وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

 وزیر دفاع  کی اپنے ملیشیا اور لاؤ پی ڈی آر کے ہم منصبوں سے وینٹیان


میں 11ویں آسیان وزرائے دفاع کی میٹنگ کے علاوہ ملاقات

Posted On: 20 NOV 2024 7:14PM by PIB Delhi

چین کے وزیر دفاع ایڈمرل ڈونگ جون کے ساتھ ملاقات کے علاوہ وزیر دفاع  جناب راج ناتھ سنگھ نے 20 نومبر 2024 کو اپنے ملیشیا کے ہم منصب داتو سیری محمد خالد بن نورالدین اور لاؤ پی ڈی آر کے وزیر دفاع جنرل چانسامون چنیالاتھ سے وینٹیامیں 11ویں آسیان وزرائے دفاع کی میٹنگ ( اے ڈی ایم ایم) پلس کے دوران ملاقات کی۔

ملیشیا کے وزیر دفاع سے ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے خطے میں سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے  اور بامعنی نتائج تک پہنچنے کے لیے ایک دوسرے کی کوششوں کی حمایت کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنما 2025 کی پہلی سہ ماہی میں ملیشیا- ہندوستان  دفاعی کمیٹی کی میٹنگ کے انعقاد کے منتظر ہیں، جس میں دونوں فریق باہمی دفاعی تعاون کو مزیدمستحکم بنانے کے طریقوں پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔  ہندوستان اورملیشیا فی الحال انسداد دہشت گردی پر 'اے ڈی ایم ایم پلس ایکسپرٹ ورکنگ گروپ' کا شریک چیئرمین ہے۔

 

A group of men sitting in chairsDescription automatically generated

لاؤ پی ڈی آر کے وزیر دفاع کے ساتھ اپنی ملاقات میں وزیر دفاؑ جناب راج ناتھ سنگھ  نے اس سال آسیان کے چیئر کے طور پر لاؤ پی ڈی آر کی موثر اور جامع قیادت کی تعریف و ستائش  کی۔ انہوں نے ہند-بحرالکاہل خطے میں امن اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے آسیان کے اتحاد اور مرکزیت کے لیے ہندوستان کی مضبوط حمایت سے آگاہ کیا، اور جنرل چانسامون چنیالاتھ کو یقین دلایا کہ ہندوستان لاؤ پی ڈی آر اور آسیان کے ساتھ تمام شعبوں میں اپنے تعلقات کو مضبوط کرتا رہے گا۔

A person shaking hands with another person in a military uniformDescription automatically generated

دونوں  فریق نے نظرثانی شدہ مفاہمت نامے پر دستخط کو سراہا جس کا تبادلہ حال ہی میں وزیراعظم جناب نریندر مودی کے دورہ لاؤس کے دوران ہوا تھا۔ انہوں نےاس بات پر اتفاق کیا کہ یہ مضبوط و مستحکم  تعلقات کی تعمیر اور صلاحیت میں تبادلہ کو بڑھانے اور شعبوں کی تعمیر میں ایک طویل سفر طے کرے گا۔

 ہندوستانی وزیر دفاع  نے ہندوستانی برادری کے ایک پروگرام میں بھی شرکت کی جہاں انہوں نے حالیہ برسوں میں مختلف شعبوں میں ہندوستان کی ترقی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کی جانب سے 2047 تک ہندوستان کو 'وکست بھارت' بنانے کے عزائم پر بھی  روشنی ڈالی۔

 گیارہویں اے ڈی ایم ایم- پلس کا انعقاد 21 نومبر 2024 کو وینٹیا میں ہوگا، جس میں جناب راج ناتھ سنگھ علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کے مسائل پر فورم سے خطاب کریں گے۔ خیال رہے، اے ڈی ایم ایم- پلس سلامتی اور دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے آسیان کے رکن ممالک اور اس کے 8 ڈائیلاگ پارٹنرز (ہندوستان، امریکہ، چین، روس، جاپان، جنوبی کوریا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ) کے وزرائے دفاع کا سالانہ اجلاس ہے۔

*****

ش ح۔ ظ ا

UR- No.2710

 


(Release ID: 2075235) Visitor Counter : 12


Read this release in: English , Hindi , Tamil