ٹیکسٹائلز کی وزارت
جناب پبیترا مارگریتا كے ہاتھوں ورلڈ کرافٹس فورم کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کا افتتاح
ٹیکسٹائل کی وزارت کے مملكتی وزیر كا ہندوستان کے ستر لاکھ کاریگروں کو خراج
تین سو سے زیادہ ہینڈلوم اور دستکاری کی مصنوعات کو جی آئی ٹیگ ملا
ہتھ کرگھے اور دستکاری کو سادہ مصنوعات کے طور پر نہیں سمجھا جانا چاہئے، ان میں صبر، ہنر، وراثت اور انسانی شناخت کی کہانی ہے: جناب پبیترا مارگریتا
Posted On:
22 NOV 2024 8:11PM by PIB Delhi
ایکسپورٹ پروموشن کونسل برائے دستکاری (ای پی سی ایچ) اور دستکاری کے ترقیاتی کمشنر نے ورلڈ کرافٹس کونسل (ڈبلیو سی سی) کے تعاون سے نئی دہلی میں ورلڈ کرافٹس فورم 2024 کے افتتاحی ایڈیشن کا اہتمام کیا۔ نئی دہلی میں اس كا 22 سے 24 نومبر تک شیڈول ہے، اس کے بعد 25-27 نومبر تک سری نگر میں۔ یہ تقریب عالمی دستکاری کی عالمی تحریک کی 60 ویں سالگرہ کی یادگار ہے جس کی قیادت ورلڈ کرافٹس کونسل انٹرنیشنل کر رہی ہے۔
ورلڈ کرافٹس فورم کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کا افتتاح کرتے ہوئے ٹیکسٹائل کی وزارت کی وزیر مملکت جناب پبیترا مارگریتا نے ورلڈ کرافٹس کونسل کی تشکیل میں محترمہ کملا دیوی چٹوپادھیائے کی خدمات کو یاد کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مملكتی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ ہینڈ لومز اور دستکاری کو سادہ مصنوعات کے طور پر نہ سمجھا جائے بلکہ وہ صبر، ہنر، وراثت اور انسانی شناخت کی کہانیاں سناتے ہیں۔عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی میں مرکزی حکومت ہینڈلوم اور دستکاری کے تحفظ اور فروغ کے لیے کام کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس قومی دستکاری ترقیاتی پروگرام، جامع دستکاری کلسٹر ڈیولپمنٹ اسکیم جیسے اقدامات ہیں۔ جناب پبیترا مارگریتا نے 7 ملین سے زیادہ کاریگروں کو خراج پیش کیا جو ہینڈلوم اور دستکاری کے شعبے سے اپنی روزی روٹی کما رہے ہیں۔ مملكتی وزیر نے اس کامیابی کو اجاگر کیا کہ 300 سے زیادہ ہینڈ لوم/ دستکاری کی مصنوعات نے جی آئی ٹیگ حاصل کیا۔ چھ دہائیوں میں کونسل کی شراکت کا جشن مناتے ہوئے، انہوں نے ویلیو آف کرافٹس رپورٹ اور ڈبلیو سی سی کافی ٹیبل بک کے 60 سال کی یادگاری جاری کی۔ جناب روہت کنسل، ایڈیشنل سکریٹری، وزارت ٹیکسٹائل، محترمہ امرت راج ڈیولپمنٹ کمشنر دستکاری اور وزارت ٹیکسٹائل کے سینئر افسران نے ورلڈ کرافٹس فورم کی ڈائمنڈ جوبلی میں شرکت کی۔
روہت کنسل، آئی اے ایس، ٹیکسٹائل کی وزارت، حکومت ہند میں ایڈیشنل سکریٹری نے كہا کہ ورلڈ کرافٹس فورم ایک اہم موڑ کی نشاندہی کرے گا کہ کس طرح دستکاری کو سمجھا جاتا ہے اور کاریگروں کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور ایک لچکدار دستکاری کے ماحولیاتی نظام کی تعمیر ہوگی۔
محترمہ امرت راج، ڈیولپمنٹ کمشنر برائے دستکاری، وزارت ٹیکسٹائل نے اپنی تقریر میں کہا کہ یہ تقریب عالمی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے اپنے متنوع دستکاریوں کے تحفظ اور فروغ کے لیے ہندوستان کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔
یہ فورم تقریباً 20 ممالک کے دستکاروں اور ہندوستان بھر کے کاریگروں کی ایک جماعت ہوگی، جسے ایکسپورٹ پروموشن کونسل فار ہینڈی کرافٹس نے اکٹھا کیا ہے تاکہ روایتی دستکاری کی بہترین نمائش اور نوجوان نسل کو ترغیب دی جاسکے۔ ورلڈ کرافٹس فورم 2024، تعاون، اختراعات اور پائیداری پر اپنی توجہ کے ساتھ، عالمی دستکاری کی تحریک میں ایک تاریخی واقعہ ہونے جا رہا ہے، جو دنیا بھر کے دستکاروں کے لیے ایک زیادہ جامع اور متحرک مستقبل کے لیے لہجہ مرتب کرتا ہے۔
محترمہ ایلین اوسبورن ونڈربلٹ ویب، محترمہ مارگریٹ ایم پیچھ اور محترمہ کملا دیوی چٹوپادھیائے كی قاءم كردہ یہ ڈبلیو سی سی کے عالمی اقدامات میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ فورم جس کا تصور ڈبلیو سی سی کے مستقبل کے فلیگ شپ پروگرام کے طور پر کیا گیا ہے، تنظیم کے پانچ جغرافیائی خطوں میں ہر دو سال م میں منعقد ہوگا۔
*******
U.No:2829
ش ح۔ع س۔ س ا
(Release ID: 2076209)
Visitor Counter : 10