وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارت انڈو پیسیفک میں امن اور خوشحالی کے لیے قواعد پر مبنی بین الاقوامی نظم و ضبط کے حق میں ہے: 11ویں آسیان ڈیفنس منسٹرز میٹنگ پلس میں وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ


جناب راجناتھ سنگھ نے عالمی امن کے لیے بدھ مت کے پرامن بقائے باہمی کے عقائد کی حمایت کی

"بھارت نے ہمیشہ پیچیدہ بین الاقوامی مسائل کے حل کے لیے بات چیت پر عمل کیا ہے
"
"موسمیاتی تبدیلی اور سلامتی کے خطرات کے درمیان باہمی تعلقات کی تفہیم کو مزید گہرا کرنے کی ضرورت ہے

Posted On: 21 NOV 2024 2:55PM by PIB Delhi

انڈیا نیویگیشن اور اوور فلائٹ کی آزادی، بلا رکاوٹ قانونی تجارت اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کے لیے کھڑا ہے تاکہ انڈو پیسیفک میں امن اور خوشحالی حاصل کی جا سکے،" یہ بات وزیر دفاع  راجناتھ سنگھ نے 21 نومبر 2024 کو وینٹیان، لاؤ پی ڈی آر میں 11ویں آسیان ڈیفنس منسٹرز میٹنگ پلس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کوڈ آف کنڈکٹ پر ہونے والی بات چیت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت ایسا کوڈ دیکھنا چاہتا ہے جو ان ممالک کے جائز حقوق اور مفادات کو متاثر نہ کرے جو ان مذاکرات کا حصہ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوڈ بین الاقوامی قانون کے ساتھ مکمل ہم آہنگ ہونا چاہیے، خاص طور پر 1982 کے اقوام متحدہ کے سمندری قانون کے کنونشن کے مطابق۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC1P99U.jpeg

جاری تنازعات اور بین الاقوامی نظم و ضبط کو درپیش چیلنجز پر، وزیر دفاع  نے کہا کہ یہ "خوش قسمتی" ہے کہ گیارہویں آسیان ڈیفنس منسٹرز میٹنگ پلس لاؤ پی ڈی آر میں ہو رہی ہے، جو غیر تشدد اور امن کے بدھ مت کے اصولوں کو اپنانے والا ملک ہے۔ ان کا یہ ماننا تھا کہ یہ وقت آ چکا ہے کہ بدھ مت کے پرامن بقائے باہمی کے عقائد کو زیادہ قریب سے اپنایا جائے، کیونکہ دنیا تیزی سے بلاکس اور کیمپوں میں تقسیم ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے عالمی نظم و ضبط پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

جناب راجناتھ سنگھ نے کہا ،‘‘بھارت نے ہمیشہ پیچیدہ بین الاقوامی مسائل کے حل کے لیے بات چیت کی حمایت کی ہے اور اس پر عمل کیا ہے۔ کھلی بات چیت اور پرامن مذاکرات کے لیے بھارت کی وابستگی بین الاقوامی چیلنجز کی ایک وسیع رینج میں واضح ہے، سرحدی تنازعات سے لے کر تجارتی معاہدوں تک۔ کھلی بات چیت اعتماد، سمجھ بوجھ اور تعاون کو فروغ دیتی ہے، جو پائیدار شراکت داریوں کی بنیاد فراہم کرتی ہے۔ بات چیت کی طاقت ہمیشہ مؤثر ثابت ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں ٹھوس نتائج نکلے ہیں جو عالمی سطح پر استحکام اور ہم آہنگی میں معاون ہیں۔ بھارت کا ماننا ہے کہ عالمی مسائل کے حقیقی اور طویل مدتی حل صرف تب حاصل ہو سکتے ہیں جب قومیں تعمیری انداز میں بات چیت کریں، ایک دوسرے کے نقطہ نظر کا احترام کریں اور تعاون کے جذبے میں مشترکہ مقاصد کی طرف کام کریں’’۔

اکیسویں صدی کو 'ایشیا کی صدی' قرار دیتے ہوئے، وزیر دفاع  نے کہا کہ آسیان کا خطہ خاص طور پر ہمیشہ اقتصادی طور پر متحرک رہا ہے اور تجارت، کاروبار اور ثقافتی سرگرمیوں سے بھرپور رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس تبدیلی کے سفر کے دوران بھارت ہمیشہ اس خطے کا ایک قابل اعتماد دوست رہا ہے۔ 1927 میں جنوب مشرقی ایشیا کے دورے کے دوران گرو دیو ررویندر  ناتھ ٹیگور کے قول کا حوالے دیتے ہوئے ، "ہر جگہ میں بھارت دیکھ سکتا تھا، مگر میں اسے پہچان نہیں پا رہا تھا"، وزیر دفاع  نے زور دیا کہ یہ بیان بھارت اور جنوب مشرقی ایشیا کے درمیان ثقافتی اور تاریخی روابط کی گہرائی اور وسیعیت کو ظاہر کرتا ہے۔

بھارت کے حکومت کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کی دہائی کے جشن کے حوالے سے، جناب راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اس کے فوائد آسیان اور انڈو پیسیفک ممالک کے ساتھ بھارت کے تعلقات کی مضبوطی کی صورت میں سامنے آ رہے ہیں۔ اس وژن نے آسیان کے کردار کو بھارت کی پالیسی کے ستون کے طور پر دوبارہ اجاگر کیا، انہوں نے مزید کہا۔

دنیا کے مختلف حصوں میں قدرتی آفات کی تباہیوں کے پیش نظر،وزیر دفاع نے کہا کہ یہ موسمیاتی تبدیلی کے خطرات کی یاد دلاتی ہے۔ انہوں نے گیارہویں آسیان ڈیفنس منسٹرز میٹنگ پلس کے مشترکہ بیان کے لیے اس وقت کے سب سے متعلقہ موضوع کے انتخاب پر چیئرمین کو سراہا۔ انہو نے مزید کہا "موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے دفاعی شعبے میں مقابلے کی صلاحیت کو مضبوط کرنا کئی فریقین کی شراکت داری کا تقاضا کرتا ہے، بشمول موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کو منظم کرنے کے لیے جدید حل تیار کرنا۔ اس میں کمزور آبادیوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ہماری دفاعی تنصیبات کا تحفظ بھی شامل ہے۔وزیر دفاع  نے موسمیاتی تبدیلی اور سلامتی کے خطرات کے درمیان باہمی تعلقات کی تفہیم کو مزید گہرا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی پر ایک آسیان ڈیفنس اسٹریٹیجی تیار کرنے کی اپیل کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC2(1)26QO.jpeg

جناب راجناتھ سنگھ نے گلوبل کامن (عالمی مشترکہ وسائل) کی طرف توجہ دلائی ۔ وہ مشترکہ قدرتی وسائل اور ماحولیاتی نظام جو زندگی کو برقرار رکھنے اور سیارے پر خوشحالی لانے کے لیے ضروری ہیں۔ انہوں نے ان گلوبل کامن کو ایک منصفانہ اور متوازن طریقے سے تحفظ دینے کی ضرورت پر زور دیا، اور یکطرفہ کارروائیوں کا سہارا نہ لینے کی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ وسائل بے قیمت ماحولیاتی، اقتصادی اور سماجی فوائد فراہم کرتے ہیں جو قومی سرحدوں سے آگے بڑھ کر پھیلتے ہیں۔

گیارہویں آسیان ڈیفنس منسٹرز میٹنگ پلس فورم میں 10 آسیان ممالک، آٹھ پلس ممالک اور تیمور لیسٹ شامل تھے۔ اس اجلاس کی صدارت لاؤس کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ دفاع جنرلچانسامون چنیالاتھ ک نے کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC3VTCE.jpeg

****

( ش ح۔ اس ک)

U.No.2737


(Release ID: 2075516) Visitor Counter : 11


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil