وزارت دفاع
ناویکا ساگر پریکرما – II کے تحت آئی این ایس وی تارینی نے فریمنٹل، آسٹریلیا سے لائٹلٹن، نیوزی لینڈ کے لیے اپنے سفر کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا
Posted On:
24 NOV 2024 6:23PM by PIB Delhi
بھارتی بحری جہاز آئی این ایس وی تارینی نے این ایس پی- II بحری سفر کے اپنے دوسرے مرحلے کے تحت 24 نومبر 2024 کو صبح 8:30 بجے (مقامی وقت صبح 11 بجے) فریمنٹل، آسٹریلیا سے لائٹلٹن، نیوزی لینڈ کے لیے اپنے سفر کا آغاز کیا۔ اس موقع پر موجود ایک پرجوش ہجوم نے تارینی اور اس کے نڈر عملے کو لائٹلٹن کے محفوظ سفر کے لیے خوشی کا اظہار کیا۔
ناویکا ساگر پریکرما- II، جس کا آغاز 02 اکتوبر 2024 کو بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل دنیش کے ترپاٹھی نے کیا تھا، بھارتی بحریہ کی ایک مہم ہے جس کے تحت زمین کا چکر لگایا جا رہا ہے۔ 56فٹ طویل آئی این ایس وی پر دو خواتین افسر بھی سوار ہیں جو اس مہم کا حصہ ہیں۔
https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2061255
لیفٹیننٹ کمانڈر دلنا کے اور لیفٹیننٹ کمانڈر روپا اے نے 39دنوں تک 4900 سمندری میل کے بقدر سفر کرنے کے بعد 09نومبر 2024 کو فریمنٹل میں اپنے سفر کو آرام دیا جہاں پرتھ میں بھارت کے قونصل جنرل، ڈی اے کینبرا، آسٹریلیائی بحریہ کے افسران، اور بھارتی بحریہ کے معمر افسران پر مشتمل بھارتی برادری کے اراکین کے ذریعہ ان کا پرجوش خیرمقدم کیا گیا۔
فریمنٹل اور پرتھ میں، عملہ، صنفی مساوات اور عالمی سمندری تعاون کو فروغ دینے میں ہندوستانی بحریہ کے تعاون کو ظاہر کرنے کے ساتھ ساتھ بحری تلاش اور خواتین کو بااختیار بنانے میں ہندوستان کی پیشرفت کی نمائندگی کرتے ہوئے مختلف اثر انگیز سرگرمیوں میں مصروف رہا۔
دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور تاریخی روابط کو فروغ دینے اور ان کی کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہوئے، عملے کو مغربی آسٹریلیا کی پارلیمنٹ میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ بات چیت کی اور پارلیمنٹ کے ایک اجلاس میں بھی شرکت کی جہاں ایوان میں ایک بیان دیا گیا، اور مہم اور ان کے اب تک کے سفر کا اعتراف کیا گیا۔
سٹاپ اوور کے دوران، تارینی نے ہندوستان کی ایک ساحلی امدادی ٹیم کی نگرانی میں تمام نظاموں کی جانچ کی اور نقائص کی مرمت کی اور اگلے مرحلے کے لیے سامان کا ذخیرہ کیا۔ عملے کو ٹیم کے سرپرست، کمانڈر ابھیلاش ٹومی (سبکدوش) نے آگے گزرنے کے راستے میں بتایا، ساتھ ہی انہوں نے بحری جہاز کا جائزہ بھی لیا۔
بھارت کے مالامال بحری ورثے کے سفیر کے طور پر خدمات انجام دیتے ہوئے، انہوں نے پرتھ میں بھارت کے قونصل جنرل کی جانب سے منعقد کرائی گئی ایک شاندار تقریب میں بھارتی تارکین وطن کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے رائل آسٹریلین نیول بیس ایچ ایم اے ایس اسٹرلنگ اور اوشن ریف ہائی اسکول کا بھی دورہ کیا۔ طالب علموں کے ساتھ اپنے سفر اور تجربات ساجھا کرتے ہوئے، عملے نے نوجوان ذہنوں پر ایک دیرپا تاثر چھوڑا، اور لچک، اختراع، اور چنوتیوں کے خلاف خوابوں کو پورا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
مہم کے دوسرے مرحلے کے تحت آئی این ایس وی تارینی لائٹلٹن پہنچنے سے قبل کیپ لیووِن ، عظیم آسٹریلیائی خلیج، تسمانیہ اور نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے سے ہوکر گزرے گا۔ اس بحری سفر کے تحت تقریباً 20 دنوں میں 3400 سمندری میل (6300 کلومیٹر) کی مسافت طے کی جائے گی، اور اس دوران جہاز کا عملہ فرنٹل ویدر سسٹمز اور درجہ حرارت میں گراوٹ سمیت مختلف موسمیاتی حالات کا مشاہدہ کرے گا۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:2878
(Release ID: 2076663)
Visitor Counter : 7