امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
بیورو آف انڈین اسٹینڈرز کا قابل اعتماد، سستی طبی معاون ٹیکنالوجی کی ضرورت پر زور
بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز 214 اہم طبی آلات کے معیارات کی ترقی کو ترجیح دے گا؛معیارات دسمبر 2025 تک تیار ہو جائیں گے
Posted On:
25 NOV 2024 3:53PM by PIB Delhi
بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز(بی آئی ایس) ہندوستان کا قومی معیار کا ادارہ قابل اعتماد اور سستی طبی معاون ٹیکنالوجی کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو پورا کر رہا ہے۔ بیورو جدید مصنوعات جیسے کہ علاج کے جوتے، پورٹیبل ریمپ، بریل ڈسپلے اور فال ڈٹیکٹر کے لیے معیارات تیار کر رہا ہے، جو معذور افراد کی مدد کرتے ہیں اور ان کے معیار زندگی کو بڑھاتے ہیں۔
نیشنل میڈیکل ڈیوائس پالیسی،2023 کے مطابق،بی آئی ایس214 اہم طبی آلات کے لیے معیارات کی ترقی کو ترجیح د یتے ہوئے اس کی توسیع کررہا ہے،جس کی شناخت کے لیے محکمہ فارماسیوٹیکل (ڈی او پی) کے ساتھ مشاورت کی گئی ہے۔ اس میں سیپٹل بند کرنے والے آلات، پلازما اسٹرلائزرز، اور فوٹو تھراپی مشینیں شامل ہیں۔ اس اقدام کو دسمبر 2025 تک مرحلہ وار تکمیل کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔
بیورو صحت کی دیکھ بھال کے معیار، حفاظت اوراعتماد میں بھی بہتری لا رہا ہے اور بہتر طبی آلات اور خدمات کی فراہمی کے معیارات تیار کر رہا ہے۔ میڈیکل ڈیوائسز رولز2017 اور نیشنل میڈیکل ڈیوائس پالیسی2023 کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے بی آئی ایس ایک مضبوط ریگولیٹری فریم ورک کے قیام میں اہم کردار ادا کر رہا ہے جو جدت کو فروغ دیتے ہوئے عوامی تحفظ کو ترجیح دیتا ہے۔
بی آئی ایس نے طبی شعبے کے لیے1,700 سے زیادہ معیارات شائع کیے ہیں، جن میں کارڈیالوجی، نیورولوجی، ہڈیوں کے امراض ، امراض چشم اور بہت کچھ شامل ہیں۔ ان میں سے تقریباً 1,200 معیارات خاص طور پر صحت کی دیکھ بھال کے لیے اہم طبی آلات پر توجہ مرکوز کرتے ہیں، جو حسب ذیل ہیں:
- زندگی بچانے والے آلات: کارڈیک پیس میکرس، دل کے والوز، وینٹی لیٹرز اور ہیمو ڈائلیسس مشینیں۔
- جدید تشخیصی آلات: ایکسرے مشینیں، سی ٹی اسکینر، ایم آر آئی سسٹم اور خون میں گلوکی نگرانی کرنے والا آلہ ۔
- معاون ٹیکنالوجی: سماعت کے آلات ، وہیل چیئرز، جے پور فوٹ اوربینائی سے محروم افراد کی رہنمائی کرنے والے آلات۔
اس شعبے میں بی آئی ایس کے معیارات اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہندوستانی طبی آلات محفوظ، مؤثر اور عالمی سطح کی ضرورتوں کے عین مطابق ہیں۔ یہ کوششیں صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں، صارفین اور بین الاقوامی شراکت داروں کے درمیان اعتماد کو مضبوط اور مستحکم کرتے ہوئے صحت کی دیکھ بھال کی جدت طرازی میں ہندوستان کی ساکھ کو مضبوط کرتی ہیں۔
طبی آلات کے لیے کلیدی معیارات:
بی آئی ایس کے ذریعہ تیار کردہ چند اہم ہندوستانی معیارات میں شامل ہیں:
- کارڈیک پیس میکرس:آئی ایس 1350 (پارٹ 2/سیکشن 31): 2021
- دل کے والوز: آئی ایس 17840
- ہپ اور گھٹنے کی پیوند کاری: آئی ایس 12375
- وینٹی لیٹرز: آئی ایس 13450 (پارٹ 2/سیکشن 12): 2023
- انفینٹ انکیوبیٹرز اور ریڈیئنٹ وارمرز: آئی ایس 13450 (پارٹ 2/سیکشن 19): 2023 انکیوبیٹرز کے لیے اور آئی ایس 13450 (پارٹ 2/سیکشن 21): ریڈیئنٹ وارمرز کے لیے 2023
- ہیموڈیالیسس مشینیں: آئی ایس 13450 (پارٹ 2/سیکشن 16): 2019
- انفیوژن پمپس: آئی ایس 13450 (پارٹ 2/سیکشن 24): 2019
- جدید تشخیصی آلات:
ایکسرے اور سی ٹی مشینیں: آئی ایس 7620 (حصہ 1): 1986
ایم آر آئی سسٹمز: آئی ایس 13450 (پارٹ 2/سیکشن 33) : 2018
الٹراساؤنڈ ڈیوائسز: آئی ایس 13450 (پارٹ 2/سیکشن 37): 2019
ای سی جی : آئی ایس 13450 (پارٹ 2/ سیکشن 25) 2018 کے تحت شامل
نگرانی کے آلات:
بلڈ پریشر مانیٹر: آئی ایس 13450 (پارٹ 2/سیکشن 34): 2019
بلڈ گلوکوز مانیٹر: آئی ایس/ آئی ایس او 15197: 2013
پلس آکسی میٹر: آئی ایس/ آئی ایس او 80601-2-61:2017
***************
(ش ح۔م ح۔ش ت)
U:2906
(Release ID: 2076905)
Visitor Counter : 10