امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آفات کے خطرات کو کم کرنا

Posted On: 27 NOV 2024 4:41PM by PIB Delhi

معزز وزیرِ اعظم نے نومبر 2016 میں نئی دہلی میں منعقدہ  ایشین منسٹیریل کانفرنس آن  ڈیزاسٹررسک ری ڈکشن یعنی آفات کے خطرے میں کمی لانے سے متعلق  ایشیائی وزارتی کانفرنس کے دوران آفات کے خطرات کو کم کرنے (ڈی آر آر)کے حوالے سے 10 نکاتی ایجنڈا پیش کیا تھا۔ اس 10 نکاتی ایجنڈے کے نکتہ نمبر 6 (آفات کے مسائل پر کام کرنے کے لیے یونیورسٹیوں کا نیٹ ورک تیار کرنا) کی تعمیل میں حکومت نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے زیر اہتمام ’’انڈیا یونیورسٹیز اینڈ انسٹی ٹیوشنز نیٹ ورک ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن‘‘ (آئی یو آئی این ڈی ڈی آر) قائم کیا ہے۔ یہ ایک نیٹ ورک ہے جس میں وہ یونیورسٹیاں اور ادارے شامل ہیں جو آفات کے خطرات کو کم کرنے سے متعلق تعلیم اور تحقیق میں سرگرم ہیں۔ آئی یو آئی این ڈی ڈی آر کا مقصد تعلیم، معلومات کی تخلیق، تحقیق، ٹیکنالوجی اور معلومات کے تبادلے کے ذریعے اقوام اور کمیونٹیز کو آفات کے خلاف محفوظ اور لچکدار بنانا ہے۔ یہ نیٹ ورک آفات کے خطرات کے انتظام سے متعلق علمی وسائل کا تبادلہ اپنے اراکین اور دیگر ڈی آر آر  پر کام کرنے والے بڑے گروپ کے ساتھ کرتا ہے۔

فی الحال 318 یونیورسٹیاں اور ادارے آئی یو آئی این ڈی ڈی آر میں شامل ہو چکے ہیں۔

ڈی آر آر میں نیٹ ورک کی اہمیت اور فوائد درج ذیل ہیں:

1. اعلیٰ تعلیم میں ڈی آر آر کو مرکزی دھارے میں لانا:

i.   آئی یو آئی این ڈی ڈی آر نے اعلیٰ تعلیم میں ڈی آر آر کو شامل کرنے کے لیے ایک ماڈل نصاب تیار کیا ہے، جو انڈرگریجویٹ (یوجی) اور پوسٹ گریجویٹ (پی جی) دونوں سطحوں کے لیے ہے۔

ii. اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ڈی آر آر کو مرکزی دھارے میں لانے کے لیے، آئی یو آئی این ڈی ڈی آر نے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی ) کو ایک تجویز پیش کی تھی کہ آفات کے انتظام کے مضمون کو یوجی سی -نیٹ امتحان میں شامل کیا جائے۔ یو جی سی نے اس تجویز کو قبول کیا ہے اور دسمبر 2024 سے آفات کے انتظام کے مضمون کو نیٹ امتحان میں شامل کر لیا ہے۔

2. تعلیم، تحقیق اور پریکٹشنرز کے درمیان فرق کو ختم کرنا:

آئی یو آئی این ڈی ڈی آر کے تحت درج ذیل قائم کیا گیا ہے:

  1.  آفات کے مطالعے کے لیے ڈاکٹریٹ فیلوشپ پروگرام؛

ii.    تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر عمل کی تحقیق کے لیے تحقیقاتی منصوبے۔

3. ریاستوں کی صلاحیت کو مستحکم کرنا:

آئی یو آئی این ڈی ڈی آر تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر علاقائی تربیتی پروگرامز کے ذریعے اساتذہ کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے تاکہ وہ ڈی آر آر کے میدان میں ریاستوں اور ضلعی حکام کو معاونت فراہم کر سکیں۔

یہ بات وزیر مملکت برائے داخلہ، جناب نتیا نند رائے نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں کہی۔

************

ش ح۔ م م ۔ش ہ ب

U-No. 3061


(Release ID: 2078011) Visitor Counter : 9


Read this release in: English , Hindi , Tamil