نیتی آیوگ
نیتی آیوگ کا پندرہ روزہ جل اتسو خواہش مند اضلاع میں اختتام پذیر
عزت مآب وزیر اعظم نے پانی کی اہمیت اور اس کے تئیں حساسیت کو فروغ دینے کے لیے جل اتسو کی روایت قائم کرنے کا مشورہ دیا
Posted On:
21 NOV 2024 6:01PM by PIB Delhi
نیتی آیوگ کا 6 سے 20 نومبر تک 20 ریاستوں کے 20 خواہش مند اضلاع میں منعقد ہونے والا پندرہ روزہ جل اتسو کل اختتام پذیر ہوا۔ عزت مآب وزیر اعظم کی تجویز پر عمل کرتے ہوئے، نیتی آیوگ نے پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے، جل شکتی کی وزارت کے ساتھ شراکت داری میں ریاستوں کے ساتھ مل کر جل اتسو کا آغاز 6 نومبر 2024 کو کیا تھا۔
نرمدا، گجرات میں مہمان خصوصی، ایم ایل اے، درشنا بین دیشمکھ کے ساتھ جل اتسو تقریب کا افتتاح
جل اتسو کا مقصد پانی کے بارے میں حساسیت پیدا کرنا اور اس کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے تاکہ اسے بنیادی اہمیت کا مسئلہ بنایا جائے، مقامی آبادیوں کو پانی کے وسائل کے تحفظ اور اس سے متعلق سرگرمیوں میں شامل کیا جائے، طلباء کو مقامی آبی وسائل کے بندوبست اور پینے کے پانی کے معیار سے روشناس کرا کر تعلیم اور حوصلہ افزائی کی جائے۔
لانچ پروگرام کے بعد، ریاستی حکومتوں نے اپنی ضلع انتظامیہ کے ذریعے 50 سرگرمیوں میں ہزاروں لوگوں کو شامل کیا۔جن میں مقامی آبادی ، طلبا واساتذہ وغیرہ شامل ہیں۔ ان لوگوں نے جل اتسو حلف لیا اور جل بندھن کا انعقاد کیا، جس میں پانی کے ذخیروں پر مقدس دھاگے باندھنا، پینے کے پانی کے ذخیروں کو صاف کرنا ، پانی کے تحفظ کی سرگرمیاں شروع کرنا، پانی کے تحفظ کی جگہوں کی نشاندہی کرنا ، جل اتسو دوڑ کا اہتمام کرنا، ماں کے نام پر پیڑ لگانا(ایک پیڑ ماں کے نام) طلبا کو پانی کی سپلائی کے مقامی ذخائر سے روشناس کرانا، طلبا اور اساتذہ کو ، فیلڈ ٹیسٹنگ کٹس کا استعمال کرتے ہوئے پینے کے پانی کی کوالٹی کی جانچ کی تربیت دینا، اسکولوں میں مضمون نگاری اور سلوگن نگاری کے مقابلے منعقد کرانا اور انعامات دینا ، پینے کے پانی کی اسکیموں میں پانی کے رساؤ کو ختم کرنا ، پانی اور صحت کے درمیان تعلق پر بیداری مہم چلانا اور جل اتسو سرگرمیوں میں اپنی مدد آپ گروپوں کو شامل کرنا شامل ہیں۔ان سرگرمیوں کو مقامی میڈیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر اجاگرکیاگیا۔
میگھالیہ کے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے عزت مآب وزیر جناب مارکوز این ماراک نے جل اتسو کے اختتام پر طلباء کو انعامات سے نوازا۔
آندھرا پردیش کے الوری سیتارام جو، راجستھان میں ہنومان گڑھ، اتر پردیش کے چترکوٹ اور مدھیہ پردیش کے کھرگون اضلاع میں متعلقہ فریقوں کی کافی زیادہ شرکت دیکھی گئی۔
سینئر سیاسی قائدین، پانی کے شعبے میں کام کرنے والے متعدد محکموں کے ریاستی حکومت کے افسران اور نیتی آیوگ نے پروگرام میں حصہ لیا۔
******
)ش ح – اس- م ذ(
U.N. 2754
(Release ID: 2075604)
Visitor Counter : 12