بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم مودی نے اپنے من کی بات پروگرام میں لوتھل کے میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس پر روشنی ڈالی


لوتھل ہندوستان کی قدیم سمندری عظمت کی عالمی علامت ہوگا: وزیر اعظم مودی

Posted On: 24 NOV 2024 3:16PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات کی 116 ویں قسط کے دوران ہندوستان کی بحری تاریخ میں لوتھل کی اہمیت پر زور دیا۔ دنیا کے پہلے ڈوک یارڈ کے مقام کے طور پر جانا جانے والا لوتھل اب بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی شاہراہوں کی وزارت کے تحت نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس کی تعمیر کا مشاہدہ کر رہا ہے، جو ایک عظیم الشان میوزیم ہے ۔ یہ ہندوستان کی 5000 سال پرانی سمندری تاریخ  پیش کرنے کے لیے وقف ہے جس کا آغاز ہڑپہ تہذیب سے ہوا تھا۔

لوتھل میں نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس، وہی جگہ جہاں کبھی دنیا کا پہلا معروف ڈوک یارڈ تھا۔ اس منصوبے کا مقصد بھارت کی طویل اور بااثر سمندری تاریخ کو تسلیم کرنا ہے، جو ہڑپہ دور سے شروع ہونے والے 5000 سال کو محیط ہے۔

اس پہل پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’لوتھل ہندوستان کی سمندری شان اور قدیم تجارتی صلاحیتوں کی قابل فخر علامت ہے۔ یہاں تیار کیا جانے والا میوزیم ہمارے امیر سمندری ورثے کو سیکھنے اور اس کو سمجھنے کے لیے ایک عالمی مرکز بنے گا۔ میں سبھی سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ مخطوطات، تاریخی دستاویزات یا نوادرات کو نیشنل آرکائیوز آف انڈیا کے ساتھ محفوظ اور شیئر کرکے اپنا حصہ ڈالیں۔‘‘

وزیر اعظم نے اورل ہسٹری پروجیکٹ پر بھی روشنی ڈالی، جس میں تقسیم کے متاثرین کے تجربات کو دستاویزی شکل دی گئی ہے۔ چوں کہ تقسیم کے دور کے صرف چند گواہ باقی رہ گئے ہیں، اس اقدام کا مقصد ان کی کہانیوں کو آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ کرنا ہے۔

ہندوستان کے قدیم ورثے کے تحفظ کے لیے جاری مہم کے ایک حصے کے طور پر، وزیر اعظم مودی نے شہریوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ان کوششوں میں حصہ ڈال کر فعال طور پر حصہ لیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہندوستان کی سمندری اور ثقافتی تاریخ کی میراث کی حفاظت کی جائے۔

این ایم ایچ سی نمائشوں، انٹرایکٹو ڈسپلے اور تعلیمی پروگراموں کی ایک رینج پیش کرنے کے لیے تیار ہے، توقع ہے کہ یہ ایک اہم سیاحتی مقام بنے گا، جو عالمی سطح پر سیاحوں کو راغب کرے گا اور ہندوستان کے سمندری ورثے کو زیادہ سے زیادہ فروغ دے گا۔ منصوبے کے مرحلہ 1 اے کے لیے فزیکل پیش رفت 57 فیصد تک پہنچ گئی ہے جو اس کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 2871


(Release ID: 2076588) Visitor Counter : 12


Read this release in: English , Hindi , Tamil