نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ کی عالمی ایتھلیٹکس کے  صدر،  لارڈ سیباسٹین کو، کے ساتھ ملاقات


میٹنگ کے دوران، 2036 میں اولمپکس کی میزبانی کے ارادے اور ہندوستان میں ایتھلیٹکس کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا

Posted On: 25 NOV 2024 4:41PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیل اور محنت و روزگار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے آج نئی دہلی میں بین الاقوامی فیڈریشن  برائے  ایتھلیٹکس کے عالمی ایتھلیٹکس کے صدر اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے ممبر لارڈ سیباسٹین کو، کے ساتھ میٹنگ کی۔ لارڈ سیباسٹین کو، کے ساتھ ورلڈ ایتھلیٹکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب جون ریجن اور ورلڈ ایتھلیٹکس کے بین الاقوامی  تعلقات اور ترقی کی ڈائریکٹرمحترمہ ہیلن ڈیلانی بھی موجود تھیں ۔

میٹنگ میں 2036 میں اولمپکس کی میزبانی کرنے کے ہندوستان کے ارادے اور نچلی سطح سے ایتھلیٹکس کی ترقی سے ہندوستان میں بہترین کارکردگی کے حصول سے متعلق بہت سے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مرکزی وزیر نے عالمی ایتھلیٹکس کے صدر کو 2036 میں موسم گرما کے اولمپک اور پیرا اولمپک کھیلوں کی میزبانی کے لیے ہندوستان کی طرف سے آئی او سی کو بھیجے گئے  لیٹر آف انٹینٹ سے آگاہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001HGJA.jpg

ڈاکٹر منڈاویہ نے ایک پائیدار، جامع اور متاثر کن کھیلوں کی میزبانی کرنے کے ہندوستان کے عزم کے بارے میں بات کی، اور مزید کہا کہ اولمپکس 2036 کی میزبانی کے لیے ہماری خواہش ہندوستان کے ثقافتی ورثے اور کھیلوں کی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر ظاہر کرنے کے لیے ہر سطح  — حکومت، صنعت اور معاشرے — کی وسیع حمایت کی عکاسی کرتی ہے۔  انہوں نے پچھلے میزبان شہروں کی میراث پر  استوار کرنے، سیکھے گئے اسباق کو شامل کرتے ہوئے، ایسے کھیلوں کو حاصل کرنے کے لیے جو پائیداری کو ترجیح دیتے ہیں اور تنوع کا جشن مناتے ہیں،  پر ہندوستان کی خواہشات کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔

مرکزی وزیر نے عالمی ایتھلیٹکس کےصدرکو مطلع کیا کہ ہندوستان عالمی کھیلوں کے ماحولیاتی نظام کو تشکیل دینے میں عالمی ایتھلیٹکس کے اہم رول کو تسلیم کرتا ہے اور وزارت عالمی ادارہ کے ساتھ ہمارے تعاون کو مزید گہرا کرنے اور ایتھلیٹکس کے نظم و ضبط میں بہترین کارکردگی کو فروغ دینے میں ان کی رہنمائی حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔  تاکہ ہندوستان کے زیادہ سے زیادہ کھلاڑی اولمپکس اور دیگر بین الاقوامی مقابلوں میں پوڈیم تک پہنچیں۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002R7MV.jpg

ڈاکٹر منڈاویہ نے عالمی ایتھلیٹکس کے وفد کو قومی کھیل پالیسی 2024 کے مسودے کے بارے میں بھی آگاہ کیا، جس میں قومی تعمیر، اقتصادی اور سماجی ترقی کے لیے کھیلوں کا فائدہ اٹھانے کا تصور کیا گیا ہے، اور نچلی سطح سے عالمی سطح پر ایکسلنس پائپ لائن کو فروغ دیا گیا ہے نیز   نیشنل اسپورٹس گورننس بل کے مسودے کے بارے میں بھی  بتایا گیا ہے، جسے حال ہی میں  مشاورت کے لئے  عوامی ڈومین میں  رکھا گیا ہے اور جس کا مقصد  شفافیت اور اچھی حکمرانی کو یقینی بنانا ہے  اور کھیل کے اداروں  اور  فیڈریشنوں میں  اخلاقی اعمال کو انجام دینا ہے، جو  بین الاقوامی بہترین  اعمال اولمپک قدروں  کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔

ایتھلیٹکس فیڈریشن آف انڈیا کے صدر جناب ادیلے سماری والا، ایتھلیٹکس فیڈریشن آف انڈیا کے جنرل سکریٹری،محکمہ کھیل کے سکریٹری جناب رویندر چودھری اور دیگر سینئر عہدیداران بھی میٹنگ کے دوران موجود تھے۔

************

U.No:2917

ش ح۔اک۔ق ر


(Release ID: 2076992) Visitor Counter : 7


Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Tamil