زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلی جناب پون کلیان نے آج نئی دہلی میں زراعت اور کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان سے ملاقات کی
یہ ملاقات ریاستوں کے مسائل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے
وزارت آندھرا پردیش کو زرعی و دیہی ترقی کے شعبوں میں ہر ممکن مدد فراہم کرتی رہے گی: جناب شیوراج سنگھ چوہان
Posted On:
26 NOV 2024 7:26PM by PIB Delhi
زراعت و کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے ریاستوں کے وزرائے زراعت کے ساتھ ان کی وزارتوں سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کرنے اور انھیں تیزی سے حل کرنے کے لیے میٹنگوں کا ایک سلسلہ شروع کیاہے۔ آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلی جناب پون کلیان نے آج نئی دہلی کے کرشی بھون میں مرکزی وزیر زراعت اور کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی جناب شیوراج سنگھ چوہان سے ملاقات کی۔ آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلی ٰ نے اپنی ریاست میں زرعی شعبے اور دیہی ترقی کے مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اعلی سطحی وفد کی قیادت کی۔ میٹنگ کے دوران آندھرا پردیش میں زراعت ، کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے موضوعات پر نتیجہ خیز غوروخوض کیا گیا۔
مرکزی وزیر جناب چوہان نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت آندھرا پردیش کے عوام کے مفادات کو ترجیح دیتی ہے۔ انھوں نے یقین دلایا کہ مرکزی حکومت ریاست کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی اور وہ آندھرا پردیش کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ میٹنگ کے دوران ریاست میں زرعی اور دیہی ترقیاتی اسکیموں کے بارے میں متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں پردھان منتری گرام سڑک یوجنا ، پی ایم آواس یوجنا ، منریگا وغیرہ شامل ہیں۔ جناب چوہان نے پی ایم جن من کے تحت ریاست آندھرا پردیش میں پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت سڑکوں کی منظوری کے بارے میں بھی بات کی ۔ جناب پون کلیان نے مرکزی وزیر کو آندھرا پردیش میں لکھپتی دیدی اسکیم کی کامیابی کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ جناب پون کلیان نے مرکزی وزیر کو آندھرا پردیش کے دورے کی دعوت دی جسے وزیر موصوف نے گرم جوشی سے قبول کیا۔ میٹنگ کے دوران وزارت کے سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 3019
(Release ID: 2077680)
Visitor Counter : 7