شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
ای-سانکھیکی پورٹل جس کا مقصد سرکاری اعدادوشمار کے ڈیٹا شیئرنگ اوررسائی کے پھیلاؤ کے لیے ایک جامع ڈیٹا مینجمنٹ اور شیئرنگ سسٹم قائم کرنا ہے
Posted On:
25 NOV 2024 3:56PM by PIB Delhi
شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت(ایم او ایس پی آئی) نے ملک میں سرکاری اعدادوشمار کے پھیلاؤ کو آسان بنانے کے لیے ایک جامع ڈیٹا مینجمنٹ اور شیئرنگ سسٹم قائم کرنے کے مقصد سے ای-سانکھیکی پورٹل (https://esankhyiki.mospi.gov.in) کا آغاز کیا ہے۔ اس کے علاوہ سروے اور مردم شماری کا مائیکرو ڈیٹا ایک مخصوص پورٹل یعنی مائیکرو ڈیٹا پورٹل (https://microdata.gov.in/nada43/index.php/home) کے ذریعے پھیلایا جاتا ہے۔
ای-سانکھیکی پورٹل میں ایک ایپلیکیشن پروگرامنگ انٹرفیس(اے پی آئی) ہے جو نیشنل ڈیٹا اینڈ اینالیٹکس پلیٹ فارم (این ڈی اے پی) سمیت مختلف پورٹلز تک ڈیٹا کی ہموار رسائی کو یقینی بناتا ہے۔
مذکورہ بالا کے علاوہ، دیگر مرکزی وزارتیں/محکمے ان کے ذریعہ تیار کردہ ڈیٹا کو اپنے متعلقہ پورٹلز/ویب سائٹس اور اشاعتوں کے ذریعے پھیلاتے ہیں۔
وزارت نے ڈیٹا کے معیارات کی یکسانیت کے لیے وزارت کی ویب سائٹ (www.mospi.gov.in) کے ذریعے ایک نیشنل میٹا ڈیٹاا سٹرکچر(این ایم ڈی ایس) کو تیار کیا ہے اور جاری کیا ہے۔
یہ معلومات شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، منصوبہ بندی کے وزیر مملکت(آزادانہ چارج) اور وزارت ثقافت کے وزیر مملکت جناب راؤ اندرجیت سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دیا۔
************
ش ح۔م ش ۔ ج ا
(U: 2909)
(Release ID: 2076906)
Visitor Counter : 10