مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
دہلی پوسٹل سرکل نے ڈی ایل سی مہم 3.0کا اہتمام کیا
Posted On:
25 NOV 2024 2:53PM by PIB Delhi
دہلی پوسٹل سرکل میں ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ (ڈی ایل سی) ، (جیون پرمان پترا) مہم 3.0 جاری ہے۔ پوسٹ مین اور خواتین؍جی ڈی ایس دروازے پر جا رہے ہیں اورپنشن پانے والوں؍ مستفدین کی سہولت کے لیے کیمپ لگا رہے ہیں۔ ڈی ایل سی جاری کرنے کے لیے، مستفید ہونے والوں کے پاس ان کے دروازوں پر خدمات حاصل کرنے اور https://ccc.cept.gov.in/ServiceRequest/request.aspx پردرخواست جمع کرنے کا اختیار ہے۔یہ مہم01 نومبر 2024کو شروع ہوئی اور30 نومبر 2024 تک جاری رہے گی۔
اس مہم کے تحت وسنت کنج، جنک پوری اور چانکیہ پوری پوسٹ آفس نے مرکزی حکومت کی صحت اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے /پنشنرز کے لیے کیمپ کا انعقاد کیا ہے۔صبح کے وقت سنجے جھیل (لکشمی بائی نگر) کے نزدیک پربھات پھیری کا بھی اہتمام کیا گیا تاکہ صبح کی سیر کرنے والوں اور بزرگ شہریوں کو بیدار کیا جاسکے اور نیو موتی باغ کلب میں ایک کیمپ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ جی ایس ٹی سمیت 70 روپے فیس لی جارہی ہے۔ اب تک 4000 سے زیادہ بزرگ شہریوں کو ڈی ایل سی جاری کیا گیا ہے۔ دہلی کے بزرگ شہریوں کیلئے 27 نومبر 2024 تک آئی آئی ٹی ایف کے دوران بھارت منڈپم میں پیلر نمبر 10 کے قریب انڈیا پوسٹ پویلین ہال نمبر 3 میں بھی ڈی ایل سی سروس دستیاب ہے۔ڈی ایل سی سروس کے لیے درکار دستاویزات درج ذیل ہیں:-
1۔اکاؤنٹ نمبر
2۔پی پی او نمبر
3۔آدھار کارڈ نمبر
4۔آدھار سے منسلک موبائل نمبر
*****
ش ح۔ ف خ۔ ع د
U-No. 2902
(Release ID: 2076874)
Visitor Counter : 9