وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
محکمہ حیوانات اور ڈیری نے باوقار قومی گوپال رتن ایوارڈ-2024 کے فاتحین کا اعلان کیا
مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ 26 نومبر 2024 کو نئی دہلی میں قومی یوم دودھ کے موقع پر فاتحین کو اعزاز سے نوازیں گے
شمال مشرقی ریاستوں کے لیے خصوصی ایوارڈز کو شامل کیا گیا ہے، اس سے شمال مشرق میں ڈیری کی ترقی کو فروغ ملے گا
Posted On:
23 NOV 2024 8:19PM by PIB Delhi
محکمہ حیوانات اور ڈیری (ڈی اے ایچ ڈی) نے نیشنل گوپال رتن ایوارڈز(این جی آر اے) کے فاتحین کے ناموں کا اعلان کیاہے، یہ2024 کے لیے لائیوا سٹاک اور ڈیری سیکٹر میں اعلیٰ ترین قومی اعزازات میں سے ایک ہے۔ یہ ایوارڈز26 نومبر 2024 کو مانیکشا سینٹر، نئی دہلی میں دودھ کے قومی دن کی تقریبات کے موقع پر پیش کیے جائیں گے۔ فاتحین کا انتخاب ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری کی وزارت کے مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ، پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل اور ماہی پروری کی وزارت کے وزیر مملکت جناب جارج کورین نے کیا۔ حیوانات اور ڈیری کے محکمہ کی جانب سے دودھ کے قومی دن کی تقریبات2024 کے موقع پرایک عظیم الشان پروگرام میں یہ ایوارڈ پیش کئے جائیں گے ۔
قومی گوپال رتن ایوارڈز کے بارے میں
قومی گوپال رتن ایوارڈز کا مقصددیسی جانوروں کے پالنے والے کسانوں، مصنوعی ذہانت کے تکنیکی ماہرین اور ڈیری کوآپریٹو سوسائٹیوں/دودھ فراہم کرنے والی کمپنیوں/ڈیری فارمر پروڈیوسر تنظیموں کی نشاند ہی اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو مویشی پروری اور ڈیری کے شعبے میں کام کر رہے ہیں۔ یہ ایوارڈ تین زمروں کے تحت دیا جاتا ہے، جیسے
- بہترین ڈیری فارمرز جو دیسی گائے/بھینس کی نسلیں پال رہے ہیں۔
- بہترین مصنوعی حمل ٹیکنیشن (اے آئی ٹی) اور
- بہترین ڈیری کوآپریٹو/دودھ فراہم کرنے والی کمپنی/ڈیری فارمر پروڈیوسر تنظیم
اس سال سے محکمہ نے شمال مشرقی خطہ کی ریاستوں کے لیے تینوں زمروں میں قومی گوپال رتن ایوارڈ کے تحت ایک خصوصی ایوارڈ شامل کیا ہے، تاکہ این ای آر میں ڈیری کے فروغ کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔
اس سال کے ایوارڈ فاتحین میں شامل ہیں:
نمبر شمار.
|
زمرہ
|
این جی آر اے 2024 کے فاتحین کے نام اور رینک
|
1.
|
دیسی گائے/بھینس کی نسل کو پالنے والا بہترین ڈیری فارمر
|
اول:محترمہ رینو، جھجر، ہریانہ،
دوم:جناب دیویندر سنگھ پرمار، شاجاپور، مدھیہ پردیش،
سوم: مسز سوربھی سنگھ، بجنور، اتر پردیش،
این ای آر زمرہ کے تحت خصوصی ایوارڈ:
محترمہ جونا تمولی برمن، بجالی، آسام،
محترمہ جنوما مالی، موریگاؤں، آسام
|
2.
|
بہترین ڈیری کوآپریٹو سوسائٹی/دودھ پیدا کرنے والی کمپنی/ڈیری فارمر پروڈیوسر تنظیم
|
اول: دودھ پروڈیوسرز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ، اراولی، گجرات،
اول : دودھ پروڈیوسر کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ بسنال، باگل کوٹ، کرناٹک،
دوم:پرتاپورہ دوگدھ اتپادک سہکاری سمیتی لمیٹڈ پرتاپورہ، بھیلواڑہ، راجستھان،
سوم:ٹی این ڈی 208 وادا پتھی ایم پی سی ایس لمیٹڈ، کڈالور، تمل ناڈو،
این ای آر زمرہ کے تحت خصوصی ایوارڈ:
کامدھینودوگدھا اتپادک سمابے سمیتی لمیٹڈ نتیا نند، بجالی ، آسام
|
3.
|
بہترین مصنوعی حمل ٹیکنیشن
(اے آئی ٹی)
|
اول :جناب بھاسکر پردھان، سبرن پور، اوڈیشہ،
اول : جناب راجندر کمار، ہنومان گڑھ، راجستھان،
دوم :جناب وریندر کمار سینی، ہنومان گڑھ، راجستھان،
سوم : جناب وی انیل کمار، انامایا، آندھرا پردیش،
این ای آر زمرہ کے تحت خصوصی ایوارڈ:
جناب محمد عبدالرحیم، کامروپ، آسام
|
پہلی رینک کے لیے یہ ایوارڈ5 لاکھ روپے نقد انعام پر مشتمل ہے۔ دوسری رینک کے لیے 3 لاکھ روپے، تیسری رینک کے لیے 2 لاکھ اور شمال مشرقی خطے کے لیے خصوصی ایوارڈ کے لیے 2 لاکھ روپے، سرٹیفکیٹ کے ساتھ اور پہلی دو قسموں یعنی بہترین ڈیری فارمر اور بہترین ایم پی سیز/ ایف پی او / ڈی سی ایس کو ایک سرٹیفکیٹ اور ایک یادگاری نشان دیا جائے گا۔ بہترین مصنوعی حمل ٹیکنیشن (اے آئی ٹی) زمرہ میں قومی گوپال رتن ایوارڈ-2024 سرٹیفکیٹ اور ایک یادگاری نشان پر مشتمل ہوگا۔ فاتحین کا انتحاب موصول ہونے والی کل 2574 درخواستوں میں سے کیا گیا، جنہیں آن لائن ایپلیکیشن پورٹل یعنی https://awards.gov.in کے ذریعے مدعو کیا گیا تھا۔
پس منظر
مویشی پروری کا شعبہ ہندوستانی معیشت کا ایک اہم شعبہ تصور کیا جاتا ہے، جو زراعت اور اس سے منسلک شعبے کے جی وی اے کا ایک تہائی حصہ ہے اور اس کی سالانہ شرح نمو 8فیصد سے زیادہ ہے۔ نیز مویشی پروری، ڈیری اور ماہی پروری کی سرگرمیاں کسانوں کی آمدنی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، خاص طور پر بے زمین، چھوٹے اور پسماندہ کسانوں اور خواتین کے لیے، اس کے علاوہ لاکھوں لوگوں کو سستی اور غذائیت سے بھرپور خوراک بھی فراہم کرتی ہے۔ ہندوستان کی دیسی گائے کی نسلیں مضبوط ہیں اور قومی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے کی جینیاتی صلاحیت رکھتی ہیں۔ دیسی نسلوں کی ترقی اور تحفظ کے لیے مخصوص پروگرام کی عدم موجودگی میں ان کی نسل میں نمایاں کمی واقع ہو رہی ہے اور اس وقت ان کی کارکردگی ان کی صلاحیت سے کم ہے۔ لہٰذا، ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری کی وزارت کے تحت محکمہ حیوانات اور ڈیری نے دسمبر 2014 میں‘‘ قومی گوکل مشن’’ شروع کیا، جس کا مقصد دیسی جانوروں کی نسلوں کا تحفظ اور ترقی کرنا ہے۔
*******
(ش ح۔م ح۔ش ت)
U:2898
(Release ID: 2076873)
Visitor Counter : 46