کامرس اور صنعت کی وزارتہ
سیمنٹ،کنکریٹ اورتعمیراتی سامان کے بارے میں 18ویں این سی بی بین الاقوامی کانفرنس اور نمائش 29-27 نومبر 2024 تک یشوبھومی،آئی آئی سی سی دوارکا میں منعقد ہوگی
جناب پیوش گوئل سیمنٹ اور کنکریٹ کے شعبے میں مثالی شراکت کے اعتراف میں این سی بی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ پیش کریں گے
Posted On:
21 NOV 2024 2:00PM by PIB Delhi
سیمنٹ، کنکریٹ اور تعمیراتی سامان پر 18ویں این سی بی بین الاقوامی کانفرنس اور نمائش، 27 سے 29 نومبر 2024 تک یشو بھومی، انڈیا انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایکسپو سینٹر(آئی آئی سی سی) دوارکا، نئی دہلی میں منعقد ہوگی۔اس کانفرنس اورنمائش کااہتمام کامرس اور صنعت کی وزارت ،صنعت اور اندرون ملک تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے انتظامی کنٹرول کے تحت نیشنل کونسل فار سیمنٹ اینڈ بلڈنگ مٹیریلز ( این سی بی) نے کیا۔ کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل 27 نومبر 2024 کی شام کو ایک خصوصی سیشن کے دوران اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔جناب گوئل سیمنٹ اور کنکریٹ سیکٹرکی مثالی خدمات کے اعتراف میں این سی بی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی پیش کریں گے۔
اس تقریب میں سیمنٹ اور تعمیراتی سامان کے شعبے میں اختراعات اور پائیداری پر بات کرنے کے لیے دنیا بھر سے ماہرین اور اسٹیک ہولڈرز یکجا ہوں گے۔ اس سیشن کے دوران، کئی اہم پبلی کیشنز کااجرابھی کیا جائے گا، جن میں‘‘دی سیمنٹ انڈسٹری - انڈیا 2024’’ کمپنڈیم، متبادل ایندھن اور خام مال پر مرکوز ایک اشاعت اور سیمنٹ انڈسٹری کے 200 سال مکمل ہونے پر ایک مختصر فلم شامل ہیں۔ اس سال کی کانفرنس کا تھیم، ‘‘سیمنٹنگ دی نیٹ زیرو فیوچر’’ہے،جو 2070 تک نیٹ زیرو اخراج کا مقصد حاصل کرنے کے لیے ہندوستان کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے، یہ ویژن وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا ہے۔
کانفرنس میں ایک وسیع پروگرام پیش کیا جائے گا، جس میں 220 تکنیکی مقالے پیش کئے جائیں گے اورتعلیمی ادارے و صنعت کے نامور مقررین کے کلیدی خطابات اورپینل مباحثے شامل ہیں۔ ایک ساتھ چلنے والی تکنیکی نمائش میں 120 سے زیادہ معروف عالمی اور ہندوستانی مینوفیکچررز اور خدمات فراہم کرنے والوں کی تازہ ترین اختراعات، مصنوعات اور خدمات کی نمائش کی جائے گی۔
یہ تقریب صنعت کے رہنماؤں، پالیسی سازوں، انجینئروں، ماہرین تعلیم، اور سائنسدانوں کو ایک ساتھ آنے اور سیمنٹ اور تعمیراتی سامان کے شعبے میں پائیدار ترقی اور اختراع کی راہیں تلاش کرنے کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔ صاف ستھرا پروڈکشن ، وسائل کے موثر استعمال، اور پائیداری پر اپنی توجہ کے ساتھ، کانفرنس کا مقصد ایک سرسبز مستقبل کی طرف صنعت کی منتقلی ہے۔
****
ش ح۔اگ۔ف ر
Urdu No. 2735
(Release ID: 2075475)
Visitor Counter : 11