مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
سیٹلائٹ مواصلات میں اصلاحات
Posted On:
27 NOV 2024 3:30PM by PIB Delhi
مواصلات کے وزیر مملکت ڈاکٹر پیمسانی چندر شیکھر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ ٹیلی کمیونیکیشن (ڈی او ٹی) کے محکمے نےسیٹلائٹ کمیونیکیشن ریفارمز-2022 کے حصے کے طور پر، سیٹلائٹ پر مبنی کنیکٹیویٹی کی فراہمی کی خاطر متحرک پلیٹ فارمز پر صارف ٹرمینل اسٹیشنوں کواس بات کی اجازت دی ہے کہ وہ متعلقہ ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ سینٹر (ٹی ای سی) کے معیارات اور اس میں درج شرائط کی تعمیل کے ساتھ ،6مئی 2022جاری کردہ یونیفائیڈ لائسنس میں ترمیم پر عمل کرے۔
سیٹلائٹ کمیونیکیشن ریفارمز-2022 نے کاروبار میں سہولت پیدا کی ہے، "سنگل اسکروٹنی ورک فلو" کے نفاذ سمیت متعدد عمل کو ہموار کیا ہے اور مختلف چارجز کو معقول بنایا۔ خلائی شعبے کی حالیہ اصلاحات سیٹلائٹ کی بنیاد پر خدمات فراہم کرنے کے لیے سیٹلائٹ نظام کی تعمیر/لیز، ملکیت اور آپریٹنگ کے لیے غیر سرکاری اداروں کی بڑی شرکت کےاہل بناتی ہے ۔ان اصلاحات کا مقصد شہریوں کے لیے سیٹلائٹ پر مبنی خدمات کی رسائی اور اسے کم خرچ بنانے کی استطاعت کو بڑھانا ہے۔
ٹیلی کمیونیکیشن محکمہ کے سیٹلائٹ کمیونکیشن ریفارمز-2022 نے منضبط طریقہ کار کو آسان بنایا ہے اور لائسنس دہندگان پر مالی چارجز کو کم کیا ہے۔ خلائی شعبے کی حالیہ اصلاحات کے نتیجے میں، بہت سے سیٹلائٹ آپریٹرز نے دلچسپی ظاہر کی ہے اور ہندوستان میں سیٹلائٹ مواصلات فراہم کرنے کی خاطر اجازت کے لیے درخواست دی ہے۔ ایسا خیال کیا جاتا ہے کہ مزید فریقوں کے ساتھ، سیٹلائٹ کی بہتر صلاحیت دستیاب ہوگی اور اس ضمن میں مقابلہ دیہی اور دور دراز علاقوں میں کوریج کی توسیع کے ساتھ ساتھ بہتر معیار اور سستی خدمات کا باعث بنے گا۔
*********************
UR-3053
(ش ح۔ ش م۔م ر)
(Release ID: 2078012)
Visitor Counter : 7