دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مدھیہ پردیش میں خاص طور پر کمزور قبائلی گروپ کے خاندانوں کے لیے پی ایم جن من کے تحت 30 ہزار سے زیادہ مکانات کی منظوری


مرکزی وزیر جنب شیوراج سنگھ چوہان كی طرف سے مدھیہ پردیش کے قبائلی خاندانوں کو تحفہ،  وزیر اعظم مودی کی حکومت محروموں اور استحصال زدگان کے لیے پرعزم اور حساس ہے - جناب شیوراج سنگھ چوہان

پی ایم جن من کے تحت آندھرا پردیش میں 297.18 کلومیٹر لمبائی کی 76 سڑکوں کو بھی مرکزی وزیر كی جانب سے منظوری

Posted On: 25 NOV 2024 5:42PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومتِ  ہند  پردھان منتری جن من یوجنا (پی ایم-جن من)کے ذریعے ملک کی خاص طور پر کمزور قبائلی گروپ کے خاندانوں کی ترقی کے لیے مسلسل سرگرم عمل ہے ۔ اس کے تحت دیہی ترقی اور زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے مدھیہ پردیش کے قبائلی خاندانوں کو تحفہ دیتے ہوئے مدھیہ پردیش میں 30 ہزار سے زیادہ مکانات کی منظوری دی۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی حکومت محروموں اور استحصال زدگان کے تئیں پوری طرح پرعزم اور حساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طبقے کی بہتری کے لیے لگاتار ہر ممکن کام کیا جائے گا۔

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے دیہی ترقی کی وزارت کی پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت سال 2024-25 کے لیے اضافی اہداف مختص کرنے کو منظوری دیتے ہوئے کہا کہ پی ایم جن من مشن کا مقصد اُن 75 خاص طور پر کمزور قبائلی گروہوں  کی ترقی  ہے۔ جنہیں مختلف وزارتوں/محکموں کی اسکیموں سے باہر رکھا گیا۔ جناب چوہان نے کہا کہ مودی حکومت کی پوری توجہ ملک کے آخری فرد تک پہنچنے پر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ایم جن من کے تحت نشانہ بند ہاؤسنگ(4.90 لاکھ مکانات) كا كاممارچ 2026 تک مکمل ہونا ہے۔

مرکزی وزیر نے بتایا كہ اس سے قبل ریاستوں کو 3,70,963 (2023-24 میں 2,18,890 اور سال 2024-25 میں 1,52,073) کا ہدف دیا گیا تھا جس میں سے 3.38 لاکھ مکانات کی منظوری دی گئی ہے اور پہلی قسط 2.71 لاکھ مستفیدین کو جاری کی گئی  ہے اور 62,005 مکانات مکمل ہو چکے ہیں۔ سروے کے بعد ریاستوں نے 46,573 اضافی اہل خاندانوں کی نشاندہی کی ہے، جن میں سے 30 ہزار سے زیادہ گھر اضافی طور پر مدھیہ پردیش کو الاٹ کیے گئے ہیں۔ اس سے پہلے مدھیہ پردیش کے لیے 1,44,200 مکانات کی منظوری دی گئی ہے۔

پی ایم-جن من ​​کے تحت آندھرا پردیش میں سڑکوں کی منظوری : جناب شیوراج سنگھ چوہان نے پی ایم-جن من ​​کے تحت ریاست آندھرا پردیش میں 297.18 کلومیٹر لمبائی کی 76 سڑکوں کو بھی منظوری دی ہے۔ ان 76 سڑکوں کی تخمینہ لاگت 275.07 کروڑ روپے ہے جس میں مرکزی حصہ 163.39 کروڑ روپے كا اور ریاست کا حصہ 111.68 کروڑ روپے كا ہے۔

مدھیہ پردیش میں اضافی منظور شدہ مکانات (ضلع وار)

انوپ پور

1522

اشوک نگر

2294

بالاگھاٹ

401

چھندواڑہ

202

دتیا

110

ڈنڈوری

1532

گونا

2084

گوالیار

266

جبل پور

42

منڈلا

903

مورینا

695

نرسنگھ پور

158

رائزن

29

سیوانی

117

شاہدول

2591

شیوپور

7561

شیووری

5154

سیدھی

1042

سنگرولی

1895

عمریہ

4092

ودیشا

448

*****

 

U.No:2923

ش ح۔ع س۔س ا


(Release ID: 2077000) Visitor Counter : 8


Read this release in: Tamil , English , Hindi