قانون اور انصاف کی وزارت
وزیر مملکت (آزاد چارج ) برائے قانون وانصاف جناب ارجن رام میگھوال کا "آئین ہند پر آن لائن ہندی کورس" کےآغاز کا اعلان
قانون اور انصاف کی وزارت کے دیگر محکموں کے ساتھ قانونی امور کا محکمہ ہندوستان کے آئین کے 75 سال کا جشن منا رہا ہے
Posted On:
26 NOV 2024 6:35PM by PIB Delhi
آج ملک بھر میں "یوم آئین" منایا جا رہا ہے، جسے سمودھان دیوس بھی کہا جاتا ہے۔ قانونی امور کے محکمے نے وزارت قانون اور انصاف کے دیگر محکموں کے ساتھ مل کر اس دن کو منایا اور اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان کا آئین ایک ویژنری دستاویز ہے جو ہماری جمہوریت کی ریڑھ کی ہڈی کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ دن 26 نومبر 1949 کو آئین کو اپنانے کا دن ہے، یہ ایک اہم موقع ہے جس نے آزاد ہندوستان کی اخلاقیات، نظریات اور اقدار کی وضاحت کی ہے۔
یہ انتہائی فخر کی بات ہے کہ اس اہم موقع پر آج یہاں ہندوستان کے آئین کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریبات کے ایک پروگرام میں قانون اور انصاف کی وزارت کے وزیر مملکت (آئی/سی) جناب ارجن رام میگھوال نے ہندوستان کے آئین پر ایک آن لائن ہندی کورس کے آغاز کا اعلان کیا۔ اس اقدام کا مقصد ہمارے آئین کے علم کو ہر شہری کے لیے قابل رسائی بنانا ہے، خواہ اس کا تعلیمی اور سماجی پس منظر کچھ بھی ہو۔ اس موقع پر جناب میگھوال نے زور دے کر کہا کہ ہم مل کر اپنے آباؤ اجداد کے ویژن کا احترام کر سکتے ہیں اور ایک ایسی قوم کے لیے کام کر سکتے ہیں جو انصاف، آزادی، مساوات اور بھائی چارے کے اصولوں کو صحیح معنوں میں مجسم کرے۔
یوم آئین کے موقع پر، قانونی امور کے محکمے اور قانون و انصاف کی وزارت نے ملک کی اعلیٰ ترین این اے اے سی رینک والی نیشنل لاء یونیورسٹی یعنی این اے ایل ایس اے آر یونیورسٹی آف لاء، حیدرآباد کے تعاون سے آئین ہند پر ایک منفرد کورس کا آغاز کیا۔ یہ آن لائن کورس 15 ویڈیوز میں ہمارے آئین کے اہم پہلوؤں کا احاطہ کرے گا۔ اس کورس کو آئین کے جوہر، اس کے تاریخی سفر، اور جدید ہندوستان کی تشکیل میں اس کے کردار کے بارے میں گہری سمجھ رکھنے والے افراد کو بااختیار بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
پہلا باب کورس کے سیکھنے کے مقاصد، اس کی مدت اور اس کورس کے لیے کون داخلہ لے سکتا ہے کے بارے میں جانکاری مہیا کراتا ہے۔ یہ ہمیں فیس، اندراج کے عمل اور کورس کے مکمل ہونے پر ملنے والے سرٹیفکیٹس کے بارے میں بھی بتاتا ہے۔ اس کورس کا بنیادی مقصد ہمارے آئین، ہمارے بنیادی حقوق اور ہمارے بنیادی فرائض کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ خیالات و نظریات محض خواندگی سے آگے بڑھ کر روشن خیال شہری پیدا کرنا ہے۔
اس کورس کو ہندی میں پیش کرنے کا فیصلہ شمولیت کو یقینی بنانے اور وسیع تر سامعین تک پہنچنے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ جب ہمارے آئین کے جوہر کو سمجھنے کی بات ہو تو زبان کو کبھی بھی رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔ لہٰذا یہ ضروری ہے کہ ہمارے آئین کی اصل روح اور نظریات ہر شہری کے لیے قابل رسائی ہوں۔ زبان کی رکاوٹوں کو توڑ کر، اس کورس کا مقصد ہمارے آئینی فریم ورک کو بھرپور طریقے سے ملک بھر کے لوگوں کے دلوں اور دماغوں کے قریب لانا ہے۔
یہ اقدام صرف تعلیم کے بارے میں نہیں ہے۔ یہ بااختیار بنانے کے بارے میں بھی ہے۔ یہ ہر فرد کو ہماری جمہوریت کی بنیادوں کو تلاش کرنے، اپنے حقوق اور ذمہ داریوں کو سمجھنے اور ایک مضبوط اور زیادہ جامع ہندوستان کی تعمیر میں فعال طور پر حصہ لینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اس سلسلے میں ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر تین سال قبل یعنی 25 نومبر 2021 کو یوم آئین کے موقع پر وزارتِ قانون و انصاف کی طرف سے ہندوستانی آئین پر ایک آن لائن انگریزی کورس شروع کیا گیا تھا۔
مذکورہ کوشش میں ہندوستانی آئین پر آن لائن کورس کے لیے اہم شراکت ڈاکٹر انجو راٹھی رانا، آئی ایل ایس، ایڈیشنل سکریٹری، محکمہ قانونی امور، وزارت قانون و انصاف اور پروفیسر (ڈاکٹر) فیضان مصطفی، سابق چانسلر، این اے ایل ایس اے آر یونیورسٹی آف لاء، حیدرآباد کے ذریعے کی جا رہی ہے۔
*****
ش ح۔ ظ ا
UR- No.3006
(Release ID: 2077691)
Visitor Counter : 4