وزارت دفاع
رکشا منتری نے لاؤ پی ڈی آر میں 11ویں آسیان وزرائے دفاع کی میٹنگ - پلس کے موقع پر جنوبی کوریا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کی
Posted On:
21 NOV 2024 5:04PM by PIB Delhi
امریکی وزیر دفاع جناب لائیڈ جے آسٹن کے ساتھ اپنی ملاقات کے علاوہ، رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے وزیر برائے قومی دفاع، جمہوریہ کوریا جناب کم یونگ ہیون، آسٹریلیا کے دفاعی صنعت اور صلاحیت کی فراہمی کے وزیر جناب پیٹ کونروئے اور نیوزی لینڈ کی وزیر دفاع محترمہ جوڈتھ کولنز سے 21 نومبر 2024 کو لاؤ پی ڈی آر کے وینٹیانے میں 11ویں آسیان وزرائے دفاع کی میٹنگ (اے ڈی ایم ایم) - پلس کے موقع پر ملاقات کی۔
جمہوریہ کوریا کے قومی دفاع کے وزیر کے ساتھ ملاقات
دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دوطرفہ دفاعی تعاون مثبت سمت پر گامزن ہے اور چیلنجز اور خطرات کی مماثلت نے مضبوط دوطرفہ دفاعی تعلقات کو ضروری بنادیا ہے۔ دونوں فریقوں نے دفاعی پالیسی ڈائیلاگ (ڈی پی ڈی) جیسے قائم میکانزم کے ذریعے فروری 2020 میں دستخط کیے گئے ‘روڈ میپ برائے دفاعی صنعتی تعاون ’ پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ ڈی پی ڈی کا اگلا ایڈیشن دسمبر 2024 میں ہوناطے ہے۔
رکشا منتری نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے دفاعی مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام میں مشترکہ پیداوار اور مشترکہ ترقی میں نمو کے بڑے امکانات موجود ہیں ۔ انہوں نے کوریائی فریق کو ہندوستان کے دفاعی راہداریوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی، جس میں کوریائی کمپنیوں کے لئے ہندوستان میں مینوفیکچرنگ سہولیات قائم کرنے کے زبردست مواقع موجود ہیں۔ ہندوستان اور کوریا ایک خصوصی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا اشتراک کرتے ہیں، جس نے حالیہ برسوں میں اہم پیش رفت کی ہے اور وہ اگلی اعلی سطح پر جانے کے لئے تیارہیں۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے جناب کم یونگ ہیون کو کوریا کا وزیر دفاع مقرر ہونے پر بھی مبارکباد دی۔
آسٹریلیا کے دفاعی صنعت اور صلاحیت کی فراہمی کے وزیر کے ساتھ ملاقات
رکشا منتری نے یاد کیا کہ ہندوستان-آسٹریلیا کی شراکت داری مشترکہ مفادات، خاص طور پر بحر ہند کے علاقے میں استحکام اور سلامتی پر مبنی ہے۔ انہوں نے گزشتہ چند سالوں میں دفاعی مصروفیات میں حاصل کیے گئے اہم سنگ میلوں پر خوشی کا اظہار کیا۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے ہندوستانی اور دفاعی صنعتوں کے لیے مخصوص شعبوں میں تعاون اور شراکت کے لیے غیر مستعمل امکانات کی نشاندہی کی۔
دونوں ممالک کے درمیان ہوا سے ہوا میں ایندھن بھرنے کے انتظامات کے نفاذ میں تبادلہ ہوا۔ اس سے دونوں فضائی افواج کے درمیان باہمی تعاون کو تقویت ملے گی، جو کہ دو طرفہ تعلقات میں ایک اہم قدم ہے۔ دونوں فریقوں نے دوطرفہ اور علاقائی تناظر میں تعاون کرتے ہوئے دفاعی مصروفیات کو اگلی اعلیٰ سطح پر لے جانے پر اتفاق کیا۔
نیوزی لینڈ کی وزیر دفاع کے ساتھ ملاقات
رکشا منتری نے کہا کہ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے تعلقات مشترکہ جمہوری روایات، حکمرانی کے اداروں کا اشتراک، قانون کی حکمرانی، انگریزی زبان، کرکٹ سے محبت، کوہ پیمائی اور ہاکی اور ایک پرامن، محفوظ اور خوشحال ہند-بحرالکاہل خطہ کے مشترکہ وژن پر مبنی ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون، جو اعلیٰ دفاعی حکام اور بحری جہازوں کے دوروں کے باقاعدہ تبادلوں کے ذریعے مسلسل بڑھ رہا ہے، کو مزید مضبوط بنانے کے لیے، دفاعی تعاون کے معاہدے (ڈی سی اے) کو جلد حتمی شکل دینے کی درخواست کی۔ انہوں نے ہندوستان کی مضبوط جہاز سازی کی صنعت کی صلاحیتوں پر بھی روشنی ڈالی اور دونوں فریقوں نے اس اہم شعبے میں تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔
************
U.No:2747
ش ح۔اک۔ق ر
(Release ID: 2075580)
Visitor Counter : 13