نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav

اٹل انوویشن مشن  نے کیپجیمنی انڈیا کے تعاون سے کمیونٹی  اختراع کاروں سے متعلق فیلو زکے اپنے چوتھے گروپ کا آغاز کیا

Posted On: 19 NOV 2024 4:51PM by PIB Delhi

اٹل انوویشن مشن (اے آئی ایم) ، نیتی آیوگ نے  آج اپنے چوتھے گروپ  کمیونٹی انوویٹرفیلوز (سی آئی ایف) کو باضابطہ طور پر تسلیم کرتے ہوئے ایک اہم سنگ میل حاصل کرلیا  ہے۔ اس سال، پروگرام کو کیپجیمنی  انڈیا کے تعاون سے مزید مضبوط کیا گیا ہے، جو ملک بھر میں نچلی سطح پر اختراعات کو فروغ دینے میں کلیدی شراکت دار ہے۔ سی آئی ایف  اقدام مقامی جدت پسندوں کو بااختیار بنانے اور تخلیقی اور پائیدار حل کے ذریعے سماجی چیلنجوں سے نمٹنے میں ان کی مدد کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/_CLP6111VQ3G.JPG

 

مشترکہ منظوری کے ساتھ تال میل میں  اے آئی ایم نے ایک دو روزہ اہمیت کا حامل  بوٹ کیمپ کا آغاز کیا جس کا مقصد ان سی آئی ایف کو اپنے اختراعی حلوں  کو فروغ دینے کیلئے ضروری مہارتوں اور علم سے آراستہ کرنا ہے ۔ اس میں خصوصی طور پر ہندوستان کے غیرخدماتی علاقوں میں زمینی سطح پر جدت طرازی کو فروغ دینے اور ایک کاروباری ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لیے اے آئی ایم کا مسلسل عزم شامل تھا۔ اے آئی ایم  نے اپنے اٹل کمیونٹی انوویشن سینٹرز (اے سی آئی سی) پروگرام کے ذریعے ملک کے پسماندہ علاقوں کی خدمت کرنے اور زمینی  سطح کے ہر اختراع کار کو مدد فراہم کرنے اور ایس ڈی جی  2030 تک پہنچنے کے راستے میں تیزی لانے  کی سمت میں کام کرنے کا تصور کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/_CLP61404EFK.JPG

 

سی آئی ایف پروگرام ایک سالہ اہم پہل ہے جو تمام سماجی و اقتصادی پس منظر کے خواہشمند اختراع کاروں کو بنیادی ڈھانچہ، تربیت اور رہنمائی فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو ان کے خیالات کو بڑھانے اور پائیدار کاروبار بنانے کے لیے درکار ہے۔ ہر فیلو کو  اٹل کمیونٹی انوویشن سینٹر میں ہوسٹ کیا جاتا ہے، جہاں وہ اپنی کمیونٹی کے منفرد چیلنجوں کے مطابق حل پر کام کرتے ہوئے کاروباری، ایس ڈی جی  پر مرکوز اور زندگی کی مہارت کی تربیت حاصل کرتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/_CLP6164CE61.JPG

 

اے آئی ایم مشن کے  ڈائریکٹر ڈاکٹر چنتن ویشنو نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے، ٹیر 2 اور ٹیر 3 شہروں کے  اختراع کاروں کو مضبوط بنانے میں  پروگرام کی اہمیت کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ’’سماجی اختراع کاروں سے متعلق فیلو کمیونٹی سطح کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک منفرد پوزیشن میں ہیں۔ یہ پروگرام ایک بہترین نمونہ ہے جہاں جدت طرازی کے  مقصد کو پورا کیا جاتا  ہے اور کمیونٹی پر مرکوز خیالات قومی ترقی کو آگے بڑھاتے ہیں۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/_CLP6270K4GX.JPG

انہوں نے صحت، تعلیم، زراعت اور مالیاتی خدمات جیسے اہم شعبوں میں حل کو آگے بڑھانے میں سی آئی ایف  پروگرام جیسے اقدامات کی اہمیت کو مزید اجاگر کیا۔

کیپجیمنی انڈیا، مشاورت، ٹیکنالوجی کی خدمات اور ڈیجیٹل تبدیلی میں ایک عالمی رہنما ہے، 15 سی آئی ایف  کو ہر ایک کو 1 لاکھ روپے کی گرانٹ فراہم کر کے گروپ کی مدد کر رہا ہے تاکہ ان کے اختراعی حل کو پیمانے میں مدد مل سکے۔ ایس آر ایف  فاؤنڈیشن، اے آئی ایم  اور کیپجیمنی  انڈیا کے ساتھ مل کر اس پروجیکٹ کو نافذ کرتی ہے۔

ایونٹ میں نمایاں اسپیکر دھن شری پیج، ہیڈ آف آپریشنز، ڈیجیٹل انکلوژن – سی ایس آر ، کیپجیمنی  انڈیا کی جانب سے بصیرت انگیز معلومات  کا مشاہدہ کیا گیا۔ اپنے خطاب میں، انہوں نے مقامی اختراعات کو فروغ دینے اور سماجی ترقی کو آگے بڑھانے میں باہمی اشتراک کی طاقت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سی آئی ایف  ہندوستان کے زمینی سطح کے اختراع کاروں کی امید اور تخلیقی صلاحیتوں کی نمائندگی کرتا ہے ۔ ان افراد کو بااختیار بنا کر، ہم حقیقی پیمانے پر ایسے حل کو یقینی بنا رہے ہیں جو کمیونٹیز کو مستقل طور پر تبدیل کر سکتے ہیں۔

ایس آر ایف  فاؤنڈیشن کے لیڈ سی ایس آراور ڈائریکٹر   ڈاکٹر سریش ریڈی نے کمیونٹی کے چیلنجوں کو حل کرنے میں سماجی صنعت کاری کے اہم اثرات کے بارے میں بات کی۔انہوں نے کہاکہ  آج کا ایونٹ  سی آئی ایف کے عزم اور آسانی کو ظاہر کرتا ہے۔ وہ واقعی ہندوستان کے روشن ترین اذہان  ہیں، جو اہم مقامی مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنی اختراع کا استعمال کر رہے ہیں۔ ایس آر ایف  فاؤنڈیشن میں، ہم ایسے تبدیلی کے اقدامات کی حمایت کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں کہ ان کے اثرات ملک کے ہر کونے تک پہنچیں۔

پروگرام کا اختتام سی آئی ایف کو گرانٹس کی پیشکش کے ساتھ ہوا، جس میں ان کے کاروباری سفر کے آغاز کی نشان دہی کی گئی کیونکہ  وہ اپنے خیالات  کو بڑھانے اور اپنی کمیونٹیز میں ایک واضح اثر ڈالنے کے لیے کام کررہے  ہیں۔

 

************

 

 

ش ح۔ع ح ۔ ن م

 (U: 2690)       


(Release ID: 2075088) Visitor Counter : 7


Read this release in: English , Hindi , Tamil