کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ہندوستان اور فرانس دنیا کی غذائی تحفظ کے لیے اجتماعی طور پر جدید پائیدار طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے زراعت اور فوڈ پروسیسنگ کو فروغ دے سکتے ہیں: جناب پیوش گوئل
بین الاقوامی سولر الائنس کے ساتھ قابل تجدید توانائی میں شراکت داری کو زبردست كامیابی مل رہی ہے: جناب گوئل
ایرو اسپیس اور دفاع میں پارٹنرشپ کو اپ گریڈ یا جا سکتا ہے جس میں ہندوستان عالمی سطح پر ہوابازی کی سب سے بڑی مارکیٹ میں سے ایک ہے: جناب گوئل
ہندوستان اور فرانس پہلی بار گاڑیوں کے مالکان بننے والوں کی خاطر پائیدار نقل و حرکت کا انقلاب برپا کرنے والی آٹو اور ای وی ٹیکنالوجیاں مشترکہ طور پر اختراع کر سکتی ہیں: جناب گوئل
Posted On:
27 NOV 2024 6:22PM by PIB Delhi
ہندوستان اور فرانس اختراعی پائیداوری طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے دنیا کے غذائی تحفظ کے لیے اجتماعی طور پر زراعت اور فوڈ پروسیسنگ کا دائرہ وسیع كر سکتے ہیں۔ اس خیال كا اظہار تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج نئی دہلی میں فرانسیسی خارجہ تجارت کے مشیروں کے زیر اہتمام ایشیا پیسیفک کمیشن 2024 فورم میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پائیدار طریقوں کو استعمال کرنے سے موسمیاتی تبدیلی اور دنیا بھر میں اس کے ابھرتے ہوئے منفی اثرات کو کم كیا جا سکتا ہے۔
جناب گوئل نے کہا کہ ہندوستان اور فرانس کے پاس قابل تجدید توانائی میں شراکت داری کی زبردست صلاحیت ہے جس کے ساتھ بین الاقوامی شمسی اتحاد بہت کامیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ 100 سے زیادہ ممالک نے اس اتحاد کی رکنیت حاصل کی ہے جس کی سربراہی ہندوستان اور فرانس نے کی ہے۔ شمسی اتحاد کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے صاف اور قابل تجدید توانائی کو ابھرتے ہوئے ممالک اور دنیا کے کم ترقی یافتہ ممالک تک لے جانے کے لیے دونوں ممالک کی کوششوں پر زور دیا۔
ایرو اسپیس سیکٹر کے بارے میں وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستان ہوابازی کا دنیا کا سب سے بڑا بازار ہے جس کے پاس 1500 طیاروں کا آرڈر ہے اور ہندوستان آرڈر 2000 تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس بات کو نوٹ کرتے ہوئے کہ اگلی تین دہائیوں تک ہندوستانی ہوابازی کی مارکیٹ سب سے بڑی مانگ والی ماركیٹ ہوگی، انہوں نے فرانسیسی ہوابازی کے شعبے پر زور دیا کہ وہ ہندوستان میں مینوفیکچرنگ سہولیات قائم کرنے کے مواقع تلاش کرے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہندوستان تیزی سے ہوائی اڈے بنا رہا ہے، 2014 میں 74 سے آج یہ تعداد 125 ہے۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ حکومت 2029 تک مزید 75 ہوائی اڈوں کا اضافہ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
جناب گوئل نے نوٹ کیا کہ ہندوستان اپنے دفاعی شعبے کو بھی تیزی سے فروغ دے رہا ہے اور مرکز ہندوستان میں مینوفیکچرنگ کے لیے دنیا بھر کی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے تاکہ انہیں اپنی کمپنیوں کی 100 فیصد ملکیت فراہم کی جائے۔ دفاعی شعبے میں فرانس کے ساتھ زیادہ تعاون پر زور دیتے ہوءے وزیر موصوف نے اپنی تقریر میں اس بات پر بھی زور دیا کہ حکومت پیٹنٹ سے محفوظ اپنے مضبوط نظام کے ساتھ ٹیکنالوجی کی منتقلی پر اصرار نہیں کرتی ہے۔
آٹوموبائل اور الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کے بارے میں وزیر موصوف نے زور دے كر كہا كہ کہ ہندوستان اور فرانس کے پاس ٹیکنالوجیز کو مشترکہ طور پر اختراع کرنے اور ہندوستان میں ایک پائیدار نقل و حرکت انقلاب پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں پہلی بار گاڑیوں کے مالکان بننے والوں کا ایک بڑا پول ہے اور انہیں پائیدار اختیارات فراہم کرنا آسان ہوگا۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں تعاون پر جناب گوئل نے نشاندہی کی کہ دونوں ممالک سائبرسیکیوریٹی، اے آئی، ای کامرس اور کوانٹم ٹیکنالوجیز میں اسٹارٹ اپس کو فروغ دے سکتے ہیں۔ یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ ہندوستان اور فرانس كا اختراعی سال 2026 ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی کو فروغ دینے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا، انہوں نے کہا کہ اس پہل سے آئی ٹی، صحت کی دیکھ بھال، قابل تجدید توانائی اور اسمارٹ شہروں میں مشترکہ پروجیکٹوں کو فروغ ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان-فرانس پارٹنرشپ میں 'اعتماد' حقیقی طاقت ہے۔ اس كی مزید وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے نشاندہی کی کہ دونوں قابل اعتماد شراکت دار ہیں جو مینوفیکچرنگ اور خدمات میں سرمایہ کاری میں مسلسل سرگرمی کو مضبوط کریں گے۔ عالمی قابلیت کے مراکز کے ذریعہ ہندوستان میں ذہانت اور سستی ہندوستانی کارروائیوں کے ساتھ ہندوستان اور فرانس اختراعی منظر نامے کو بہتر بنانے اور دونوں ممالک کے تعلیمی اداروں کے درمیان علمی شراکت کو تلاش کرنے کے لئے مشترکہ اختراع کرنے کی صلاحیت سے لیس ہیں۔
دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے پھیلاؤ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مالی سال 24 کے لیے دو طرفہ تجارت 15 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جس میں ہندوستانی برآمدات 7 بلین ڈالر اور درآمدات 8 بلین ڈالر ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مضبوط تجارت کے باوجود، یہ تعداد کہانی کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ بیان کرتی ہے۔ دو معیشتوں کی مضبوطی کے پیش نظر انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت بہت زیادہ، بہتر اور تیز تر ہو گی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ فرانس ہندوستان کے لئے 11 واں سب سے بڑا غیر ملکی براہ راست سرمایہ کار ہے اور یہاں اس كی 750 سے زیادہ کمپنیاں موجود ہیں۔ فرانس میں کام کرنے والی 70 ہندوستانی کمپنیاں روزگار پیدا کرنے اور ہنرمندی کی ترقی میں اپنا كردار ادا كر رہی ہیں۔
جناب گوئل نے كہا کہ ہندوستان اور فرانس اس سال سفارتی دوستی کے 75 سال اور اسٹریٹجک تعلقات کے 25 سال کا جشن منا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ایسے جمہور ی ممالك ہیں جن كے یہاں آزادی، مساوات اور بھائی چارہ آئین كا بنیادی حصہ ہیں اور دونوں قومیں قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں۔ وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ دہائیوں کے دوران ہندوستان-فرانس کی شراکت داری ایک مضبوط فریم ورک میں تبدیل ہوئی ہے جس میں خلائی تحقیق، دفاع، سول نیوکلیئر توانائی، ڈیجیٹلائزیشن اور ہند-بحرالکاہل خطے کے لیے مشترکہ نقطہ نظر شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہورائزن 2047 روڈ میپ کو اپنانے سے اگلے 25 سالوں کے لیے ہمارے مشترکہ وژن کو مزید تقویت ملی ہے۔
قبل ازیں جناب گوئل نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا ایک خصوصی پیغام پڑھ کر سنایا جس میں اعتماد، مشترکہ اقدار اور مستقبل کے وژن پر مبنی ہندوستان فرانس تعلقات پر زور دیا گیا ہے۔
******
U.No:3069
ش ح۔ع س۔س ا
(Release ID: 2078167)
Visitor Counter : 7