اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

این سی ایم نے 8ویں میٹنگ (25-2024) منعقد کی

Posted On: 20 NOV 2024 6:34PM by PIB Delhi

قومی اقلیتی کمیشن کی 8ویں میٹنگ (25-2024)،20 نومبر 2024 کو منعقد ہوئی جس کی صدارت چیئرمین جناب اقبال سنگھ لال پورہ نے کی۔ این سی ایم کی سکریٹری محترمہ نیلم شامی راؤ اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔

کمیشن نے چیئرمین اور ممبران کی ٹور رپورٹس کی بنیاد پر سفارشات پر تبادلہ خیال کیا  اور اس کے مطابق ہدایات دیں۔ کمیشن نے کمیشن کی طرف سے نکالے گئے پہلے ماہانہ نیوز لیٹر کو سراہا۔

کمیشن نے کمیشن میں ایک مخصوص  ریسرچ اینڈ ڈیٹا اینالیسس ڈویژن(آر اے ڈی اے) اور نیشنل کلیئرنگ ہاؤس فار ڈیٹا کلیکشن اینڈ مینجمنٹ (این سی ایچ ایم) کے قیام کی تجویز پر غور کیا اور اس کی منظوری دی۔ یہ تجویز این سی ایم ایکٹ 1992 کے مینڈیٹ پر مبنی ہے جو کہ  این سی ایم (طریقہ کار اور عمل) ریگولیشن: 1997 کے پروویزن کی جگہ لے گی  جوکہ اقلیتوں سے متعلق مختلف موضوعات پر‘‘اسٹڈیز’’ کے اہتمام کے لیے اداروں /تنظیموں/ ایجنسیوں کو شامل کرنے کی غرض سے اسٹڈیز اور ایس او پی کے لیے تشخیص اور نگرانی اور پروسیجر سے متعلق ہے۔

کمیشن کو شکایات کے ازالے وغیرہ کے لیے آگے کی کارروائی کے لیے اقلیتوں سے متعلق عدالت کے حالیہ فیصلوں، قرض کی سہولیات سے متعلق آر بی آئی کی رپورٹ، اقلیتوں میں روزگار کی صورتحال، اکتوبر 2024 کے مہینے میں کامیابی کی کہانیاں، شکایات کی صورتحال، ریاستی حکومتوں کے ساتھ میٹنگوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ ریاستی حکومتوں کے لیے ایوارڈز کی تجویز، مشیروں کے سابقہ کارگزاریوں  کی تصدیق کو منظوری دی گئی۔

کمیشن نے سبکدوش ہونے والے نائب چیئرمین جناب کیرسی کیخوشرو دیبو کو شاندار الوداعیہ دیا ۔ چیئرمین نے ان کی خدمات اور تعاون کے لیے  ان کا شکریہ ادا کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ف ا۔ع ن

 (U: 2727)


(Release ID: 2075390) Visitor Counter : 10


Read this release in: English , Hindi