دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان پچیس نومبر 2024 کو نئی دہلی میں تیسری 'نئی چیتنا ۔ پہل بدلاؤ کی' کا آغاز کریں گے جو صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف ایک قومی مہم ہے


مرکزی وزیر محترمہ اناپورنا دیوی بھی آغاز كی تقریب میں شرکت کریں گی

نئی چیتنا مہم کا مقصد بیداری کو بڑھانا اور صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف زیریں سطح پر اقدامات کے ذریعے باخبر کارروائی کرنا ہے

’’ایک ساتھ، ایک آواز، ہِنسا کے خلاف‘‘اس سال كی مہم کا نعرہ ہے

مہینہ بھر کی اس مہم كا اہتمام دیہی ترقی کی وزارت کے زیراہتمام دین دیال انتودیا یوجنا - قومی دیہی روزی روٹی مشن نے كیا ہے

یومِ قومی دیہی روزی روٹی مشن کے وسیع اپنی مدد آپ گروپ نیٹ ورک کی زیر قیادت 9 وزارتوں/محکموں کی شرکت سے یہ مہم جن آندولن کی روح کو مجسم کرتی ہے

اس سلسلے كی پہلی مہم نے 3.5 کروڑ لوگوں كا احاطہ كیا اور دوسری مہم میں 31 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 5.5 کروڑ شرکاء شامل ہوئے

Posted On: 23 NOV 2024 12:07PM by PIB Delhi

دیہی ترقی اور زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان 25 نومبر 2024 کو آل انڈیا ریڈیو کے رنگ بھون آڈیٹوریم  واقع سنسد مارگ، نئی دہلی میں صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف  نئی چیتناپہل بدلاؤ کی کی قومی مہم کا آغاز کریں گے۔

خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اناپورنا دیوی بھی صنفی بنیاد پر تشدد کے خاتمے کے لیے حکومت کی اجتماعی کوششوں میں اس تقریب میں شرکت کریں گی۔

دیہی ترقی کی وزارت کے زیراہتمام دین دیال انتودیا یوجنا - نیشنل رورل لائیولی ہڈس مشن  کے زیر اہتمام ماہ بھر کی مہم 23 دسمبر 2024 تک تمام ہندوستانی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں چلے گی۔ نیشنل رورل لائیولی ہڈس مشن کے وسیع اپنی مدد آپ گروپ  نیٹ ورک کے زیرقیادت یہ پہل جن آندولن کی روح کو مجسم کرتی ہے۔

یہ مہم  ایك"پوری حکومت" کے نقطہ نظر کے جذبے سے ایک مشترکہ کوشش ہے۔ جس میں خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت، اسکولی تعلیم اور خواندگی کا محکمہ، وزارت داخلہ، پنچایتی راج کی وزارت، سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت، نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت، وزارت اطلاعات اور نشریات اور محکمہ انصاف كی  9 وزارتیں/محکمے شریك ہوں گے۔

نئی چیتنا مہم کا مقصد بیداری کو فروغ دینا اور صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف زیریں سطح پر اقدامات کے ذریعے باخبر کارروائی کرنا ہے۔ اپنے آغاز کے بعد سے نئی چیتنا نے ملک بھر میں لاکھوں افراد کو متحرک کیا ہے اور صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایک اہم تحریک کو فروغ دیا ہے۔ اولین مہم میں 3.5 کروڑ لوگوں كا احاطہ كیا گیا جس کی حمایت متعدد وزارتوں نے کی جبکہ دوسری نئی چیتنا مہم  میں ملک بھر میں صنفی بنیاد پر تشدد پر 9 لاکھ سے زیادہ بیداری کی سرگرمیوں کے ساتھ 31 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں كے 5.5 کروڑ لوگ شامل ہوئے۔

تیسری نئی چیتنا مہم  کے مقاصد میں صنفی بنیاد پر تشدد کی تمام اقسام کے بارے میں بیداری پیدا کرنا، کمیونٹیز کو بولنے اور کارروائی کا مطالبہ کرنے کی ترغیب دینا، بروقت امداد کے لیے سپورٹ سسٹم تک رسائی فراہم کرنا اور مقامی اداروں کو تشدد کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنے کا اختیار دینا شامل ہے۔ مہم کا نعرہ، "ایک ساتھ، ایک آواز، ہنسا کے خلاف،" پورے معاشرے اور پوری حکومت کے نقطہ نظر کو اپناتے ہوئے، اجتماعی کوششوں کے ذریعے اجتماعی کارروائی کے مطالبے کی علامت ہے۔

******

U.No:2838

ش ح۔ع س۔س ا


(Release ID: 2076298) Visitor Counter : 14