دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلی جناب پون کلیان نے آج نئی دہلی میں زراعت اور کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان سے ملاقات کی


یہ ملاقات ریاستوں کے مسائل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کرنے کی کوششوں کا حصہ  ہے

وزارت  آندھرا پردیش کو زرعی و دیہی ترقی کے شعبوں میں ہر ممکن مدد فراہم کرتی رہے گی: جناب شیوراج سنگھ چوہان

Posted On: 26 NOV 2024 7:43PM by PIB Delhi

زراعت و کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے ریاستوں کے وزرائے زراعت کے ساتھ ان کی وزارتوں سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کرنے اور انھیں تیزی سے حل کرنے کے لیے میٹنگوں کا ایک سلسلہ شروع کیاہے۔ آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلی جناب پون کلیان نے آج نئی دہلی کے کرشی بھون میں مرکزی وزیر زراعت اور کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی جناب شیوراج سنگھ چوہان سے ملاقات کی۔ آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلی ٰ نے اپنی ریاست میں زراعتی شعبے اور دیہی ترقی کے مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اعلی سطحی وفد کی قیادت کی۔ میٹنگ کے دوران آندھرا پردیش میں زراعت ، کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے موضوعات پر نتیجہ خیز بات چیت کی گئی ۔

مرکزی وزیر جناب شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت آندھرا پردیش کے عوام کے مفادات کو ترجیح دیتی ہے۔ انھوں نے یقین دلایا کہ مرکزی حکومت ریاست کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی اور وہ آندھرا پردیش کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ میٹنگ کے دوران ریاست میں زراعتی اور دیہی ترقیاتی اسکیموں کے بارے میں متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں پردھان منتری گرام سڑک یوجنا ، پی ایم آواس یوجنا ، منریگا وغیرہ شامل ہیں۔ جناب چوہان نے پی ایم جن من کے تحت ریاست آندھرا پردیش میں پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت  متعدد سڑکوں کی منظوری کے بارے میں بھی بات کی ۔ جناب پون کلیان نے مرکزی وزیر کو آندھرا پردیش میں لکھپتی دیدی اسکیم کی کامیابی کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ جناب پون کلیان نے مرکزی وزیر کو آندھرا پردیش کے دورے کی دعوت دی جسے وزیر موصوف نے گرم جوشی سے قبول کیا۔ میٹنگ کے دوران وزارت کے سینئر عہدیداران بھی موجود تھے۔

*****

(ش ح –م ش ع –م ش)

U. No. 3029


(Release ID: 2077774) Visitor Counter : 27


Read this release in: Tamil , English