ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمنٹ کاسوال:- جنگلات کا تحفظ

Posted On: 28 NOV 2024 2:00PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب کیرتی وردھن سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری  سوال کے جواب میں بتایا  کہ ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت (ایم او ای ایف اینڈ سی سی) ملک میں جنگلات اور درختوں کے احاطہ میں توسیع کے ساتھ ساتھ مینگرووز اور ویٹ لینڈز کے تحفظ کے لیے کئی اقدامات کر رہی ہے۔ اسکیموں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

  1. نیشنل مشن فار گرین انڈیا (جی آئی ایم) کا مقصد حصہ لینے والی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مشترکہ جنگلاتی انتظامی کمیٹیوں (جے ایف ایم سی) کے ذریعے ہندوستان کے جنگلات کی حفاظت، بحالی اور اضافہ کرنا ہے۔ اس اسکیم کے تحت پودے لگانے/ماحول کی بحالی کے لیے 17 ریاستوں اور 1 مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 944.48 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔
  2. نگر ون یوجنا (NVY) ایک اسکیم ہے جس کا مقصد شہری اور ان کے نواحی علاقوں میں جنگل/سبز جگہیں بنانا ہے اور اسے ریاستی/UT جنگلات کے محکموں اور شہری مقامی اداروں کے ذریعے لاگو کیا جاتا ہے۔ وزارت نے 31 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کل 546 پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے اور اسکیم کے تحت 431.77 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔
  3. اسکول نرسری یوجنا (SNY)، ایک اسکیم جس کا مقصد بیداری پیدا کرنا اور طلباء کو پودوں کی اہمیت کو سمجھنے اور اس کی تعریف کرنے کی ترغیب دینا ہے، اسے تسلیم شدہ سرکاری اور نجی اسکولوں میں نافذ کیا جا رہا ہے۔ 19 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کل 743 پروجیکٹ ہیں جس کی لاگت4.80 کروڑ روپے ہے۔جس کی منظوری دے دی گئی ہے۔
  4. "مینگروو انیشی ایٹو فار شور لائن ہیبی ٹیٹس اینڈ ٹینگبل انکمز" (MISHTI) اسکیم کا آغاز مینگروو کو منفرد، قدرتی ایکو سسٹم کے طور پر بحال کرنے اور فروغ دینے اور ساحلی رہائش گاہوں کے تحفظ اور پائیداری کو بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔ ریاستوں آندھرا پردیش، گجرات، کیرالہ، اڈیشہ، مغربی بنگال اور یوٹی آف پڈوچیری کوکل 17.96 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔
  5. قومی ساحلی مشن کے دائرہ کار کے تحت، مینگروو اور مرجان کی چٹانوں کے جزوی تحفظ اور انتظام کے تحت وزارت نے 9 ساحلی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام  ا یک علاقے میں مینگرووز کے تحفظ کے لیے ساحلی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مالی مدد فراہم کی ہے۔
  6. 5 جون 2024 کو عزت مآب وزیر اعظم کےہاتھوں شروع کی گئی ‘ایک پیڑ ماں کے نام’ مہم ،فطرت کی پرورش اور ہماری ماؤں کے ذریعہ انسانی زندگیوں کی پرورش کے درمیان متوازی ہے۔ اس کا مقصد ماؤں کے لیے محبت، احترام اور عزت کے نشان کے طور پر رضاکارانہ طور پر درخت لگا کر اور تمام شہریوں کی طرف سے درختوں اور زمین کی حفاظت کا عہد کر کے اس تعلق کو اجاگر کرنا ہے۔
  7. وزارت، مرکزی حکومت اور متعلقہ ریاستی حکومتوں کے درمیان لاگت کے اشتراک کی بنیاد پر ملک میں دلدلی زمینوں کے تحفظ اور بندوبست کے لیے ایک مرکزی اسپانسر شدہ اسکیم‘ نیشنل پلان فار کنزرویشن آف ایکواٹک ایکو سسٹم’ (NPCA) کو نافذ کر رہی ہے۔
  8. مندرجہ بالا کے علاوہ، کمپنسٹری فاریسٹیشن فنڈ مینجمنٹ اینڈ پلاننگ اتھارٹی (CAMPA) کے تحت فنڈز کا استعمال ون (سنرکشن ایوم سموردھن) ادھینیم، 1980کے مطابق جنگلاتی اراضی کو غیر جنگلاتی مقاصد کے لیےاستعمال کرنےکی وجہ سے جنگلات اور ماحولیاتی نظام کے نقصان کی تلافی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔) ۔
  9. ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے ایم او ای ایف اینڈ سی سی کے ذریعہ بیس نکاتی پروگرام کے تحت ہر سال شجرکاری کے مقاصد مقرر کئے جاتے ہیں۔یہ مقاصد مرکزی حکومت کی اسکیموں ریاستی حکومت کے منصوبوں اورغیرمنصوبہ بند اسکیموں نیز این جی اوز ، پرائیویٹ تنظیموں، سول سوسائٹیز وغیرہ کی جانب  سے مختلف پروگراموں کے ذریعہ ریاستی اورمرکز کے زیر انتظام علقوں کے ہاتھوں اجتماعی طو رپر حاصل کیے جاتے ہیں۔
  10. وزارت، جنگلات کا عالمی دن، عالمی یوم ماحولیات، ون مہوتسو، وائلڈ لائف ویک وغیرہ کے موقعوں پر بھی بڑے پیمانے پر درخت لگانے کو فروغ دیتی ہے اور مختلف کانفرنسوں، ورکشاپس، بروشرز، سائن بورڈز کے ذریعے عوام میں درخت لگانے اور جنگلات کے تحفظ کے بارے میں معلومات میں اضافہ کرتی ہے۔ اس کے علاوہ جنگلات، مینگرووز اور ویٹ لینڈز کے تحفظ کو متعلقہ اداروں کی طرف سے ایکٹ/قواعد/ضابطے اور عدالتی احکامات کوسختی سے نافذ کرکےیقینی بنایا جاتا ہے۔

****

ش ح۔ا س۔ف ر

Urdu No. 3117


(Release ID: 2078523) Visitor Counter : 10


Read this release in: English , Hindi , Tamil