شہری ہوابازی کی وزارت
شہری ہوابازی کی وزارت نے یوم آئین کا جشن منایا
Posted On:
26 NOV 2024 4:59PM by PIB Delhi
شہری ہوا بازی کی وزارت نے راجیو گاندھی بھون کے ایوی ایشن پارک میں یوم آئین 2024 بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا، شہری ہوابازی کے وزیر جناب رام موہن نائیڈو، شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت جناب مرلی دھر موہول، سینئر افسران اور وزارتی عملے کی موجودگی میں اس تقریب کے دوران ہندوستانی آئین سازوں اور انصاف، مساوات، آزادی اور بھائی چارے کی اس کی پائیدار اقدار کو خراج تحسین پیش کی گئی ۔
جناب رام موہن نائیڈو نے آئین سازوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ہر ایک پر زور دیا کہ وہ ’’ہمارا سمودھان، ہمارا سوابھی مان‘‘مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ آئین کے گہرے اثرات پر غور کرتے ہوئے، انہوں نے بتایا کہ سریکاکولم جیسے دیہی حلقے سے آنے کے باوجود، شہری ہوابازی کے وزیر کے عہدے تک پہنچنے کے لیے کس طرح اس نے انہیں بااختیار بنایا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ آئین کس طرح جمہوریت کی طاقت کو مجسم کرتا ہے، جس سے ہر شہری، بلا تفریق ذات، عقیدہ، یا جنس، قوم کی تعمیر میں اپنا تعاون دینے کے قابل بناتا ہے۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کو تسلیم کرتے ہوئے، انہوں نے آئین کو اپنانے کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر شروع کیے گئے سال بھر کے جشن کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ، ’’وزیر اعظم نریندر مودی جی، جو خود کو 'پردھان سیوک' کہتے ہیں، نے مساوات کے اصول کو برقرار رکھتے ہوئے ڈاکٹر امبیڈکر کے راستے پر چلتے ہوئے اپنے وژن اور عمل کے ذریعے جمہوریت کی روح کو حقیقی معنوں میں مجسم کیا ہے۔ ان کا ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پرایاس‘ کا منتر آئین کے تنوع میں شمولیت اور اتحاد کے نظریات کی عکاسی کرتا ہے۔ سب کے لیے مواقع اور حقوق کو یقینی بنانے میں آئین کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے ہوا بازی میں 25 فیصد خواتین کی شرکت کے حصول کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا، جس میں پائلٹ سے لے کر انجینئرز اور ایئر ٹریفک کنٹرولرز تک کے کردار شامل ہیں۔
وزیر موصوف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ شہری ہوا بازی کی وزارت کا مشن کس طرح آئین کے نظریات کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔ انہوں نے اڑان جیسے اقدامات کے تبدیلی کے اثرات کے بارے میں بات کی، جو زیرِ خدمت علاقوں کو جوڑتے ہیں، ہوائی سفر کو سستی اور سب کے لیے قابل رسائی بناتے ہیں، اس طرح مساوات کو فروغ دیتے ہیں جیسا کہ آئین میں تصور کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح ہموار ہوائی سفر نے مواقع کے دروازے کھولے ہیں، جو آزادی کی علامت ہے اور لاکھوں لوگوں کو خواب دیکھنے اور حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہوا بازی کا شعبہ ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ کے جذبے کے تحت لوگوں، ثقافتوں اور معیشتوں کو جوڑ کر قومی یکجہتی کو مضبوط کرتا ہے، جس سے بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے۔
شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت جناب مرلی دھر موہول نے آئین ہند کو اپنانے کے 75 سال مکمل ہونے کا جشن مناتے ہوئے اس دن کی تاریخی اہمیت پر زور دیا۔ آئین کے معمار، بھارت رتن ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، انہوں نے دستاویز کو ایک جامع اور ترقی پسند ڈھانچہ قرار دیا جو دنیا کو متاثر کرتا رہے گا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ آئین کس طرح قومی ترقی، سماجی طورپر بااختیار بنانے اور خوشحالی کو تشکیل دیتا ہے۔ انہوں نے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے شروع کی گئی سال بھر کی تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور آئینی اقدار کے تئیں اپنی وابستگی کو مضبوط کریں۔
تقریب کا اختتام جناب مرلیدھر موہول نےآئین کی تمہید کے بڑے پیمانے پر پڑھنے کی قیادت کرنے کے ساتھ ہوا اور شہری ہوابازی کے وزیر جناب رام موہن نائیڈو نے قومی پرچم لہرایا، جو آئین کے اصولوں کو برقرار رکھنے اور ہوابازی کے شعبے میں شمولیت، مساوات اور مواقع کو فروغ دینے کے لیے وزارت کی لگن کی علامت ہے۔
.....................
) ش ح – ا م - ا ک م )
U.No. 2995
(Release ID: 2077559)
Visitor Counter : 10