وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner
0 5

’’ناکامی ایک واقعہ ہے، کوئی شخص نہیں‘‘- بھارتی بین الاقوامی فلمی میلے 2024 میں معمر اداکار انوپم کھیر کا اظہار خیال


’’میں اپنی ناکامیوں کی کامیابی کی داستان ہوں‘‘- انوپم کھیر

معمر اداکار نے 55ویں اِفی ماسٹرکلاس کے دوران ’ہارنہ ماننے‘ کے اپنی زندگی کے فلسفے کی پرزور تصدیق کی

# اِفی ووڈ، 23 نومبر 2024

55ویں بھارتی بین الاقوامی فلمی میلے  (اِفی) کے چوتھے دن، آج گوا کے شہر پنجی میں واقع کلااکیڈمی میں بھارتی سنیما کے بہترین اداکاروں میں سے ایک جناب انوپم کھیر کی دلچسپ ماسٹر کلاس نے طلبا اور مندوبین کو مسحور کر دیا۔

جناب کھیر نے 'ناکامی کی طاقت' کے عنوان سے سیشن کا آغاز یہ کہتے ہوئے کیا، "مجھے لگتا ہے کہ میں اپنی ناکامیوں کی کامیابی کی داستان  ہوں۔" یہ پورا سیشن درحقیقت زندگی کے اسباق پر ایک ماسٹر کلاس تھا، جو ان کی ذاتی زندگی کی بے شمار داستانوں اور ان کے کردار کی خصوصیات سے مزین تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-11-23at9.06.32PMR7BN.jpeg

انوپم کھیر نے کہا کہ ان کی کہانی شملہ سے شروع ہوئی جہاں 14 افراد پر مشتمل ایک مشترکہ خاندان ایک کمرے میں گزارنے  پر مجبور تھا اور ان کے والد خاندان کے واحد کمانے والے رکن تھے۔ ان کے الفاظ میں، وہ غریب تھے، لیکن ان کے دادا کے بقول، ’’جب لوگ ازحد غریب ہوتے ہیں تو بہت ہی سستی چیز بھی ان کے لیے باعث مسرت بن جاتی ہے‘‘۔اپنے دادا کی یہ بات انہیں خوشی دیتی تھی۔

بے حد تجربہ کار اداکار نے ایک واقعہ یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 5ویں جماعت میں اسکول کے ڈرامے میں ایک کردار ادا کیا تھا، لیکن وہ آخری انعام بھی حاصل کرنے میں ناکام رہے تو انہیں بہت دُکھ ہوا۔ اس دن میرے والد نے مجھے سمجھایا، ’’ناکامی ایک واقعہ ہے، کوئی شخص نہیں‘‘۔ اپنی اگلی کوشش میں، ابھرتے ہوئے اداکار نے ولیم شیکسپیئر کے ڈرامے ’مرچنٹ آف ونیس‘ میں انہیں دیے گئے ڈائیلاگ کی 2 لائنوں میں 27 غلطیاں کیں!

پھر انہوں نے اس وقت کا ذکر کیا جب نیشنل اسکول آف ڈرامہ (این ایس ڈی) سے طلائی تمغہ جیتنے والا نوجوان اداکار پہلی مرتبہ ممبئی آیا ۔ کھیر نے کہا، "میں نے پہلے ہی موقع پر خوابوں کے شہر کو فتح کرنے کا اعتماد حاصل کیا تھا کیونکہ میں پہلے ہی این ایس ڈی سے طلائی تمغہ جیت چکا تھا۔" لیکن چند مہینوں کے اندر ہی انہیں 27 دنوں کے لیے باندرہ ایسٹ ریلوے اسٹیشن شفٹ ہونا پڑا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-11-23at9.06.31PM7AR0.jpeg

تاہم متعدد نشیب و فراز کے بعد،’سارانش‘فلم سے  کھیر کی عزت افزائی ہوئی۔ جناب کھیر نے وہ وقت یاد کیا جب 1984میں  اس فلم کے لیے وہ پہلی مرتبہ اِفی میں شرکت کے لیے  دہلی آئے تھے۔ اس سال ، اس ماسٹر کلاس کے ساتھ  اِفی میں ان کی پہلی شرکت کے 40 برس مکمل ہوچکے ہیں۔

انوپم کھیر کی زندگی میں نشیب و فراز کا سلسلہ جاری رہا۔ تاہم ہر برے وقت میں، خواہ وہ ’ہم آپ کے ہیں کون‘ کی شوٹنگ کے دوران لقوہ کا شکار ہوئے ہوں، یا 2004 میں جب وہ تقریباً دیوالیہ ہوگئے ہوں؛ ہر مرتبہ انہوں نے اپنے والد اور دادا سے حاصل ہوئے سبق پر عمل کیا۔

جناب کھیر کی زندگی کے ہنگامہ خیز سفر کی داستان سننے کے بعد حاضرین کے پاس الفاظ نہیں تھے۔ لیکن اپنی مقناطیسی شخصیت، غور و فکر اور اداکاری کے ساتھ، اس 68 سالہ تجربہ کار اداکار نے اپنی زندگی کے فلسفے، 'کبھی ہمت نہ ہارو' کے جذبے کے ساتھ تمام حاضرین کو بڑی آسانی کے ساتھ محظوظ کیا۔

**********

(ش ح –ا ب ن)

U.No:2864

iffi reel

(Release ID: 2076512) Visitor Counter : 5