ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان نے آذربائیجان کے باکو میں اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق  سربراہ اجلاس میں سی او پی 29 کے دوران موسمیاتی تبدیلی کے تعلق سے مطابقت پیدا کرنے  پر اعلیٰ سطحی وزارتی ڈائیلاگ میں  بیان دیا


2025 کے بعد   این سی کیوجی   کو سست  ادائیگی ، بدلتی ہوئی ضروریات کے مطابق ڈھالنے کے لیے لچک کی کمی، اور اہلیت کے سخت  معیار کے ساتھ منظوری کے پیچیدہ عمل کو حل کرنے کی ضرورت ہے جو موسمیاتی  فنانس  تک رسائی کو مشکل بنا دیتے ہیں

Posted On: 20 NOV 2024 11:38AM by PIB Delhi

 ہندوستان نے19 نومبر 2024 کو باکو، آذربائیجان میں اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلی سربراہ اجلاس کے سی او پی 29 کے دوران موسمیاتی تبدیلی کے تعلق سے مطابقت پیدا کرنے  پر اعلیٰ سطحی وزارتی مذاکرات میں ایک بیان دیا ہے۔ اس نے کہا کہ ’’ترقی پذیر ممالک بنیادی طور پر ترقی یافتہ ممالک کی طرف سے گیسوں کے تاریخی اخراج کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا شکار ہو رہے ہیں‘‘۔ ترقی پذیر ممالک کے طور پر ہمارے لیے، ہمارے لوگوں کی زندگی - ان کی بقا اور ان کا ذریعہ معاش خطرے میں ہے۔

گلوبل ساؤتھ کے لیے قابل اعتبار موسمیاتی فنانس تک رسائی کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے، ہندوستان کے بیان میں کہا گیا ہے، سی او پی 28 گلوبل میں  کیے گئے فیصلے میں مطابقت میں بہت بڑے فرق کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا، جس کے لیے مناسب توجہ اور وسائل کی ضرورت ہوتی ہے۔  مزید برآں، سی او پی 28 میں ، پیرس معاہدے کے فریقین نے عالمی موسمیاتی لچک کے لیے متحدہ عرب امارات کے فریم ورک کو اپنایا۔ یہ فریم ورک ترقی یافتہ ممالک کی طرف سے تعاون اور نفاذ کے وسائل میں اضافے کی فوری ضرورت کو تسلیم کرتا ہے، تاکہ ترقی پذیر ممالک کو مطابقت پیدا کرنے کے اہداف کو پورا کرنے میں مدد مل سکے۔ اس معاونت کو ترقی پذیر ممالک کی منفرد ضروریات کا احترام کرتے ہوئے ملک سے چلنے والی حکمت عملیوں کی حمایت کرنے کی سابقہ ​​کوششوں سے آگے بڑھنا چاہیے۔

مالی وسائل کے حوصلہ مندانہ  بہاؤ کی فوری ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے، ہندوستان نے زور دیاکہ ’’ 2025 کے بعد کے عرصے کے لیے دی نیو کلیکٹیو  کوانٹیفائیڈگول (این سی کیو جی) کو گرانٹ/رعایت کی مدت میں ایک حوصلہ مندانہ موبیلائزیشن ہدف ہونے کی ضرورت ہے۔ ایک اہم پہلو جس کو حل کرنے کی ضرورت  ہے، وہ ہے سست  ادائیگی ، بدلتی ہوئی ضروریات کے مطابق ڈھالنے کے لیے لچک کی کمی اور اہلیت کے سخت  معیار کے ساتھ منظوری کے پیچیدہ عمل ،جو موسمیاتی  فنانس  تک رسائی کو مشکل بنا دیتے ہیں۔

یہ بتایا گیا کہ ہندوستان میں مطابقت پیدا کرنے سے متعلق  مالی اعانت بنیادی طور پر گھریلو وسائل سے آتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ ہم فی الحال اپنے مطابقت پیدا کرنے کے قومی منصوبے  تیار کر رہے ہیں۔پچھلے سال  یواین ایف سی سی سی کو جمع کرائے گئے اپنے ابتدائی ایڈاپٹیشن  کمیونی کیشن  میں، ہم نے اس بات پر زور دیا کہ مطابقت کے لیے پونجی کی ضرورت  تقریباً 854.16 بلین امریکی ڈالر تک بڑھ سکتی ہے۔ واضح طور پرایڈاپٹیشن فنانس کے بہاؤکو تقویت پہنچانا ضروری ہے۔‘‘

ہندوستان نے ترقی یافتہ ممالک  پر زور دیا کہ وہ ترقی پذیر ممالک کی ایڈاپٹیشن فنانس ضروریات کے سلسلے میں طے شدہ وعدوں کو پورا کریں۔ ان وعدوں کو پورا کرنے سے دنیا کو آنے والی نسلوں کے لیے ایک سرسبز، زیادہ پائیدار اور خوشحال کرۂ ارض کی تعمیر کی طرف بڑھنے کا موقع ملے گا۔

 

************

ش ح۔ف ا ۔ ج ا

 (U: 2674) 


(Release ID: 2074976) Visitor Counter : 9


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Manipuri