وزارت دفاع
رکشا منتری نے لاؤ پی ڈی آر میں 11ویں آسیان وزرائے دفاع کی میٹنگ - پلس کے موقع پر امریکی وزیر دفاع سے ملاقات کی
فریقین نے امریکہ- بھارت دفاعی صنعتی تعاون کے روڈ میپ کے تحت کی گئی قابل ذکر پیش رفت کو تسلیم کیا
فریقین نے بھارت-امریکی دفاعی سرعت ایکو سسٹم کے ذریعے فروغ پانے والے بڑھتے ہوئے دفاعی اختراعی تعاون کے لیے حمایت کی تصدیق کی
Posted On:
21 NOV 2024 4:32PM by PIB Delhi
رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے 21 نومبر 2024 کو لاؤ پی ڈی آر کے وینٹیانے میں 11ویں آسیان وزرائے دفاع کی میٹنگ (اے ڈی ایم ایم) - پلس کے موقع پر امریکی وزیر دفاع مسٹر لائیڈ جے آسٹن سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے ہندوستان - امریکی دفاعی شراکت داری کی طرف سے حاصل کی گئی پیش رفت کی تعریف کی، جس کی بنیاد آپریشنل تال میل، معلومات کے تبادلے اور صنعتی اختراع پر مبنی ہے۔ دونوں فریقوں نے امریکہ- بھارت دفاعی صنعتی تعاون کے روڈ میپ کے تحت ہونے والی قابل ذکر پیش رفت کو تسلیم کیا، جس میں جیٹ انجنوں، جنگی سازوسامان اور زمینی نقل و حرکت کے نظام کے لیے ترجیحی مشترکہ پیداوار کے انتظامات کو آگے بڑھانے کے لیے جاری تعاون بھی شامل ہے۔
رکشا منتری نے اگست 2024 میں اپنے حالیہ نتیجہ خیز اور کامیاب دورہ امریکہ کویاد کیا، جس میں دو اہم دستاویزات - سیکورٹی آف سپلائی معاہدہ (ایس او ایس اے) اور رابطہ افسروں کی تعیناتی سے متعلق معاہدے کی یادداشت کو حتمی شکل دی گئی تھی۔ دونوں فریقوں نے آزاد اور کھلے ہند-بحرالکاہل کو برقرار رکھنے کے لیے فوجی شراکت داری اور باہمی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے جاری کوششوں کا خیرمقدم کیا۔
21 ستمبر 2024 کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی شرکت کے ساتھ کامیاب کیو یو اے ڈی سربراہی اجلاس کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے، جناب راج ناتھ سنگھ نے دونوں فریقوں کی طرف سے متفقہ نتائج پر مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا، جس میں ہند - بحرالکاہل میں تربیت کے لیے نئے علاقائی میری ٹائم انیشیٹو(میتری ) شامل ہے، جو کہ پہلا کواڈ ایٹ سی شپ آبزرور مشن ہے، اور کوائڈ انڈو پیسیفک لاجسٹکس نیٹ ورک کا پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز بھی شامل ہے، تاکہ پورے ہند-بحرالکاہل خطے میں قدرتی آفات سے زیادہ تیزی اور موثر طریقے سے شہریوں کے ردعمل میں مدد فراہم کی جاسکے۔
دونوں فریقوں نے دونوں حکومتوں، کاروباروں اور تعلیمی اداروں کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی اختراعی تعاون کی توثیق کی، جو ہندوستان- امریکی ڈیفنس ایکسلریشن ایکو سسٹم کے ذریعے انہیں مزید مشترکہ چیلنجز، فنڈنگ کے مواقع اور مرئیت فراہم کر کے فروغ پا رہے ہیں۔ دونوں فریقوں نے اسٹریٹجک مفادات اور ہندوستان امریکہ دفاعی تعاون میں بڑھتی ہم آہنگی کے ذریعہ پچھلے ڈھائی سالوں میں حاصل کی گئی رفتار کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ رکشا منتری نے امریکی وزیر دفاع آسٹن کا ہندوستان- امریکہ دفاعی شراکت داری کو گہرا اور وسعت دینے کے لیے ان کے بھرپور اور دیرپا تعاون کے لیے شکریہ ادا کیا۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں، جناب راجناتھ سنگھ نے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کو ہندوستان کا ایک عظیم دوست قرار دیا، جن کا ہندوستان - امریکہ دفاعی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے تعاون مثالی رہا ہے۔ انہوں نے، ان کی تمام مستقبل کی کوششوں میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
******
U.No:2743
ش ح۔اک۔ق ر
(Release ID: 2075555)
Visitor Counter : 13