وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

مسلح افواج اور صنعت کے درمیان قریبی تعاون کے لیے نئی دہلی میں دفاعی شراکت داری کے دنوں کا انعقاد کیا جائے گا

Posted On: 27 NOV 2024 3:36PM by PIB Delhi

مسلح افواج اور صنعت کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے، 28 - 29 نومبر 2024 کو نئی دہلی میں سینٹر فار جوائنٹ وارفیئر اسٹڈیز اور انڈین ملٹری ریویو کے اشتراک سے ایک اہم تقریب - ڈیفنس پارٹنرشپ ڈیز کا مشترکہ طور پر اہتمام کیا جائے گا۔ اس تقریب کو حکومت اور کاروباری شراکت داروں کے درمیان تال میل  بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے، اور نشان زد بزنس ٹو گورنمنٹ (بی 2 جی) اور بزنس ٹو بزنس (بی 2 بی) میٹنگز کے ذریعے اسٹریٹجک مصروفیات کو آسان بنانے کے لیے بنایا گیا ہے۔ جنرل انل چوہان، چیف آف ڈیفنس اسٹاف، سکریٹری (دفاعی پیداوار) جناب سنجیو کمار کے ساتھ تقریب کا افتتاح کریں گے۔

اس تقریب میں200 سے زائد کمپنیاں اور وزارت دفاع اور مسلح افواج کے 100 افسران جو کہ ٹیکنالوجی اور خریداری سے متعلق ہیں اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ، 75 کمپنیوں کی طرف سے ایک نمائش کا انعقاد کیا جائے گا جس میں اس کا مظاہرہ کیا جائے گا صنعت ملک کی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے کیا پیش کش کرتی ہے۔

پرائم کنٹریکٹرز، او ای ایمز، مینوفیکچررز، سپلائرز، سروس پرووائیڈرز، ایم ایس ایم ایز، اسٹارٹ اپس، انڈسٹری ایسوسی ایشنز اور سرمایہ کار وزارت دفاع اور مسلح افواج کے پروکیورمنٹ افسران بشمول ڈی آر ڈی او اور کوسٹ گارڈ کے افسران کے ساتھ بات چیت کے لیے جمع ہوں گے اور ساتھ ہی بی 2 بی میٹنگیں بھی کریں گے۔ یہ بنیادی طور پر پیداوار، دیسی ساختہ، میک-1، میک-2، امپورٹ درآمدات کے لیے  متبادل، مسائل کے واضح تبصروں، جی ایس کیو آر ز، آر ایف آئیز، آر ایف پیز اور تیاری اور ترقی سے متعلق کلیدی نوڈل اور پروجیکٹ افسران سے ملنے کا موقع ہو گا تاکہ مسلح افواج کی صلاحیتوں  کو مضبوط کرنے کا حل تلاش کریں اور اسے پیش کریں اور اپنے کاروباری دائرے کو بھی توسیع دیں۔

********

ش ح۔ش م۔ رب

U-3051

 


(Release ID: 2077983) Visitor Counter : 15


Read this release in: English , Hindi , Tamil