زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سکم کے وزیر زراعت جناب پرن کمار گرونگ كی نئی دہلی میں زراعت ، کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مركزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان سے ملاقات


ملاقات میں ریاستی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

نامیاتی کاشتکاری اور قدرتی کھیتی کو فروغ دینے کے لیے وزارت  مناسب مالی مدد فراہم کرے گی: زراعت اور کسانوں کی بہبود کے  مركزی وزیر

Posted On: 26 NOV 2024 7:43PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب چوہان نے  زراعت کے ریاستی وزراء کے ساتھ ان کی وزارتوں سے متعلق مسائل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کرنے اور انہیں تیزی سے حل کرنے کے لیے میٹنگوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔اسی سلسلے میں آج  مرکزی وزیر نے سکم کے وزیر زراعت جناب پرن کمار گرونگ کے ساتھ نئی دہلی کے کرشی بھون میں ملاقات کی۔

مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں کسانوں اور زراعت کے شعبے کا مفادات سب سے اہم ہیں اور مرکزی حکومت ریاست میں نامیاتی زراعت کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرتی رہے گی۔ جناب چوہان نے مزید بتایا کہ سکم کے بارے میں نامیاتی کاشتکاری، قدرتی کھیتی اور دیگر مسائل پر بات چیت کی گئی۔ مرکزی وزیر نے یقین دلایا کہ وزارت ریاست میں آرگینک کھیتی اور قدرتی کھیتی کو فروغ دینے کے لیے مناسب مالی مدد فراہم کرے گی اور اس میٹنگ سے مرکز اور ریاست کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے اور اعتماد بڑھے گا۔ محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے اعلیٰ افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔

*****

U.No:3018

ش ح۔ع س۔س ا


(Release ID: 2077719) Visitor Counter : 6


Read this release in: English , Hindi , Tamil