سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر نے  جنجاتیہ گورودیوس اور جنجاتیہ گوروورش منایا

Posted On: 27 NOV 2024 10:57AM by PIB Delhi

سی ایس آئی آر- نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اینڈ پالیسی ریسرچ (سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر) نے 26 نومبر 2024 کو برسا منڈا کی 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر جنجاتیہ گورو دیوس اور جنجاتیہ گورو ورش منایا۔ برسا منڈا، منڈا قبیلے سے تعلق رکھنے والےایک نوجوان مجاہدِ آزادی اور ایک قبائلی رہنما تھے، جو بنگال پریزیڈنسی کے رانچی ضلع کے گاؤں اولیہاتو میں 1875 میں پیدا ہوئے جو اب جھارکھنڈ کے کھنٹی ضلع میں ہے اور 1900 میں جیل میں انتقال کر گئے۔ اپنی زندگی کے دوران انہوں نے برطانوی راج کے خلاف سرگرم طور پر آواز بلند کی اور قبائلی گروہوں کی آزادی کے لیے جدوجہد کی۔

جنجاتیہ گورو دیوس کا مقصد ہندوستان کے ورثے کو محفوظ رکھنے اور اس کی ترقی کو آگے بڑھانے میں قبائلی آبادی کے رول کا مشاہدہ کرنا ہے اور بالآخر انہیں معاشرے کےاصل  دھارے کے میں شامل کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001L10A.jpg

کے اے ایس آئی آر- این آئی ایس کے پی اے آر کے اعلیٰ سائنسدان ڈاکٹر یوگیش سمن، کے اے ایس آئی آر- این آئی ایس کے پی اے آر کے زیر اہتمام جنجاتیہ گورودیوس کے پروگرام کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے۔

تقریب کا آغازسی ایس آئی آر ۔این آئی ایس سی پی آر کے اعلیٰ سائنس داں ڈاکٹر یوگیش سمن کے ذریعہ  برسا منڈا کے مختصر تعارف اور ہندوستان کی جدوجہد آزادی میں ان کے تعاون کو اجاگر کرنے کے ساتھ ہوا۔ انہوں نے بھارتی حکومت کے مشنوں جیسے سی ایس آئی آر اروما مشن، اُنّت بھارت ابھیان اور ہینگ کاشت کاری جیسےپروجیکٹوں کو اجاگر کیا اور ملک بھر میں قبائلی آبادی کے معیارِ زندگی کوبہتر کرنے میں حکومت کے رول کو بھی اجاگر کیا۔

سی ایس آئی آر ۔این آئی ایس سی پی آر کی پرنسپل سائنسداں ڈاکٹر سمن رےنے سی ایس آئی آرکے ارومامشن کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور انہوں نے اور ان کی ٹیم نے قبائلی آبادی پر اس مشن کے سماجی و اقتصادی اثرات کا جائزہ لینے کے  مقصد سے کیے گئے مطالعے کی جھلکیاں پیش کیں۔ سب سے پہلے انہوں نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ اس مطالعہ کا تصور اور اس پر عمل کیسے کیا گیا اور پھر انہوں نے مطالعہ کے نتائج پر تبادلہ خیال کیا۔ اس تحقیق میں قبائلی آبادی پر سی ایس آئی آر  اروما مشن کا گہرا اثر پایا گیا۔ انہوں نے دکھایا کہ  کس طرح کسانوں کو نئی پیداوار دینے والی نقد فصلوں کی اقسام متعارف کرائی گئیں، کس طرح تربیت دی گئی، نئے ڈسٹلیشن یونٹس کی تنصیب اورمحتلف اجزا کے نمونے لینے سے کسانوں کی آمدنی میں دو گنا اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی دیکھا کہ بعد میں کسانوں نے ان فصلوں کی طرف رخ کیا اور تقریباً 60 فیصد قابل کاشت زمین کا احاطہ کیا اور ساتھ  ہی خواتین کو بھی بااختیار بنایا گیا۔

ایک مثال دیتے ہوئے انہوں نے تمل ناڈو کے ضلع تروپور میں انامالائی ٹائیگر ریزرو کے قبائلی علاقوں میں لیمن گراس کی کاشت کی کہانی شیئر کی۔ ڈاکٹر سمن نے وہ اعدادوشمار شیئر کیے جن سے پتہ چلتا ہے کہ ان کسانوں کو اروما مشن کے تحت نئی اقسام متعارف کرائے جانے کے بعد تیل کے معیار اور پیداوار میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے ثبوت کے طور پر کسانوں کی ایک ویڈیو بھی دکھائی جس میں اعتراف کیا گیاتھا کہ مشن نے ان کی سالانہ آمدنی کو دوگنا کرنے میں بہت مدد کی ہے۔ ڈاکٹر سمن نے ایک ویڈیو کے ذریعے دکھایا کہ کس طرح ملک بھر کے 37 کلسٹروں میں دیگر قبائل نے دیگر نقد فصلوں جیسے مینتھن، روزا گراس، لیوینڈر، وائلڈ میریگولڈ وغیرہ سے 400 قبائل کو فائدہ پہنچا۔

شرکاء کے ساتھ بات چیت کے دوران قبائل کو جن دیگر چیلنجز کا سامنا ہے ان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جیسے بورویل اور پانی کی کمی، کھاد اور کیڑے مار ادویات کی زیادہ قیمت، ڈسٹلیشن یونٹس کی محدود تعداد، دور دراز مقامات، صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم کی سہولیات کی کمی۔

تقریب کا اختتامسی ایس آئی آر ۔این آئی ایس سی پی آرکے کنٹرولر آف ایڈمنسٹریشن جناب آر کے ایس روشن کے کلمات سے ہوا۔ انہوں نے قبائلی برادریوں میں تکنیکی مداخلت کی بنیادی ضرورت کے بارے میں پیش رو کے بصیرت انگیز پہلوؤں کو پیش کیا۔ ڈاکٹر یوگیش سمن نے  تمام مقررین ،جنجاتیہ دیوس جشن کمیٹی کے ارکانسی ایس آئی آر ۔این آئی ایس سی پی آر کے سائنسدان  ڈاکٹرسمن رے اور ڈاکٹر منیش موہن گور،اور تمام شرکاء کو تقریب میں ان کی فعال شمولیت کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔

جنجاتیہ گورو دیوس کی تقریب کے دورانسی ایس آئی آر۔این آئی ایس سی پی آر کے تمام عملے کے ارکان نے بھارت کے یوم دستور سے متعلق عہد  بھی لیا ۔

****

ش ح۔ش ب ۔اش ق

 (U: 3032)


(Release ID: 2077818) Visitor Counter : 8


Read this release in: English , Manipuri , Hindi , Tamil