کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ہندوستان-برطانیہ آزاد تجارتی معاہدے کے مذاکرات کی بحالی پر بیان
Posted On:
20 NOV 2024 12:19PM by PIB Delhi
برازیل کے ریو ڈی جینیریو میں جی ٹوئنٹی سربراہ جلاس کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور برطانیہ کے وزیر اعظم عزت مآب سر کیر اسٹارمر کے درمیان ملاقات کے بعد،ہم نئے سال میں ہندوستان-برطانیہ آزاد تجارتی مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے برطانیہ کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
ایک متوازن، باہمی طور پر فائدہ مند اور آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کو مستحکم کرنے کی اہمیت پر غور کرتے ہوئے، ہندوستان بقیہ مسائل کو باہمی اطمینان سے حل کرنے کے لیے وی کے کی مذاکراتی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہے۔2025 کے اوائل میں آزاد تجارتی مذاکرات کی تاریخوں کو جلد ہی سفارتی ذرائع سے حتمی شکل دی جائے گی۔ ایف ٹی اے مذاکرات پہلے سے حاصل ہونے والی پیش رفت پر بات چیت کا دوبارہ آغاز کریں گے اور تجارتی معاہدے کو تیزی سے طے کرنے کے لیے خامیوں کو دور کرنےکی کوشش کریں گے۔
برطانیہ کے ساتھ ہندوستان کے تجارتی تعلقات بتدریج بڑھ رہے ہیں، جو گہرے تعاون اور اسٹریٹجک مصروفیت کی بے پناہ صلاحیت کو ظاہر کرتے ہیں۔ اپریل سے ستمبر 2024 کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، یو کے- ہندوستان کی برآمدات میں 2023 میں 12.38 فیصد کا زبردست اضافہ ہو اہے، جو کہ 2023 میں اسی مدت کے دوران 6.51 بلین ڈالر کے مقابلے میں 7.32 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔ معدنی ایندھن، مشینری اور قیمتی پتھر، دواسازی، ملبوسات، لوہا اورا سٹیل اور کیمیکل یوکے- ہندوستان کی برآمدات میں سب سے آگے ہے، جس کا کل برآمدات میں 68.72 فیصد حصہ ہے۔ برطانیہ مالی سال 2030 تک 1 ٹریلین ڈالر کے ہمارے اولوالعزم برآمدی ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ایک ترجیحی ملک ہے، اور 2029-30تک برطانیہ کوہماری برآمدات 30 بلین ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔
****
ش ح۔ک ا ۔ش ب ن
(Release ID: 2074970)
Visitor Counter : 11