پارلیمانی امور کی وزارت
’’سمودھان دیوس، 2024 ‘‘کے موقع پر جشن ’’ہمارا سمودھان، ہمارا سوابھیمان‘‘
آئین کی منظوری کی 75 ویں سالگرہ جمہوریت، انصاف اور مساوات کے لیے بھارت کی غیر متزلزل عہد بستگی کی یاد دلاتی ہے
Posted On:
26 NOV 2024 6:31PM by PIB Delhi
بھارت نے آج 26 نومبر، کو 2024ایک تاریخی سنگ میل کی یاد منائی یعنی بھارت کے آئین کو اپنانے کی 75 ویں سالگرہ ۔ 26 نومبر، 1949 کو بھارتی دستور ساز اسمبلی نے باضابطہ طور پر آئین کو اپنایا تھا ، جو 26 جنوری ، 1950 کو نافذ العمل ہوا ۔ آئین نے بھارت کو ایک خودمختار جمہوریہ کے طور پر قائم کیا۔ 2015 میں ، حکومت ہند نے باضابطہ طور پر 26 نومبر کو یوم آئین (سمودھان دیوس) کے طور پر منانے کا اعلان کیا تاکہ 1949 میں بھارتی آئین کو اپنانے کا احترام کیا جاسکے۔ تب سے ہر سال اس دن ملک آئین کی منظوری کا جشن مناتا ہے۔
75 سالہ یادگاری تقریبات سال بھر جاری رہیں گی اور ان کی سرگرمیاں چار ستونوں کے گرد مرکوز ہوں گی۔ آئین کا دیباچہ، اپنے آئین کو جانیں، آئین کی تشکیل اور آئین کی عظمت کا جشن ۔ یادگاری تقریبات کی مرکزی تقریب آج یعنی 26 نومبر، 2024 کو میں سمودھان سدن کے سینٹرل ہال میں منعقد ہوئی ۔
صدر جمہوریہ ہند نے نائب صدر جمہوریہ ، وزیر اعظم ، اسپیکر ، وزراء ، ممبران پارلیمنٹ اور دیگر معززین کے ساتھ سمودھان سدن کے سنٹرل ہال میں یوم آئین 2024 کی تقریبات میں شرکت کی۔
تقریب کاآغاز قومی ترانے سے ہوا جس کے بعد لوک سبھا اسپیکر نے استقبالیہ تقریر کی۔ اسپیکر نے دستور سازوں خاص طور پر ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے قابل ذکر وژن اور ایک ایسی دستاویز تیار کرنے کے لیے ان کی لگن کو اجاگر کیا جس نے تمام شہریوں کے لیے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا، خواہ ان کا پس منظر کچھ بھی ہو۔
ایک مختصر فلم چلائی گئی ، جو بھارتی آئین کی عظمت کے لیے وقف تھی۔ اس فلم میں آئین کی تشکیل، ڈاکٹر بی آر امبیڈکر جیسی اہم شخصیات کی خدمات اور بھارت کے جمہوری فریم ورک کو تشکیل دینے میں اس کے تاریخی سفر کو دکھایا گیا تھا۔ اس نے ایک متنوع قوم کی امنگوں کو پورا کرنے میں آئین کے کردار اور گذشتہ 75 سالوں میں اس کی مسلسل مطابقت کو اجاگر کیا، جو اہم ترامیم اور عدالتی سنگ میل کا غماز ہے۔
نائب صدر جمہوریہ ہند نے یوم آئین کے موقع پر اپنے خطاب میں آئین کی گہری اہمیت اور بھارت کی جمہوری شناخت کی تشکیل میں اس کی مسلسل مطابقت پر زور دیا۔ انھوں نے اتفاق رائے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے بھارت کے مستقبل کی تشکیل میں دستور ساز اسمبلی کی دور اندیشی کی تعریف کی۔ انھوں نے بنیادی حقوق اور فرائض دونوں کی پاسداری پر زور دیا، سیاسی تقسیم پر قومی مفادات کو ترجیح دینے پر زور دیا اور مذہب کو ملک سے بالاتر نہ ہونے کی تنبیہ کی۔
تقریب کے دوران اسٹیج پر موجود معززین کے ذریعے درج ذیل اعلانات کیے گئے:
صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ ہمارا آئین ایک زندہ اور ترقی پسند دستاویز ہے جس کے ذریعہ بھارت نے سماجی انصاف اور جامع ترقی کے اہداف کو حاصل کیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے آئین کے ذریعے سماجی انصاف اور جامع ترقی سے متعلق بہت سے اہم اہداف حاصل کیے ہیں۔ ایک نئے نقطہ نظر کے ساتھ، ہم اقوام عالم میں بھارت کے لیے ایک نئی شناخت حاصل کر رہے ہیں۔ ہمارے دستور سازوں نے بھارت کو بین الاقوامی امن و سلامتی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے کی ہدایت دی تھی۔ آج، ایک سرکردہ معیشت ہونے کے علاوہ، ہمارا ملک ’وشو بندھو‘کے طور پر اس کردار کو بہت اچھی طرح سے ادا کر رہا ہے۔
دنیا بھر کے سبھی بھارتی صدر جمہوریہ کے ساتھ بھارت کے آئین کے دیباچہ کو براہ راست پڑھنے میں شامل ہوئے۔ یہ اجتماعی فخر اور یکجہتی کا لمحہ تھا، جس نے آئین کے آدرشوں کو برقرار رکھنے کی مشترکہ ذمہ داری کو تقویت دی۔
آئین کو اپنانے کی 75 ویں سالگرہ جمہوریت، انصاف اور مساوات کے تئیں بھارت کے غیر متزلزل عزم کی یاد دلاتی ہے۔ یہ ان بنیادی اقدار کے تحفظ، مضبوطی اور فروغ کی اجتماعی ذمہ داری کو اجاگرکرتی اور اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ آئین آنے والے سالوں میں ملک کی ترقی اور اتحاد کے لیے رہنما قوت رہے گا۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 3009
(Release ID: 2077637)
Visitor Counter : 6