مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
محکمہ ڈاک کے ذریعہ پیش کردہ خدمات
Posted On:
27 NOV 2024 3:31PM by PIB Delhi
محکمہ ڈاک کے پچھلے تین سالوں سے حاصل کردہ آمدنی کی خدمت کے لحاظ سے، سال وار تفصیلات درج ذیل ہیں:
خدمات
|
2021-22
|
2022-23
|
2023-24
|
میل اور پارسل خدمات
|
3656.42
|
4146.39
|
4640.99
|
پوسٹ آفس سیونگ اسکیم (ایجنسی چارجز)
|
6114.47
|
6186.71
|
6427.08
|
منی آرڈر اور انڈین پوسٹل آرڈر
|
118.02
|
84.41
|
73.13
|
وصولیاں: پوسٹل لائف انشورنس، رورل پوسٹل لائف انشورنس، ان پٹ ٹیکس کریڈٹ وغیرہ۔
|
1202.63
|
1139.24
|
1255.88
|
دیگر خدمات اور مختلف چیزیں*
|
971.89
|
500.38
|
180.15
|
کل
|
12063.43
|
12057.13
|
12577.23
|
(رقم کروڑ میں)
*دیگر خدمات اور مختلف چیزیں: اس میں پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندر، آدھار اندراج / اپ ڈیٹ کرنے کی سہولت، ریلوے مسافروں کے ریزرویشن کی سہولت، کامن سروس سینٹر، سوورین گولڈ بانڈز کی فروخت، یوٹیلیٹی بل کی ادائیگی، دیگر انتظامیہ سے / تک خالص وصولی / ادائیگی وغیرہ شامل ہیں۔
وزارت خزانہ ہر سال محکمہ کے لیے محصولات کے اہداف مقرر کرتی ہے۔ رواں مالی سال کا ہدف درج ذیل ہے۔
نمبر شمار
|
تفصیلات
|
ہدف (کروڑ میں)
|
01
|
تجارتی رسیدیں
|
5530.6
|
02
|
ایجنسی چارجز
|
6708.15
|
03
|
وصولیاں
|
1300.00
|
یکم جولائی 2024 تک، محکمہ ڈاک میں کل 1,77,479 پوسٹ ماسٹرز، پوسٹ مین اور دیگر عملہ تھے۔ یکم جولائی 2024 تک 2,67,152 گرامین ڈاک سیوک ہیں۔
ڈاک اور پارسل پوسٹل سروسز کے ذریعے ملک کے مختلف حصوں میں پہنچائے جا رہے ہیں۔ ڈاک کا محکمہ میل کی پروسیسنگ اور ڈاک کی اشیاء کی ترسیل کے لیے ڈلیوری مینجمنٹ سسٹم / پوسٹ مین موبائل ایپلی کیشن کے لیے ویب پر مبنی آن لائن سسٹمز کے ذریعے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ تکنیکی تبدیلیاں، جیسے ڈیجیٹل ادائیگی کے حل، سسٹم اسسٹڈ سورٹنگ، ایپلی کیشن پروگرامنگ انٹرفیس کو صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فعال بنایا گیا ہے۔
یہ معلومات وزیر مملکت برائے مواصلات ڈاکٹر پیماسانی چندر شیکھر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں ۔
************
U.No:3049
ش ح۔اک۔ق ر
(Release ID: 2077929)
Visitor Counter : 12