وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner
0 9

‘‘آرٹ فلمیں مشکل اور پیچیدہ ہوتی ہیں’’: کیوہون جیون، ‘لوسٹ ہارس’ کے ڈائریکٹر


راڈریگو  کوئن ٹیرو  اروز  کی فلم ‘دے کال میں پینزر’ پناما کے فٹ بال لیجنڈ ری ومل فرنانڈیز گوٹیریز کی زندگی سے متاثر ہے۔

ہنگری کے فلم ساز بیلنٹ زیملر کی فلم ’سبق سیکھا‘ تعلیمی نظام کو دبانے کی تنقید پر مبنی ہے۔

جنوبی کوریا، ہنگری اور پنامہ کی تین دلکش فلموں نے 55ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (افی) میں سنیما شائقین کو خوش کیا۔ سنیما آف دی ورلڈ سیکشن میں کیوہوان جیون کی جنوبی کوریا کی فلم لوسٹ ہارس اور روڈریگو کوئنٹرو آراؤز کی ہسپانوی زبان کی پناماکی فلم ‘دےکال می پینزر’ شامل ہیں۔ بیلنٹ سملر کی ہدایت کاری میں بننے والی ہنگری کی فلم‘لیسن لرنڈ’ بھی آئی سی ایف ٹی- یونیسکو گاندھی میڈل کے لیے مقابلہ کر رہی ہے۔ ان فلموں کے ہدایت کاروں نے آج ایک پریس کانفرنس میں شرکت کی۔

1.jpg

‘لوسٹ ہارس ’(کھویا ہوا گھوڑا)

جیون کیو ہوان کی فلم میں ایک بزرگ آدمی کم کی جدوجہد کی تصویر کشی کی گئی ہے، جس کے 20 پیارے گھوڑے جیجو جزیرے پر اس کی چراگاہ سے پراسرار طور پر غائب ہو جاتے ہیں ۔ یہ جان کر کہ غیر قانونی تارکین وطن گوشت فروخت کرنے کے لیے جنگل میں چوری کئے گئےمویشیوں کو ذبح کر رہے ہیں، کم نے علاقے میں چھاپہ مارنے کے لیے کریک ڈاؤن اسکواڈ تشکیل دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/28-3-2CAX6.jpg

اپنی فلم کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے، جیون نے ایک غیر منحصر فلم بنانے کے چیلنجوں کا انکشاف کیا، جس میں کے- ڈراموں کی عالمی مقبولیت کے باوجود ایسی فلموں کو پہچان حاصل کرنے میں درپیش مشکلات کو پیش کیا ۔ انہوں نے آرٹ فلموں کی پیچیدگی کواجاگرکیا لیکن ان کی پروڈکشن کو فعال کرنے کا سہرا او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کو دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے معاون پروڈیوسرز اور افی جیسےفیسٹول میں اپنی فلموں کی نمائش کا موقع ملا۔

وہ مجھے پینزر کہتے ہیں۔

پناما کے فلمساز روڈریگو کوئنٹرو آراؤز کی فلم رومیل فرنانڈیز گوٹیریز کی زندگی سے متاثر ہوتی ہے، جو کہ پناما اور ٹینیرائف کے نامور فٹبالر ہیں، جو اس کے جذبے، استقامت اور کھیلوں کی تبدیلی کی طاقت کو ظاہر کرتی ہے۔ رومل المناک طور پر 1993 میں صرف 27 سال کی عمر میں ایک کار حادثے میں چل بساتھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/28-3-33EEU.jpg

روڈریگو نے رومل کی خاندانی ذمہ داریوں کے توازن پر فلم کی توجہ کو اجاگر کیا۔ "رومل پناما سے نکلتے وقت پینزر بن گیا،" ڈائریکٹر نے کہا۔ رومل کو ذاتی طور پر جاننے والے بہت سے لوگوں نے فلم میں حصہ ڈالا، بشمول ان کی بہن جیکولین، جنہوں نے اپنی زندگی کے اہم لمحات کے بارے میں بتایا تھا ۔ روڈریگو نے فلم کے اہم موڑ کو رومل کے اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے اپنے خاندان کو چھوڑنے کے فیصلے کے طور پر بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’خوابوں اور خاندانی محبت پر مبنی فلم‘‘ میں اس کا خلاصہ کیسے کروں گا۔

پناما میں فلم انڈسٹری کے بارے میں بات کرتے ہوئے روڈریگو نے کہا کہ ان کے ملک میں زیادہ عرصے تک فلموں کی نمائش کرنا مشکل ہے۔ اس لیے وہاں لوگوں کو فلمیں دیکھنے کا زیادہ موقع نہیں ملتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "40 لاکھ لوگوں کی چھوٹی آبادی والے ملک میں شاید ہی 100 فلم ساز ہوں۔"

‘لیسن لرنڈ’

ہنگری کے فلم ساز بیلنت زملر کی ‘لیسن لرنڈ’ ان کے مقصد کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ ایسی فلمیں بنائیں جو معاشرے کے لیے آئینہ ہوں۔ بیلنٹ نے وضاحت کی کہ کہانی جوسی کی پیروی کرتی ہے، جو ایک نوجوان ٹیچر ہے جو اسکول کے فرسودہ طریقوں کو چیلنج کرتی ہے، اور پالکو، جو ایک نووارد ہنگری کے تعلیمی نظام کو اپنانے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ "ان کی ذاتی کہانیاں ایک جابرانہ نظام کی بصیرت پیش کرتی ہیں، جو ہنگری کے وسیع تر معاشرے کی عکاسی کرتی ہے،" ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/28-3-4CW6N.jpg

بیلنٹ نے، جو نو سال کی عمر میں یو ایس سے ہنگری چلا گیا تھا، نئے تعلیمی نظام کو اپنانے کے ذاتی تجربات سے حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ"تعلیمی نظام دوہرا جابرانہ ہے۔ ایک معاشرے کے طور پر، ہم سخت قوانین کے عادی ہو چکے ہیں۔ میں نے ان مسائل کو فلم کے ذریعے اجاگر کرنے پر مجبور ی کومحسوس کیا ہے ۔

انیس پروڈیوسروں نے اس پروجیکٹ میں تعاون کیا، اسکرپٹ کو مکمل کیا اور صرف پانچ ماہ میں شوٹنگ کی۔‘لیسن لرنڈ’ کا ایشیا پریمیئر 55ویں افی میں ہوا۔

پریس کانفرنس یہاں دیکھیں:

****

ش ح۔ا س۔ف ر

Urdu No. 3109

iffi reel

(Release ID: 2078448) Visitor Counter : 10