مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈیجیٹل بھارت ندھی

Posted On: 27 NOV 2024 3:22PM by PIB Delhi

مواصلات کے وزیر مملکت ڈاکٹر پیمسانی چندر شیکھر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ نئے ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ، 2023 کے تحت 'ڈیجیٹل بھارت ندھی' کےضابطے 30 اگست 2024 کو گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے عوام کے لیے دستیاب کرائے گئے تھے۔ مزید یہ کہ  متعلقہ فریقوں اور شہریوں کے مابین وسیع پیمانے پرآگاہی پیدا کرنے کے لیے پریس نوٹیفکیشن اور سوشل میڈیا پر تشہیر بھی کی گئی۔

ان قوانین میں ٹیلی کمیونیکیشن کے آلات اور خدمات بشمول موبائل اور براڈ بینڈ خدمات، دیہی، دور دراز اور شہری علاقوں میں فراہم کرنے کی تجویز ہے اور معاشرے کے محروم طبقات جیسے خواتین، معذور افراد اور معاشی اور سماجی طور پر کمزور افراد کے لیے ٹیلی کمیونیکیشن خدمات تک رسائی بھی فراہم کرنا ہے۔ ڈی بی این مختلف اسکیموں اور منصوبوں کا احاطہ کرتا ہے جن میں بھارت نیٹ، 4G سیچوریشن پروجیکٹ، آرزومند اضلاع کے غیر احاطہ شدہ علاقوں میں موبائل خدمات کی فراہمی، بائیں بازو کی انتہا پسند ی سے متاثرعلاقوں میں موبائل خدمات، ہمالیائی اور سرحدی علاقوں میں موبائل خدمات ، جزائر میں موبائل خدمات، شمال مشرقی علاقے میں موبائل خدمات ،میگھالیہ میں موبائل خدمات، اروناچل پردیش میں موبائل خدمات اور آسام کے 2 اضلاع، سب میرین آپٹیکل فائبر کیبل (او ایف سی) چنئی سےانڈمان اور نیکوبار جزائر کے درمیان کنیکٹوٹی، کوچی سے لکشدیپ جزائر کے درمیان سب میرین۔آبدوز (او ایف سی) کنیکٹوٹی شامل ہیں۔

*******

(ش ح۔   ش م۔م ر)

UR-3055


(Release ID: 2078003) Visitor Counter : 7


Read this release in: English , Hindi , Tamil