جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایس ای سی آئی نے گرین ہائیڈروجن اقدامات کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے

Posted On: 20 NOV 2024 3:49PM by PIB Delhi

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے تحت سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (ایس ای سی آئی) نے ایچ 2 گلوبل اسٹفٹنگ کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے، تاکہ گرین ہائیڈروجن اقدامات کو فروغ دینے کے لیے باہمی تعاون  پر مبنی  ایک فریم ورک قائم کیا جا سکے۔ اس کا مقصد مارکیٹ پر مبنی میکانزم پر علم کے تبادلے کو بڑھانا اور ہندوستان اور درآمد کرنے والے ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے، اس طرح گرین ہائیڈروجن معیشت کی عالمی ترقی میں تعاون کرنا ہے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001D45V.jpg

مفاہمت نامے پر جناب سنجے شرما، ڈائریکٹر (سولر)، ایس  ای سی آئی، اور ڈاکٹر سوزانا موریرا، ایگزیکٹو ڈائریکٹر،ایچ 2 گلوبل، نے 19 نومبر 2024 کو جناب ٹیمو بولرے، سی ای او (ہنٹ کو)، جناب مارکس ایکسنبرگر، ایگزیکٹو ڈائریکٹر (ایچ2 گلوبل فاؤنڈیشن)، جناب پرشانت کمار سنگھ، سکریٹری (ایم این آر ای)، جناب ابھے بھاکرے، مشن ڈائریکٹر (این جی ایچ ایم)، ڈاکٹر پرساد چاپیکر، ڈی ایس (ایم این آر ای) اور جناب کے آر جیوتی لال، اے سی ایس کیرالہ کی موجودگی میں دستخط کیے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002W7DZ.jpg

یہ تعاون ہندوستان کو مشترکہ ٹینڈر ڈیزائن کے تصورات پر کام کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے، خاص طور پر مشترکہ ٹینڈرز کی تشکیل میں جو گرین ہائیڈرو جن اور اس کے مشتقات کے برآمدی مرکز بننے کے ہندوستان کے عزائم کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔ یہ تعاون عالمی ہائیڈروجن مارکیٹ کی حرکیات کے بارے میں قیمتی بصیرت فراہم کر سکتا ہے، بشمول تجارتی لاجسٹکس اور اسٹیک ہولڈر کی مصروفیت، جو ہندوستان کے گرین ہائیڈروجن اقدامات کو آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔

************

ش ح۔اک۔ق ر

U.No:2694


(Release ID: 2075077) Visitor Counter : 78


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil