ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریلوے میں حفاظتی نظام  'کَوَچ سسٹم' کی تعیناتی

Posted On: 27 NOV 2024 7:28PM by PIB Delhi

كَوَچ ایک مقامی طور پر تیار کردہ آٹومیٹک ٹرین پروٹیکشن  سسٹم ہے۔کَوَچ ایک انتہائی ٹیکنالوجی کا حامل نظام ہے جس کے لیے اعلیٰ ترین آرڈر  کے حفاظتی سرٹیفیکیشن کی ضرورت ہوتی ہے۔

وکو پائلٹ ناكام ہونے كی صورت میں  کَوَچ لوکو پائلٹ کو بریک کے خودکار استعمال کے ذریعے مخصوص رفتار کی حد کے اندر ٹرین چلانے میں مدد کرتا ہے اور خراب موسم کے دوران ٹرینوں کو محفوظ طریقے سے چلانے میں مدد کرتا ہے۔

مسافر ٹرینوں پر پہلا فیلڈ ٹرائل فروری 2016 میں شروع کیا گیا تھا۔ حاصل کردہ تجربے اور انڈیپنڈنٹ سیفٹی اسیسسر  کے نظام کے آزادانہ سیفٹی اسیسمنٹ کی بنیاد پر، كَوَچ ورزن 3.2 کی فراہمی کے لیے 2018-19 میں تین فرموں کو منظوری دی گئی۔

کوَچ کو جولائی 2020 میں قومی اے ٹی پی سسٹم کے طور پر اپنایا گیا تھا۔

كَوَچ سسٹم کے نفاذ میں درج ذیل اہم سرگرمیاں شامل ہیں:

الف۔ ہر اسٹیشن، بلاک سیکشن پر اسٹیشن کَوَچ کی تنصیب۔

ب۔ ٹریک کی لمبائی میں آر ایف آئی ڈی ٹیگز کی تنصیب۔

ج۔  پورے سیکشن میں ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب۔

د۔  ٹریک کے ساتھ آپٹیکل فائبر کیبل بچھانا۔

ہ۔  ہندوستانی ریلوے پر چلنے والے ہر ایک لوکوموٹیو پر لوکو کَوَچ کی فراہمی۔

جنوبی وسطی ریلوے پر 1465 آر كے ایم پر كَوَچ ورژن 3.2 کی تعیناتی کی بنیاد پر، کافی تجربہ حاصل کیا گیا۔ اس کا استعمال کرتے ہوئے مزید بہتری لائی گئی۔ آخر میں كَوَچ تفصیلات ورژن 4.0 کو آر ڈیا ایس او نے 16.07.2024 کو منظور کیا تھا۔

كَوَچ ورژن 4.0 متنوع ریلوے نیٹ ورک کے لیے درکار تمام اہم خصوصیات کا احاطہ کرتا ہے۔ یہ ہندوستانی ریلوے کے لیے حفاظت میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ مختصر مدت کے اندر ریلوے نے خودکار ٹرین پروٹیکشن سسٹم کو تیار، جانچ اور تعینات کرنا شروع کر دیا ہے۔

ورژن 4.0 میں جو بڑی بہتری آئی ہے ان میں میں مقام کی درستگی میں اضافہ، بڑے یارڈ میں سگنل کے پہلوؤں کی بہتر معلومات، او ایف سی پر اسٹیشن سے اسٹیشن کَوچ انٹرفیس اور موجودہ الیکٹرانک انٹر لاکنگ سسٹم سے براہ راست انٹرفیس شامل ہیں۔ ان بہتری کے ساتھ اب بڑے پیمانے پر تعیناتی شروع ہو گئی ہے۔

کَوَچ کو پہلے ہی جنوبی وسطی ریلوے اور شمالی وسطی ریلوے پر 1548 آر كے ایم پر تعینات کیا جا چکا ہے۔ اس وقت دہلیممبئی اور دہلیہوڑہ کوریڈورز (تقریباً 3000 روٹ کلومیٹر) پر کام جاری ہے۔ ان راستوں پر ٹریک سائڈ کا کام تقریباً 1081 آر كے ایم (دہلی-ممبئی سیکشن پر 705 آر كے ایم اور دہلی-ہؤڑا سیکشن پر 376 آر كے ایم) پر مکمل ہو چکا ہے۔ ان سیکشنز پر باقاعدہ ٹرائلز کیے جا رہے ہیں۔

اکتوبر 2024 تک مذکورہ راستوں پر کاوچ سسٹم پر مشتمل اہم اشیاء کی پیشرفت حسب ذیل ہے:-

الف۔  آپٹیکل فائبر کیبل کی بچھائی گءی: 4960 کلومیٹر

ب۔ ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب: تعداد 378

ج۔ اسٹیشنوں پر کاوچ کی فراہمی: تعداد381

د۔  لوکو میں کاوچ کی فراہمی: 482 لوکوز

ہ۔  ٹریک سائیڈ آلات کی تنصیب: 1948 آر كے ایم۔

 

 

كَوَچ کے نفاذ کے اگلے مرحلے کی منصوبہ بندی حسب ذیل ہے:-

الف۔  دس ہزار لوکوموٹیوز سے لیس کرنے کے منصوبے کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

ب۔  کَوَچ کے ٹریک سائڈ ورکس کے لیے تقریباً 15000 آر كے ایم کے لیے ٹنڈر طلب کیے گئے ہیں، جن میں سے تقریباً 9000 آر كے ایم کے لیے ٹینڈر کھول دیے گئے ہیں۔ یہ ہندوستانی ریلوے کے تمام جی كیو، جی ڈی، ایچ ڈی این اور شناخت شدہ حصوں کا احاطہ کرتا ہے۔

یہ اطلاع ریلوے، اطلاعات و نشریات اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم كی۔

*****

ش ح۔ع س۔س ا

U.No:3076


(Release ID: 2078195) Visitor Counter : 9


Read this release in: English