وزارت اطلاعات ونشریات
سب کا منورجن: 55 ویں افی میں رسائی پذیری سب سے آگے
ایم ڈی این ڈی ایف سی پرتول کمار نے تفریحی صنعت میں شمولیت کو فروغ دینے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا
افی ورلڈ، 22 نومبر 2024
55 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (افی) نے سبھی کے لیے رسائی پذیری اور شمولیت کو یقینی بنانے میں اہم پیش رفت کی ہے۔ ’’افی میں رسائی‘‘ کے موضوع پر ایک پریس کانفرنس میں وزارت اطلاعات و نشریات کے جوائنٹ سکریٹری براڈکاسٹنگ اور این ایف ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب طحہ آئی حاجی، ریاستی کمیشن برائے معذور افراد، گوا کے سکریٹری جناب طحہ آئی حاجی اور سویم کی سربراہ محترمہ وندنا بولچند نے فیسٹیول کو شمولیت کا نمونہ بنانے کے لیے اٹھائے گئے انقلابی اقدامات کو اجاگر کیا۔ 55 ویں افی میں، سب کا منورنجن کے موضوع کے تحت ، سائن لینگویج کی تشریح ، قابل رسائی فلم اسکریننگ ، رکاوٹ سے پاک مقامات ، حساسیت سے تربیت یافتہ عملہ ، اور مووی بف ایپ جیسے ڈیجیٹل ٹولز جیسے شمولیتی اقدامات متعارف کروائے گئے ہیں ، جو سب کے لیے ایک خوش آمدید سنیما تجربے کو یقینی بناتے ہیں۔
جناب پرتول کمار نے فیسٹیول کے شمولیتی اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ’’افی میں رسائی کی سطح کو اس سال بڑھا دیا گیا ہے۔ تربیت یافتہ رضاکاروں اور حساس افسروں سے لے کر معذور افراد کے لیے چھ فلموں کے مخصوص سیکشن اور 11 دیگر قابل رسائی فلموں تک، ہم نے رسائی کو بنیادی طور پر شامل کیا ہے۔‘‘ جناب کمار نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے لیے جاری کردہ رسائی پذیری کے رہنما خطوط کا حوالہ دیتے ہوئے شمولیت کے لیے وزارت کے عزم کو بھی اجاگر کیا جو سنیما کو زیادہ شمولیت پر مبنی بناتے ہیں۔ انھوں نے گوا حکومت اور انٹرٹینمنٹ سوسائٹی آف گوا (ای ایس جی) کی کوششوں کی ستائش کی جنہوں نے اس طرح کی شمولیت کے ساتھ ایونٹ کی میزبانی کی۔
جناب طحہ آئی حاجی نے رسائی کے اقدامات میں گوا کے قائدانہ کردار پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ افی نے حقیقی معنوں میں سب کا منورنجن کی روح کو عملی جامہ پہنایا ہے۔ ریمپ اور لائیو سائن لینگویج کی تشریح سے لے کر ’12 ویں فیل‘ جیسی رسائی پذیرفلموں کی اسکریننگ تک، ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ یہ فیسٹیول سب کے لیے ہو۔ جناب حاجی نے کہا کہ پروڈکشن ہاؤسز اور او ٹی ٹی پلیٹ فارمز بھی قابل رسائی خصوصیات کو اپنانے میں بتدریج آگے بڑھ رہے ہیں۔ انھوں نے افی 2024 کے دوران خصوصی طور پر معذور اور تربیت یافتہ رضاکاروں کے لیے قابل رسائی بنیادی ڈھانچے، قابل رسائی ای رکشہ اور وہیل چیئرز کی دستیابی اور رسائی پذیر ویب سائٹس کی بھی تعریف کی۔ انھوں نے رسائی پذیری کے لیے ایک ماڈل ریاست بننے کے لیے گوا کے عزم کا اعادہ کیا۔
محترمہ وندنا بولچند نے رسائی کے آڈٹ اور تربیت کے انعقاد میں سویم کے کردار کو اجاگر کیا۔ 55 ویں افی کے رسائی پذیری پارٹنر کی حیثیت سے سویم نے فیسٹیول کو شمولی بنانے کے لیے متعدد پہلوؤں پر کام کیا۔ انھوں نے کہا کہ سویم کے اقدامات میں این ایف ڈی سی کی میڈیا ٹیم کی تربیت شامل ہے تاکہ سوشل میڈیا پوسٹس ، ویب سائٹ اور دیگر مواصلاتی مواد کو کم بینائی والے افراد کے لیے دوستانہ بنایا جاسکے۔ سویم نے رضاکاروں اور عہدیداروں کو بھی تربیت دی کہ فیسٹیول میں شرکت کرنے والے معذور افراد کی حساس ہینڈلنگ کو یقینی بنایا جاسکے۔
محترمہ بولچند نے شرکاء کو ٹیک پویلین کے سمولیشن زون کا تجربہ کرنے کی دعوت دی۔ افی میں پہلی بار ٹیک پویلین میں سویام کا سمولیشن زون حاضرین کو معذور افراد کو درپیش چیلنجز کا تجربہ کرنے، رسائی کی گہری تفہیم کو فروغ دینے، عوامی مقامات اور تعاملات میں زیادہ جامع اور ہمدردانہ ڈیزائنوں کی ترغیب دینے کی سہولت دیتا ہے۔
افی 2024 سبھی کے لیے ایک شمولیت پر مبنی سنیما تجربہ پیدا کرنے میں اسٹیک ہولڈروں کی اجتماعی کوششوں کا ثبوت ہے۔
مزید پڑھیں: https://pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=2074789
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 2823
(Release ID: 2076148)
Visitor Counter : 7