وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

دیہی سیاحت کا فروغ

Posted On: 25 NOV 2024 6:11PM by PIB Delhi

ملک میں دیہی سیاحت کے وسیع امکانات کو تسلیم کرتے ہوئے وزارت سیاحت نے بھارت میں دیہی سیاحت کی ترقی اور دیہی ہوم اسٹے کے فروغ کے لیے قومی حکمت عملی تیار کی ہے۔

سیاحت کی وزارت مختلف اقدامات کے ذریعے بھارت کو جامع انداز میں فروغ دیتی ہے۔ جاری سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر، دیہی سیاحت اور دیہی ہوم اسٹے سمیت مختلف سیاحتی مقامات اور مصنوعات کو فروغ دیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ، وزارت سیاحت نے دیہی سرکٹ کو اپنی سودیش درشن اسکیم کے تحت موضوعاتی سرکٹوں میں سے ایک کے طور پر شناخت کیا ہے۔ اسکیم کے دیہی سرکٹ کے تحت منظور شدہ منصوبوں کی تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔

سودیش درشن 2.0 اسکیم کو سیاحت اور مقامات پر مرکوز نقطہ نظر کے تحت پائیدار اور ذمہ دار مقامات کی ترقی کے مقصد سے شروع کیا گیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت اتراکھنڈ کے گنجی میں دیہی سیاحت کلسٹر ایکسپیرینس پروجیکٹ کو منظوری دی گئی ہے۔

حکومت نے ’’پردھان منتری جنجاتیہ اننت گرام ابھیان‘‘کے ایک حصے کے طور پر سودیش درشن اسکیم کے تحت آدیواسیوں کے گھروں کو تیار کرنے کی پہل کو منظوری دے دی ہے۔ مذکورہ مداخلت میں 5 لاکھ روپے فی یونٹ (نئی تعمیر کے لیے)، 3 لاکھ روپے (تزئین و آرائش) اور گاؤں کی کمیونٹی کی ضروریات کے لیے 5 لاکھ روپے تک کی مدد کے ساتھ 1000 ہوم اسٹے کی ترقی شامل ہے۔

یہ جانکاری سیاحت اور ثقافت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

ضمیمہ

سودیش درشن اسکیم کے دیہی سرکٹ کے تحت منظور شدہ پروجیکٹ

(رقم کروڑمیں)

نمبر شمار

ریاست کا نام

سال

پروجیکٹ کا نام

منظور شدہ رقم

جاری کردہ رقم

1.

بہار

(2017-18)

گاندھی سرکٹ کی ترقی: بھیتی ہروا- چندرھیا- ترکولیا

44.27

40.31

2.

کیرلا

(2018-19)

مالاناد- مالابار کروز سیاحت پروجیکٹ کی ترقی

57.35

45.88

 

 

 

کل

101.62

86.19

 

 

 

 

 

 

 

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 2936


(Release ID: 2077010) Visitor Counter : 10


Read this release in: English , Hindi , Tamil