وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

'دیش کا پراکرتی پریکشن ابھیان' نے 10,000 سے زیادہ رضاکاروں اور ہزاروں لوگوں نے مکمل صحت کیلئے آیورویدکواپنانے کے ساتھ رفتار حاصل کی


ہر وہ فرد جو پراکرتی پریکشن میں حصہ لیتا ہے اور ذاتی نوعیت کے صحت کے نقطہ نظر کو اپناتا ہے وہ ایک صحت مند ہندوستان کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے: جناب پرتاپ راؤ جادھو (آزاد چارج) ،  وزیر مملکت آیوش

Posted On: 26 NOV 2024 6:26PM by PIB Delhi

وزارت آیوش کی طرف سے شروع کی جانے والی صحت سے متعلق'دیش کا پراکرتی پریکشن ابھیان'مہم کے ساتھ زیادہ سے زیادہ شہریوں کے شامل ہونے کی وجہ سے خاصی توجہ حاصل کر رہی ہے۔ آج تک مہم نے قابل ذکر پیش رفت دیکھی ہے، مجموعی طور پر  10,737 (دس ہزار سات سو سینتیس ) رضاکار پورے ملک میں اس کی رسائی کی کوششوں کو فعال طور پر چلا رہے ہیں۔

مہم، جس کا مقصد افراد کو ان کی منفرد آیورویدک پراکرتی (ذہنی جسم کے آئین) کو سمجھنے کے لیے بااختیار بنانا ہے، اور  ایسے لوگوں کی تعداد پہلے ہی 6,828 ( چھ ہزار آٹھ سو اٹھائیس )شرکاء تک پہنچ چکی ہے جنہوں نے اپنا پراکرتی پریکشن (تشخیص) مکمل کر لیا ہے۔ مزید برآں، 11,608 (گیارہ ہزار چھ سو آٹھ ) شہریوں نے بہتر صحت کے لیے آیورویدک اصولوں کو اپنانے کا عہد کیا ہے، جو اس ملک گیر تحریک کے لیے ایک امید افزا آغاز ہے۔

آیوش کے مرکزی وزیر مملکت (آئی/سی) جناب پرتاپ راؤ جادھو نے اس پہل کے بڑھتے ہوئے اثرات کے لیے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا - "ہمیں اب تک جو ردعمل ملا ہے وہ ہمارے اندر آیوروید کی بڑھتی ہوئی روزانہ کی زندگی  میں بیداری اور مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ہر وہ فرد جو پراکرتی پریکشن میں حصہ لیتا ہے اور ذاتی نوعیت کے صحت کے نقطہ نظر کو اپناتا ہے وہ ایک صحت مند ہندوستان کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔ یہ صرف شروعات ہے، اور ہم مل کر آنے والی نسلوں کے لیے ملک کی صحت کو بدل دیں گے۔"

'دیش کا پراکرتی پریکشن ابھیان' کا مقصد شہریوں کو ان کی پراکرتی کی بنیاد پر صحت کے لیے موزوں بصیرت فراہم کرنا، بیماریوں کی روک تھام اور مجموعی فلاح و بہبود کو فروغ دینا ہے۔ یہ مہم کئی گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بھی توڑنے کی کوشش کرتی ہے،  جس میں پراکرتی سرٹیفکیٹس کا سب سے بڑا آن لائن فوٹو البم اور صحت کی مہم کے لیے سب سے زیادہ وعدے، اس کے اثرات کو مزید  فروغ دے رہاہے۔

آیوش کی وزارت وسیع پیمانے پر  اس  مہم میں شرکت کی حوصلہ افزائی کرتی رہتی ہے، اور اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ آیوروید ہر شہری کی صحت اور تندرستی اس سفر کا ایک لازمی حصہ بن جائے۔

 

*****

ش ح۔ ظ ا

UR- No.3006

 


(Release ID: 2077640) Visitor Counter : 4


Read this release in: English , Hindi , Tamil