ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گتی شکتی وشو ودیالیہ نے نئی دہلی کے ریل بھون میں پہلی کورٹ میٹنگ کی


 جی ایس وی  کا مقصد نقل و حمل اور لاجسٹکس کے شعبوں بشمول ریلوے، ہوابازی، آبدوز انجینئرنگ، شاہراہوں، جہازرانی، لاجسٹکس اور دفاع میں صنعت سے چلنے والے، روزگار پر مرکوز کورسز پیش کرکے عالمی قائد  بننا ہے

آئی آر ایم ایس  افسران ایم بی اے کی ڈگر کے ساتھ  گتی شکتی وشو ودیالیہ پروویژ نری ٹریننگ سے گزریں گے: جناب اشونی ویشنو

Posted On: 19 NOV 2024 9:50PM by PIB Delhi

گتی شکتی یونیورسٹی(جی ایس وی) نے آج نئی دہلی میں ریل بھون میں اپنی پہلی کورٹ میٹنگ کا انعقاد کیا۔  میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ریل، اطلاعات و نشریات اور الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنونے کہا،‘‘  گتی شکتی یونیورسٹی بھارت اور دنیا کی بہترین یونیورسٹی بننے کے لیے تیار ہے، جیسا کہ وزیراعظم  جناب نریندر مودی کے وژن کے مطابق، جو صنعت پر مبنی نقطہ نظر اور روزگار پر مرکوز کورسز کی طرف  توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ جو پورے نقل و حمل اور لاجسٹکس کے شعبوں بشمول ریلوے، ہوا بازی، میری ٹائم انجینئرنگ، ہائی ویز، شپنگ، لاجسٹکس اور دفاعی شعبے شامل  ہوں گی ۔

انہوں نے مزید کہا،‘‘تمام نئے بھرتی شدہ بھارتی ریلوے مینجمنٹ سروس (آئی آر ایم ایس ) افسران  گتی شکتی یونیورسٹی کی جانب سے تیار کردہ اپنےویژنری ٹریننگ پروگرامز سے گزریں گے، جو تھیوری اور عملی تجربات کا مجموعہ ہوگا اور اس کے نتیجے میں انہیں جی ایس وی سے ایم بی اے  کی ڈگری حاصل ہوگی۔ مزید نئے پروگرامز شامل کیے جائیں گے، جن میں برج اور ٹنل انجینئرنگ، ایوی ایشن آپریشنز، میری ٹائم انفراسٹرکچر، ہائی وے انجینئرنگ اور دفاعی فورسز کے لیے کورسز شامل ہوں گے۔’’

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001B4DX.jpg

اس میٹنگ میں ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور سی ای او جناب ستیش کمار، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے سکریٹری جناب وی اوما شنکر، ڈی پی آئی آئی ٹی کے سکریٹری جناب امردیپ سنگھ بھاٹیہ، آرمی کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل این آر راجہ سبرامانی نے شرکت کی۔ سیمنز انڈیا کے ایم ڈی اور سی ای او سنیل ماتھر، السٹوم انڈیا کے ایم ڈی اولیور لوسن، اے ایم ڈی انڈیا کے ایم ڈی جیا جگدیش، دین دیال پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین جناب  سشیل کمار سنگھ، گتی شکتی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر منوج چودھری، اعلیٰ تعلیم، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے وزراء، شہری ہوابازی، اے آئی سی ٹی ای کے نمائندے اور گتی شکتی یونیورسٹی کے اہم عہدیدار موجود تھے۔

اس موقع پر  گتی شکتی یونیورسٹی کے ، بانی وائس چانسلر،روفیسر منوج چوپڑہ نے 06 دسمبر 2022 کو اپنی ابتدا کے بعد سے یونیورسٹی کی تفصیلی ترقی اور صورتحال کی رپورٹ پیش کی۔ تمام ارکان نے اس مختصر وقت میں  گتی شکتی یونیورسٹی کی بڑی پیش رفت اور ترقی کی بھرپور ستائش کی، خاص طور پر اس کے صنعت پر مبنی اور جدت سے بھرپور نقطہ نظر، فوکس اور حاصل کردہ نتائج کی تعریف کی، جس نے ایک اعلیٰ معیار کی یونیورسٹی کی بنیاد رکھی ہے۔  کورٹ ارکان نے مستقبل کے پروگرامز کے لیے متعدد تجاویز اور تعاونی مشورے پیش کیے، جن میں ہائی وے انجینئرنگ، پورٹس کے انفراسٹرکچر، آرٹیفیشل انٹیلی جنس، گرین ہائیڈروجن اور پورٹس کی جدید کاری، دفاعی شعبے کی لاجسٹکس اور سپلائی چین، انفراسٹرکچر کے شعبوں میں قومی اکیڈمیوں کو منسلک کرنا، دیگر یونیورسٹیوں/اداروں کے لیے نوڈل سینٹر کے طور پر کام کرنا، انفراسٹرکچر پروجیکٹ مینجمنٹ وغیرہ شامل ہیں۔ یونیورسٹی کی سالانہ رپورٹ اور سالانہ کھاتے بھی پارلیمنٹ میں پیش کرنے کے لیے منظور کیےگئے۔

 گتی شکتی یونیورسٹی(جی ایس وی) نے تیزی سے اعلیٰ تعلیم خاص طور پر نقل و حمل، لاجسٹکس اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں ایک گیم چینجر کے طور پر اپنی شناخت قائم کی ہے، گتی شکتی یونیورسٹی وڈودرا کو 2022 میں پارلیمنٹ کے ایک ایکٹ کے ذریعے مرکزی یونیورسٹی کے طور پر قائم کیا گیا تھا، جس کا مقصد پورے نقل و حمل اور لاجسٹکس کے شعبوں کے لیے بہترین معیار کی افرادی قوت اور صلاحیت پیدا کرنا ہے۔ یہ مرکزی یونیورسٹی وزارت ریلوے، حکومت  ہند کے زیر اہتمام ہے اور اسے ریلوے، شپنگ، پورٹس، ہائی ویز، سڑکوں، آبی گزرگاہوں اور ہوا بازی وغیرہ کے شعبوں میں کام کرنے کا  مینڈیٹ حاصل ہے۔ گتی شکتی یونیورسٹی طلباء  پر مبنی نصاب کے تحت اور بھارتی ریلوے کے تمام مرکزی تربیتی اداروں کے جدید انفراسٹرکچر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، ٹیکنالوجی، معیشت، مینجمنٹ اور پالیسی کے شعبوں میں پیشہ ور افراد کا ایک ریسورس پول تیار کرے گی، جس میں کثیر شعبہ جاتی تدریس (بیچلرز/ماسٹرز/ڈاکٹریٹ)، ایگزیکٹو ٹریننگ اور تحقیق شامل ہوگی۔ گتی شکتی یونیورسٹی بھارتی ریلوے کے پروبیشنرز اور موجودہ افسران کی تربیت بھی کرے گی۔ صنعت سے چلنے والی اور اختراع پر مبنی یونیورسٹی ہونے کے ناطے، جی ایس وی کی پوری دنیا کے سرکردہ اداروں اور صنعتوں کے ساتھ تعاون پر بھرپور توجہ ہے۔

****

ش ح۔ک ا ۔ش ب ن

U NO: 2671


(Release ID: 2074944) Visitor Counter : 11


Read this release in: English , Hindi