وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

رکشا منتری نے لاؤ پی ڈی آر کے اپنے تین روزہ دورے کے آخری دن اپنے جاپانی اور فلپائنی ہم منصبوں سے ملاقات کی

Posted On: 22 NOV 2024 12:23PM by PIB Delhi

رکھشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے 22 نومبر 2024 کو اپنے جاپانی ہم منصب مسٹر جنرل نکاتانی اور فلپائن کے قومی دفاع کے سکریٹری (وزیر دفاع) مسٹر گلبرٹو ٹیوڈورو سے وینٹیانے، لاؤ پی ڈی آر کے اپنے تین روزہ دورے کے آخری دن ملاقات کی۔

جاپانی وزیر دفاع سے ملاقات

فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی صنعت اور ٹیکنالوجی تعاون کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ گزشتہ ہفتے جاپان میں یونی کورن  ماسٹ کے نفاذ کی یادداشت پر دستخط کے سنگ میل کی تقریب کو یاد کرتے ہوئے، دونوں فریقوں نے دفاعی مینوفیکچرنگ کے شعبے میں مشترکہ پیداوار اور مشترکہ ترقی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

ہندوستانی اور جاپانی افواج کے درمیان باہمی تعاون کو مزید بہتر بنانے کے لیے، دونوں ممالک کے درمیان باہمی فراہمی اور خدمات کے معاہدے اور مختلف دو طرفہ اور کثیر جہتی مشقوں میں فوجیوں کی شرکت پر دونوں وزراء نے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے فضائی ڈومین میں تعاون کے نئے شعبوں کو تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013MVK.jpg

فلپائن کے قومی دفاع کے سیکریٹری سے ملاقات

رکشا منتری نے آسیان  اور آسیان  وزرائے دفاع کی میٹنگ (اے ڈی ایم ایم) - پلس فورم میں ہندوستان کے کنٹری کوآرڈینیٹر کے طور پر فلپائن کا اگلے دور کے لیے خیرمقدم کیا۔ دونوں فریقین نے ماہرین کے تبادلے، دفاعی صنعت، انسداد دہشت گردی، خلائی اور میری ٹائم ڈومین میں تعاون کو وسعت دینے اور گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002XEV3.jpg

نئی دہلی روانگی سے پہلے، رکشا منتری نے وینٹیانے میں واٹ سیساکات مندر (ایک بدھ مندر) کا بھی دورہ کیا، اور سیسکٹ مندر کے ایبٹ، شری مہاویت چٹاکارو سے آشیرواد حاصل کیا۔

وینٹیانے میں اپنے تین روزہ قیام کے دوران، جناب راج ناتھ سنگھ نے 11ویں اے ڈی ایم ایم ۔ پلس  میں شرکت کی، اور ملائیشیا، لاؤ پی ڈی آر، چین، امریکہ، نیوزی لینڈ، جمہوریہ کوریا، آسٹریلیا، جاپان اور فلپائن کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔

*************

(ش ح ۔ ا س ک ۔  ت ع

U. No. 2793


(Release ID: 2075879) Visitor Counter : 20


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil