی نمائشیں اور صحت کے روایتی نظاموں پر مبنی مشاورت جیسے انٹرایکٹو تجربات کے ساتھ، آئی آئی ٹی ایف میں آیوش پویلین نے زائرین کے لیے ایک محققانہ سیکھنے کا ماحول فراہم کیا، جس سے وہ آیوش پر مبنی طرزِ زندگی کے گہرے فوائد کو دریافت کر سکے۔ یہ اقدامات سلور میڈل جیتنے میں اہم ثابت ہوئے اور وزارتِ آیوش کو عالمی سطح پر صحت اور تندرستی کے شعبے میں جدیدیت کو فروغ دینے والے رہنما کے طور پر سامنے لایا۔

 

************************

 

 ( ش ح۔ اس ک۔م ر)

U.No.3119


(Release ID: 2078535) Visitor Counter : 10


Read this release in: English , Hindi , Tamil