قومی انسانی حقوق کمیشن
انسانی حقوق سے متعلق قومی کمیشن این ایچ آر سی ، بھارت نے اپنا دو ہفتے کا آن لائن مختصر مدتی انٹرنشپ پروگرام شروع کیا
این ایچ آر سی کے جنرل سکریٹری جناب بھرت لال نے اپنے ابتدائی کلمات میں کہا کہ کمیشن اس انٹرنشپ کو مستقبل میں انسانی حقوق سے متعلق چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے نوجوان ذہنوں کو تیار کرنے کے ایک موقع کے طور پر شمار کرتا ہے
ملک کے بیشتر حصوں سے مختلف تعلیمی شعبوں سے تعلق رکھنے والے یونیورسٹی سطح کے 60 طلباء اس انٹرنشپ پروگرام میں شرکت کر رہے ہیں
Posted On:
19 NOV 2024 1:58PM by PIB Delhi
انسانی حقوق سے متعلق قومی کمیشن(این ایچ آر سی) کا دو ہفتے کا آن لائن مختصر مدتی انٹرنشپ پروگرام 18 نومبر 2024 کو نئی دہلی میں شروع ہو گیا ہے۔ اس پروگرام میں شرکت کے لیے ملک کے مختلف حصوں کے مختلف تعلیمی شعبوں سے تعلق رکھنے والے یونیورسٹی سطح کے 60 طلبہ کو اس پروگرام میں شرکت کرنے کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے، بھارت میں انسانی حقوق سے متعلق قومی کمیشن این ایچ آر سی کے سکریٹری جنرل، جناب بھرت لال نے انٹرن شپ میں شرکت کرنے کے لیے چنے گئے طلبا کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ وہ اس موقع کو انسانی حقوق کے مختلف پہلوؤں اور چیلنجوں سے نمٹنے کے طریقہ کار میں داخل کرنے کے لیے استعمال کریں اور خود کو تمام بنی نوع انسانی کے انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے بامعنی کردار ادا کرنے کے لیے تیار کریں۔
جناب بھرت لال نے کہا کہ ہندوستان نے ہمیشہ مصیبت زدہ اور پریشان حال برادریوں کو پناہ دینے کی پیشکش کی ہے، جو کہ عالمی سطح پر بھائی چارے کے جذبے ، ہمدردی اور قوم کی وابستگی اور ہندوستان کی ہمدردی کے رویے اور اخلاقیات کو ظاہر کرتا ہے۔ کمیشن اس انٹرنشپ کو مستقبل میں انسانی حقوق سے متعلق چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے نوجوان ذہنوں کو تیار کرنے کے ایک موقع کے طور پر دیکھتا ہے ۔ انہوں نے انٹرنشپ میں شرکت کے لیے چنے گئے طلبا کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ہندوستانی آئین میں درج نظریات اور ان نظریات کو حقیقت میں بدلنے کے لیے مقننہ، عدلیہ، ایگزیکٹو اور این ایچ آر سی کے ذریعے اٹھائے گئے اقدامات پر غور کریں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس انٹرنشپ پروگرام کے ذریعے انٹرنز طلبا انسانی حقوق کے بارے میں بہتر سمجھ حاصل کریں گے، معاشرے کے کمزور اور پسماندہ طبقات کی حالت زار کے تئیں حساسیت اور ردعمل پیدا کریں گے۔
انٹرن شپ پروگرام کا ایک جائزہ پیش کرتے ہوئے، انسانی حقوق سے متعلق قومی کمیشن این ایچ آر سی ، انڈیا کے جوائنٹ سکریٹری، جناب دیویندر کمار نیم نے کہا کہ انٹرنشپ میں شمولیت کے لیے چنے گئے طلبا کو انفرادی اور گروپ کی سرگرمیوں اور مقابلوں سے بھی روشناس کرایا جائے گا تاکہ ان کے اندر انسانی حقوق سے متعلق بیداری اور آگاہی کو زیادہ تیز کیا جا سکے، اس کے علاوہ مختلف پہلوؤں پر انسانی حقوق سے متعلق معاملات کے ممتاز ماہرین اور مقررین کے ا جلاس بھی ہوں گے۔ ان طلبا کو تہاڑ جیل، پولیس اسٹیشنز اور شیلٹر ہوم جیسے اداروں کے ورچوئل ٹور پر لے جایا جائے گا تاکہ وہ ان کے کام کاج اور متعلقہ چیلنجوں کے بارے میں سمجھ اور جانکاری حاصل کر سکیں۔
*******
ش ح۔ م م ع۔ خ م
U-NO.2684
(Release ID: 2075038)
Visitor Counter : 12